Media Cell Gojra
DM For Paid Promotion. Independent Digital Media Platform
Covering Gojra & Toba Tek Singh —
Breaking News | Public Issues | Ground Reporting
📍 Pakistan
20/06/2026
موٹروے پر سپیڈ لمٹ دوبارہ 120 km/h کر دی گئی ہے، اور اب 131 km/h سے زائد رفتار پر چالان کیا جائے گا۔
ترجمان موٹروے پولیس رانا عرفان احمد کے مطابق ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف کارروائی بلا امتیاز کی جائے گی۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دورانِ سفر مقررہ حد رفتار کا خاص خیال رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
#موٹروے #ہائی وے #اووراسپیڈنگ #چالان
19/06/2026
گوجرہ میں نادرا کاؤنٹر کے حوالے سے اہم وضاحت
گوجرہ میں میونسپل کمیٹی میں نادرا کاؤنٹر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف معلومات گردش کر رہی ہیں، تاہم یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ
متعلقہ حکومتی پالیسی کے تحت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کاؤنٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو بنیادی دستاویزی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ معلومات کے بجائے صرف سرکاری اعلامیوں اور مستند ذرائع پر اعتماد کریں۔
#گوجرہ #نادرا
🔥 گوجرہ سرکاری ہسپتال میں پانی ختم، مریض رُل گئے! 🔥
ایک طرف پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کے خطرات سے بچاؤ کے دعوے کیے جا رہے ہیں، دوسری طرف گوجرہ کے سرکاری ہسپتال میں صبح سے پانی دستیاب نہیں۔
مریض، تیماردار، بزرگ اور خواتین شدید گرمی میں پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ نہ پینے کا پانی موجود ہے اور نہ ہی استعمال کے لیے۔ دور دراز سے علاج کی غرض سے آنے والے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ جب ایک سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولت "پانی" ہی میسر نہ ہو تو مریض علاج کی امید کس سے رکھیں؟
متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے، پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں۔
عوام پوچھ رہی ہے: کیا گرمی کی اس شدید لہر میں مریضوں کو پانی بھی میسر نہیں ہو سکتا؟
📢 اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ متعلقہ حکام تک عوام کی آواز پہنچ سکے۔
#گوجرہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Tehsil Office Road
Gojra
36120