Syed Muhammad Ali Shah

Syed Muhammad Ali Shah

Share

Candidate PPP | GBA 8 | Skardu 2
President Pakistan People's Party District Skardu

25/06/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شبِ عاشور کی دردناک ساعتیں...
وا غُربتاه، وا مُصيبتاه 😭
آج دل کربلا کے غم میں سوگوار ہے،
جہاں حق، صبر اور وفا کی عظیم داستان خونِ شہداء سے رقم ہوئی۔
سلام ہو Imam Hussain اور اُن کے باوفا ساتھیوں پر،
جنہوں نے دینِ حق کی سربلندی کے لیے ہر قربانی پیش کر دی۔ 😭💔
یا حسینؑ! السلام علیک یا اباعبداللّٰہ 🏴
وا غُربتاه... وا مُصيبتاه... 😭🖤

21/06/2026

قتلِ حسینؑ اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
سلام یا حسین

20/06/2026

السلام علیک یا ابا عبد اللہ الحسین

بلتی نوحہ
نی غریب حسین نی غریب حسین

نوحہ خوان ۔۔۔لیاقت اخونزادہ

کلام ۔۔۔ایم ابراھیم خلیل

سوز و ترتیب ۔۔۔اخونزادہ برادرز

16/06/2026

اَلَّذِیْنَ إِذَا أَصَابَتْھُمْ مُّصِیْبَۃٌ قَالُوآ إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ 😭

مدینے کے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں محرم کا چاند نکلنے کی اطلاع آسمان دیکھ کر نہیں ہوتی تھی بلکہ امام جعفرصادق علیہ السّلام کے گھر سے رونے کی بلند آوازیں سن کر پتہ چلتا تھا کہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے
ہائے مظلوم حُسین علیہ السّلام 😭

11/06/2026

#ایڈمن
میرے حلقۂ انتخاب سکردو 2 کے غیور عوام، معزز بزرگوں، غیرت مند نوجوانوں، ماؤں اور بہنوں!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں آپ سب کا تہہِ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کی محبت، اعتماد، خلوص اور بے لوث حمایت میرے لیے ایک عظیم اعزاز اور قیمتی سرمایہ ہے۔
میں آپ میں سے ہر اُس فرد کا خصوصی طور پر ممنون ہوں جس نے اپنے قیمتی وقت، محنت اور آرام کی قربانی دے کر ہمارے نظریے اور مشن کا ساتھ دیا۔ جنہوں نے راتوں کی نیندیں قربان کیں، سخت دھوپ اور موسم کی دشواریاں برداشت کیں اور اپنے ووٹ کے ذریعے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا، میں اُن سب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ آپ کا یہ اعتماد میرے لیے کسی بھی عہدے، منصب یا کامیابی سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔
آپ نے جس ثابت قدمی، حوصلے اور وفاداری کا مظاہرہ کیا، وہ میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی محبتوں اور اعتماد کا قرض زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔ آپ کی دعائیں، آپ کا تعاون اور آپ کی قربانیاں میرے لیے وہ طاقت ہیں جو مجھے عوامی خدمت کے سفر میں ہمیشہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی رہیں گی۔
میں وعدہ کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی آپ کے دکھ سکھ، خوشی اور غم میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔ اپنے علاقے کی ترقی، خوشحالی، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پوری دیانت داری، اخلاص اور لگن کے ساتھ جدوجہد جاری رکھوں گا۔
ہم نے اپنے علاقے کے لیے جو خواب دیکھے ہیں، اُن کی تعبیر کے لیے ہمارا سفر رکے گا نہیں۔ آئیے! ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہماری محبتیں، ہمارا اخلاص اور ہمارے باہمی رشتے سیاست کی دیواروں سے کہیں زیادہ مضبوط اور دیرپا ہیں۔
ان شاء اللہ! میرے ساتھی، سپورٹرز اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔ آپ مطمئن رہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہو سکتی ہے مگر اندھیر کبھی نہیں ہوتا۔ حق اور سچائی کی فتح یقینی ہے، اور عوام کی خدمت کا ہمارا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے، خوش رکھے اور ہمارے درمیان محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو ہمیشہ قائم رکھے۔
آپ کا خادم
سید محمد علی شاہ
صدر، پاکستان پیپلز پارٹی
ضلع سکردو :::

