Point Of View

Point Of View

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Point Of View, Social service, Islamabad.

06/02/2026

سیاسی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سنیچر کو انڈیا اور سری لنکا میں شروع ہونے والا ہے۔

بنگلہ دیش پہلے ہی ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کر چکا ہے جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر پاکستان میچ کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو اس کے میچ کے پوائنٹس ختم ہو جائیں گے۔ انڈیا اس میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرے گا۔

ادھر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان بورڈ کو خط لکھ کر انڈیا کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا ہے۔

05/02/2026

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف گروپ سٹیج میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ 'سوچ سمجھ کر' کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنا ہے۔

بدھ کی شب کابینہ کے اجلاس کے دوران اس بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ہم نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ ہم انڈیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ یہ کھیل کا میدان ہے، سیاست نہیں ہے۔ کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے۔‘

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ’سوچ سمجھ کر موقف اختیار کیا ہے اور اس حوالے سے ہمیں بنگلہ دیش کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہونا چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ مناسب فیصلہ ہے۔‘

اس سے قبل پاکستانی حکومت نے یکم فروری کو ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے مگر 15 فروری کو ’انڈیا کے خلاف میچ نہیں کھیلا جائے گا

06/10/2025

پاکستان اور ملائیشیا نے دفاع، زراعت اور نئی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ملائیشیا نے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کا گوشت درآمد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address


Islamabad