Basic views

Basic views

Share

news/media/education/marketing//learning/content | Branding | Blogging. These Three

03/11/2022

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنےوالا مشتبہ شخص گرفتار
اہم شخضیت کا نام سامنے آنے کی اطلاعات

وزیر آباد(بیسک ویوز)کچہری چوک میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ کچہری چوک کے قریب عمران خان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا، مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

27/10/2022

ٹی 20ورلڈ کپ پاکستان اور بھارت کے میچ پر ہی روک دینا چاہیے تھا،آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش

پرتھ(بیسک ویوز )آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بہترین میچ قرار دیا ہے، مچل مارش کے مطابق ورلڈ کپ کو اسی میچ پر ختم کر دینا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا سے ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں مچل مارش نے کہا کہ کرکٹ کا مقابلہ اس سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتا جو میلبرن میں دنیا نے دیکھا,مچل مارش نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو وہیں روک دینا چاہیے

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے پاک بھارت میچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہمیشہ دیکھنے کے لیے ناقابل یقین ہوتا ہے، اس کا حصہ بننا میرے لیے باعث مسرت ہوگا، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ پاک بھارت میچ کے اس ہجوم میں رہنا اور اس کا حصہ بننا کیسا ہوتا ہے

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی

27/10/2022

مارچ میں آرمی چیف کو غیر معینہ مدت تک توسیع کی آفر کی گئی،ڈی جی آئی ایس آئی

میر جعفر،میر صادق اور نیوٹرل غیر قانونی کام کرنے سے منع کرنے پر کہا گیا،پیچھے ملنا اور دن میں الزام لگانا یہ دہرا معیار قبول نہیں،لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی نیوز کانفرنس
راولپنڈی (بیسک ویوز )۔ 27 اکتوبر 2022ء) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ مارچ میں آرمی چیف کو غیر معینہ مدت تک توسیع کی آفر کی گئی،آرمی چیف نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو ماضی میں اس کی مثالیں کیوں دیتے تھے۔اگر آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو بند دروازوں کے پیچھے کیوں ملتے ہیں،پیچھے ملنا اور دن میں الزام لگانا یہ دہرا معیار قبول نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آیس ایس پی آر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ مجھے صحافی اپنے درمیان دیکھ کر حیران ہوں گے،میری ذاتی تصویر اور ذاتی تشہیر سے متعلق پالیسی واضح ہے،آج میں اپنی ذات کیلئے نہیں اپنی ادارے کیلئے آیا ہوں۔میرا منصب اور میرے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ مجھے پس منظر میں رہنا ہے لیکن ادارے کے سربراہ کے طور پر جھوٹ بول کر انتشار پھیلایا جا رہا تو خاموش نہیں رہ سکتا
ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ سیاست سے دور رہنا فرد واحد کا نہیں ادارے کا فیصلہ تھا۔مارچ میں ہم پر بہت پریشر ڈالا گیا لیکن آئینی کردار سے باہر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔میرے سینے میں بہت سی امانتیں جو سینے میں رکھ کر قبر میں چلا جاؤں گا۔میر جعفر اور میر صادق کے القابات اس لئے دئیے گئے غیر آئینی کام سے انکار کیا۔میر جعفر،میر صادق اور نیوٹرل غیر قانونی کام کرنے سے منع کرنے پر کہا گیا۔
جھوٹ سے فساد کا فتنہ ہو تو سچ کا چپ رہنا نہیں بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارچ میں آرمی چیف کو غیر معینہ مدت تک توسیع کی آفر کی گئی،آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو ماضی میں اس کی مثالیں کیوں دیتے تھے۔اگر آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو بند دروازوں کے پیچھے کیوں ملتے ہیں،پیچھے ملنا اور دن میں الزام لگانا یہ دہرا معیار قبول نہیں۔ قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد سینئر ممتاز ارشد شریف سے متعلق ہے۔
حقائق کا صحیح ادراک انتہائی ضروری ہے۔پریس کانفرنس کی حساسیت کی وجہ سے وزیراعظم کو پیشگی آگاہ کیا گیا۔شہید ارشد شریف کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ارشد شریف کی وفات انتہائی اندوہناک واقعہ ہے۔تکلیف کی گھڑی میں ہم سب ارشد شریف کی فیملی کے ساتھ ہیں۔ارشد شریف پاکستان کے آئیکون تھے۔دکھ کی گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔ارشد شریف نے سابق وزیراعظم کے کئی انٹرویوز بھی کیے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Islamabad