The Writers GBC
Alternative media platform highlighting the voices of deprived and marginalized communities in Gilgit-Baltistan ,Chitral and Pakistan.
09/06/2026
پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنانے کے لیے مضبوط پوزیشن میں! وزیر اعلیٰ کے لیے سید جلال علی شاہ اور امجد ایڈووکیٹ کے ناموں پر غور تیز۔ جبکہ سکردو سے گورنر شپ چھوڑنے کی صورت میں بلتستان ڈویژن سے ایک بڑا نام ریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
09/06/2026
سکردو: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار فدا محمد نشاد نے گلگت بلتستان اسمبلی کی نشست GBA-09 سکردو-III سے کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کا اعلان ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ فارم-47 کے عبوری اور مجمع شدہ نتائج میں کیا گیا۔
08/06/2026
جی بی اے-3 (گلگت-3) میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید سہیل عباس کامیاب
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ عارضی فارم-47 کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے-3 (گلگت-3) سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید سہیل عباس کامیاب قرار پائے ہیں۔
08/06/2026
جی بی اے-2 گلگت-II میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جاری کردہ فارم-47 کے مطابق سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 13,433 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 8,650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، یوں انہیں 4,783 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔
08/06/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں حلقے کے تمام معزز ووٹرز اور عوام الناس کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب بنایا۔ آپ نے نہ صرف جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیا بلکہ پورے انتخابی مرحلے کے دوران امن، بھائی چارے اور ذمہ داری کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقِ رائے دہی کو خوش اسلوبی سے استعمال کیا۔
میں اپنے تمام مدمقابل امیدواروں، خصوصاً نواز خان ناجی، ظفر محمد شادم خیل، عاطف سلمان، عظیم خان اور دیگر امیدواروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انتخابات کے پرامن انعقاد اور جمہوری روایات کے فروغ میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔
یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ پورے حلقے کے عوام کی کامیابی ہے۔ ان شاء اللہ میں آپ کی توقعات پر پورا اترنے اور حلقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
والسلام
سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کا احتجاج کا اعلان
منظم دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف پورے حلقے میں پرامن احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا اور اس معاملے کو ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر اٹھایا جائے گا۔ نذیر احمد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج میں بے ضابطگیوں کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا تاکہ عوام کے حقِ رائے دہی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جمہوری اقدار کے تحفظ اور اپنے ووٹ کے تقدس کے لیے پرامن جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Shahra E Qaib Azam Road Jutial Gilgit
Gilgit
00971