10/06/2026

السلام علیکم!
میں حلقہ سکردو-2 کے تمام ووٹرز، سپورٹرز اور باشعور عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا اور مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
انتخابی نتائج کے حوالے سے مختلف آراء اور تحفظات سامنے آ رہے ہیں، تاہم میرا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ہم آئین، قانون اور جمہوری اصولوں پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ماضی میں بھی عوامی مینڈیٹ کے احترام اور عوامی حقوق کے تحفظ سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج حلقے کے عوام سیاسی شعور کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر رہے ہیں اور روایتی دعوؤں کے بجائے عملی کارکردگی، دیانت داری اور اجتماعی ترقی کے وژن کو ترجیح دے رہے ہیں۔
بدقسمتی سے سیاسی میدان میں عوامی فیصلے کا سامنا کرنے کے بجائے بعض عناصر الزام تراشی اور کردار کشی کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا نہ جمہوری اقدار کے مطابق ہے اور نہ ہی عوامی مفاد میں۔ اگر کسی امیدوار یا فریق کو انتخابی عمل پر اعتراض ہے تو اس کے لیے قانونی اور آئینی فورمز موجود ہیں، اور ہر شہری کو ان سے رجوع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
میں اپنے تمام کارکنان، سپورٹرز اور خیرخواہوں سے اپیل کرتا ہوں کہ صبر، تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ کسی قسم کی اشتعال انگیزی، غیر ضروری کشیدگی یا نامناسب ردِعمل سے گریز کیا جائے۔ ہمارا اعتماد عوام کے فیصلے، قانون کی بالادستی اور متعلقہ اداروں کی غیر جانبداری پر ہے۔
ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے۔ ہماری جدوجہد کسی فرد، خاندان یا محدود مفادات کے لیے نہیں بلکہ پورے حلقے کی یکساں تعمیر و ترقی، نوجوانوں کے بہتر مستقبل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہے۔ ہماری سیاست ذاتی مفادات کے گرد نہیں بلکہ اجتماعی فلاح اور عوامی خدمت کے اصولوں پر استوار ہے۔ ہماری جیت کو مذہب کے نام پر سیاست اور عوامی نمائندگی کے کھوکھلے دعوؤں سے نہیں روکا جا سکتا۔ ہمارا آغاز ہی سے یہ واضح مؤقف رہا ہے کہ ہم عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سیاسی عمل میں حصہ لیتے آئے ہیں۔ ہماری سیاست ذاتی مفادات، گھر کی تعمیر یا چند افراد کی خوشنودی کے لیے نہیں، بلکہ عوام کی فلاح، ترقی اور اجتماعی بھلائی کے لیے ہے۔
سیاست خدمتِ خلق کا نام ہے، انتشار اور نفرت کا نہیں۔ ہم اپنے تمام سیاسی مخالفین کا احترام کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ تمام فریق جمہوری روایات، اخلاقی اقدار اور قانونی تقاضوں کا احترام کریں گے۔
ان شاء اللہ، سچائی، عوامی اعتماد اور جمہوری مینڈیٹ سرخرو ہوگا۔ متعلقہ ادارے جو بھی فیصلہ قانون اور میرٹ کے مطابق کریں گے، ہم اس کا احترام کریں گے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کرتے رہیں گے۔
آپ سب کا خادم و ترجمان
سید محمد علی شاہ
امیدوار، پاکستان پیپلز پارٹی
سکردو حلقہ-دو

06/06/2026

پُرامن انتخابات ہم سب کی ذمہ داری!
شجاعت حسین ایڈوکیٹ کا خصوصی پیغام۔
پاکستان پیپلز پارٹی خلقہ نمبر ٹو سکردو

06/06/2026

پُرامن انتخابات ہم سب کی ذمہ داری!
بشارت ایڈوکیٹ کا خصوصی پیغام۔
پاکستان پیپلز پارٹی خلقہ نمبر ٹو سکردو

06/06/2026

پُرامن انتخابات ہم سب کی ذمہ داری!
ذاکر ایڈوکیٹ کا خصوصی پیغام۔

Photos from Syed Muhammad Ali Shah's post 06/06/2026

گلگت(5جون 2026): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کے روز گلگت کے آغا خان پولو گراﺅنڈ میں ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ یہ گلگت بلتستان کے 2026ءکی انتخابی مہم کا آخری جلسہ تھا۔ 7 جون اتوار کے روز پولنگ ہوگی۔ ..

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Gilgit
995684