Other.side

Other.side

Share

live and let others live

25/04/2026

پاکستانیو! یہ کیا آپ تو بلکل ہی گونگے بہرے ہو گےھو۔کیا آپ کو پتا ہے کہ حکومت اور واپڈا آپ کے ساتھ کیا کھیل کھیلنے والے ہیں۔
آپ کو پتا تو ہو گا لیکن یہ بتانے سے پہلے آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپکو یاد ہے کہ ہمارے بزرگ کس کس طرح سے بجلی بل بھرتے رہے ہیں۔ اپنا گزارا کرنا پڑتا تھا لیکن بجلی کا بل ادا کرنا پڑتا تھا۔اپنے بچوں کے کھلونے لانا مشکل تھا لیکن واپڈا کا بل والدین کو قرضہ اٹھا کر دینا پڑتا تھا۔ غریب سے غریب ملک میں بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل نہیں لیکن پاکستان میں واپڈا نے لوگوں کو کرنٹ لگا رکھا ہے۔ اسی اذیت سے جان چھڑانے کے لیے لوگوں نے لاکھوں روپے لگاے اور سولر پینل خریدے۔ آج بھی پاکستان میں جو لوگ سولر پینل نہیں لگا سکتے وہ اس مافیا کے ھاتھوں ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔ یہ 2026 ہے لیکن واپڈا کی بلیک میلنگ ختم ہونےکا نام ہی نہیں لے رہی۔

اب میں جس خبر کا ذکر کرنے لگا ہوں وہ سولر پینل لگانے والوں کے لیے ہی ہے۔
پاکستان کی حدود میں رہنے والے لوگ سورج کے استعمال پر ٹیکس/بھتہ دیں گے۔
حکومت اور نیپرا /واپڈا کی ملی بھگت سے یہ قانون بنایا جا رہا ہے۔
اب اس بات کا سب پاکستانیوں کو پتا ہو گا۔ لیکن میرا سوال تھوڑا سا مختلف ہے کہ کیا آپکو حافظ صاحب نے کہا کہ نیپرا/واپڈا کی بد معاشی پر خاموش ہو کر بیٹھ جاو یا یہ صرف پاکستانیوں کا خوف اور وہم ہے۔ حافظ صاحب کے پاس نہ وقت ہے اور نہ ایسے کاموں میں دلچسپی ہے۔ حافظ صاحب ملک دشمن عناصر کو سیدھا راستہ دکھانے کا کام کر رہے ہیں۔ یقین مانیں اگر آپ واپڈا/نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ پر آواز اٹھائیں گے تو یقینا حافظ صاحب کو اس چیز سے کوئی سروکار نہیں۔بلکہ خوشی ہی ہو گی کہ قوم تھوڑا تھوڑا جاگ رہی ہے۔
کیا یہ سویلین ادارے ہماری سہولت کے لیے نہیں بنائے گئے ہیں۔آپ کو بتاتا چلوں کہ
اب واپڈا کے لائن مین آپ کے گھروں کی چھتوں کو پر چڑھنے کی تیاری میں ہیں۔ پہلے تو صرف دروازے تک ہی واپڈا کی بد معاشی تھی اب وہ دروازے کے اندر بھی آنے کی جسارت کریں گے۔۔
واپڈا نے پاکستانیوں کو بہت لوٹا، بہت لوٹا ۔۔۔۔تین نسلیں گزر گئیں واپڈا کے ظلم سہتے سہتے، اب اپنی اگلی نسل کو اس اذیت سے آزاد کروا سکتے ہیں تو کروا لیں۔
اگر سورج کے استعمال پر حکومت، نیپرا یا واپڈا بھتہ وصول کرے تو انسانیت کے ساتھ اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا۔
میں نے تو عہد کر لیا ہے کہ یہ بھتہ کسی صورت ادا نہیں کروں گا۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Haripur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Haripur