AIOU Updates
Students can get information about Admissions , Mailing of books , Assignments, workshops,result and other events�
اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے جاری طلبہ کے داخلہ کے طریقہ کار میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔
اب آپ کو ایک User ID اور ایک پاسورڈ کی ضرورت ہوتی ہے ۔
یوزر آئی ڈی میں آپ نے اپنا رجسڑیش نمبر لکھنا ہے اور سپیلنگ Capital لکھنے ہیں ۔ پاسورڈ بنانے کے لئے اپنے نام کے آخری 2 سپیلنگ کے ساتھ اپنے رجسڑیش نمبر کے آخری 4 اعداد لکھنے ہیں ۔سپیلنگ یہاں بھی Capital ہی لکھنے ہیں ۔
مثال کے طور پر میرا رجسڑیش نمبر
21PST001234
اور میرا مکمل نام
SHAHID SULTAN
ہے ۔ یوزر نیم تو رجسٹریشن نمبر ہو گا ۔ اور پاس ورڈ AN1234 ہوگا۔
اکاونٹ اوپن ہو جانے کے بعد
COURSE REGISTRATION
پر کلک کریں ۔
جب Academic Level پر پہنچیں تو اس میں سمسڑ نمبر لکھنا ہے یا وہاں موجود سرچ بٹن دبائیں تو بھی سمسٹر نمبرز وہاں پر آ جاتے ہیں ۔
اس کے بعد New Request پر کلک کریں ۔
اپنے مضامین کا انتخاب کریں اور
ADD COURSES
پر کلک کریں گے ۔
اور پھر SUBMIT پر کلک کریں اور آخری آپشن PRINT INVOICE آ جائے گا ۔ یہاں پر کلک کر کے اپنا فارم ڈاونلوڈ کرکے پرنٹ لے لیں ۔
یہ 2 چالان فارم ہوں گے ۔ فارم فل کرنے کے 24 گھنٹے بعد بینک وغیرہ میں فیس جمع کروا دیں ۔بینک سے واپس ملنے والا چالان یونیورسٹی بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے اس کو اپنے پاس سنبھال کر رکھیں ۔
اللہ پاک آپ کو کامیابی عطا فرمائے اور ہمیشہ خوشیاں عطاء فرمائے امین ثم امین ۔
دعاوں میں یاد رکھئے گا.
/AIOU.edu.pkk
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Islamabad