Human Rights Protection Forum KPK Pakistan
عوامی خدمات
01/08/2025
شانگلہ (پریس ریلیز)
ضلع شانگلہ میں "ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2025" کا آغاز ایک باضابطہ تقریب اور آگاہی سیمینار سے کر دیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شانگلہ کے زیر اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت چیف گیسٹ ڈاکٹر نظر محمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) شانگلہ نے کی۔
تقریب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، نرسز، طبی ماہرین، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا نمائندے اور والدین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نظر محمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
"ماں کا دودھ بچے کے لیے مکمل غذا ہے، جو نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ فراہم کرتا ہے بلکہ بچے کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر محکمہ صحت بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ ہر ماں کو اس اہم شعور تک رسائی حاصل ہو، اور صحت کے مراکز پر آگاہی سیشنز اور معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سیمینار میں ماہرینِ صحت نے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت، اس کے فوائد اور غلط فہمیوں کے ازالے پر بھی روشنی ڈالی۔ آخر میں شعور بیداری واک کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کیا۔
ڈاکٹر نظر محمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ یہ ہفتہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنے گا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Haripur