Astore Media Network
Managing Director
استور محکمہ برقیات کے ایکسیئن عوام کو خوشخبری دے رھے ہیں شیگرت ۔مشکئے ۔اور یچیلیتو پاور پروجیکٹ سے شام تک عوام کو بجلی مہیّا کی جائے گی لوس پاور پروجیکٹ سے دو دن بعد بجلی دینے کی کوشش کرینگے ۔اس کی وجہ یہ ہے فلیش فلیڈ کی وجہ سے واٹر کول کو نقصان پہنچا ہے مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں
استور محکمہ مواصلات اینڈ کمیونیکیشن کے ایکسیئن انعام اللّٰہ جہاں روڈ بلاک ہوا اور لوس بالا میں سیلابی صورت حال سے میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں
21/07/2026
ضلع بالا کا گاؤں سکمل تقریباً 2500 نفوس پر مشتمل گاؤں ہے، جہاں ہزاروں افراد کی آمدورفت کا واحد زمینی رابطہ ایک سسپنشن برج ہے۔ یہ پل تعمیر ہونے کے بعد تین مرتبہ مرمت کیا گیا، مگر ہر بار مرمت ناکام ثابت ہوئی اور آج بھی گاؤں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سکمل کے عوام نے ہمیشہ تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ دیا اور ہر انتخاب میں بھرپور ووٹ ڈالے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے سکمل نالے کی طرف سڑک بنایا، لیکن جب گاؤں کا مرکزی داخلی راستہ ہی ناقابلِ اعتماد ہو تو نالے کی سڑک عوام کے لیے کوئی عملی فائدہ نہیں رکھتی۔
سکمل کے عوام نے حالیہ انتخابات سمیت مسلسل تین انتخابات میں رانا فرمان علی صاحب کو نمایاں حمایت دی، اور اس بار بھی گاؤں کے تقریباً 50 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔
ہم رانا فرمان علی صاحب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی پہلی سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں سکمل کے لیے ایک مستقل RCC برج کی سکیم شامل کریں اور اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرائیں۔
20/07/2026
*حکومت گلگت بلتستان*
*ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن، ڈویژن دیامر-استور*
*ریجنل کوارڈینیشن میٹنگ منعقد*
*چلاس:* کمشنر دیامر-استور ڈویژن عظیم اللہ کی صدارت میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر چلاس میں ریجنل کوارڈینیشن میٹنگ کا انعقاد ہوا.مزکورہ
میٹنگ میں ڈی آئی جی پولیس دیامر-استور ڈویژن
ایڈیشنل کمشنردیامر-استور ڈویژن ،چیف انجینئر C&W دیامر-استور ڈویژن
ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر-استور ڈویژن و دیگر محکمہ جات کے ڈویژنل سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژن بھر میں امن و امان، سیاحتی مقامات اور سرحدی علاقوں کی سکیورٹی کا جائزہ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت C&W اور دیگر محکموں کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ روڈز کی بحالی اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔ تعلیم، صحت، بجلی اور پانی سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی اور عوامی شکایات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
کمشنر دیامر استور ڈویژن عظیم اللہ نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ اور کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترجیح عوامی مسائل کا فوری حل اور علاقے کی ترقی ہے۔
# #
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit