Faheem Raza

Faheem Raza

Share

Follow and like my page for more updates.

17/08/2025

ایک ہی عورت بیک وقت مولانا شبلی نعمانی اور علامہ اقبال کی محبوبہ تھی.... عطیہ فیضی.... وہ ان میں سے کسی کے بھی ہاتھ نہ آئی. دونوں کے ساتھ ٹائم پاس کرتی رہی اور جب فیصلہ کرنے کا وقت آیا تو ایک یہودی نژاد (بعد میں مسلمان ہوجانے کا بھی ذکر ملتا ہے) کے ساتھ شادی کر کے بیرون ملک جا بسی..شبلی اس کے غم میں نڈھال ہو گئے اور اقبال اس کی بے وفائی پر شکوہ کناں رہے..شبلی محقق تھے اور اقبال مفکر تھے... اس کے باوجود وہ دونوں ہی ایک عورت کو اپنا نہ بنا سکے.

عطیہ فیضی کو محبت کرنے والا لائف پارٹنر مطلوب ہی نہیں تھا بلکہ اس کو جدید اور پر آسائش لائف سٹائل کی چاہت تھی. اس سے معلوم ہوا کہ خالی جیب والے مفکرین اور محققین عموما محبت کی بازی ہار جاتے ہیں اور یہی ہار ان کے علمی اور فکری عروج کی مہمیز بن جاتی ہے.محبت کی اس ناکامی کے سبب نہ تو علمی حلقوں میں شبلی کا قد چھوٹا ہوا اور نہ ہی اقبال کے نام پر کوئی داغ لگا. تاریخ ایسی عورتوں کے نام یاد رکھتی ہے، کردار یاد رکھتی ہے.
اور آنے والی نسل کو سکھاتی ہے کہ
لیلیٰ حاصل کرنی ہے تو مجنوں بننے کی بجائے دولت کماؤ لیلی قدموں میں ہو گی۔

16/08/2025

لو جی نئی فلم

13/08/2025

پاکستان ہمیشہ زندہ آباد

Photos from Faheem Raza's post 06/08/2025

لمبی زلفیں، شاہانہ لائف اسٹائیل، پالتو شیروں سے نوک جھونک، پالتو کتوں سے دلگی، درجنوں لگژری گاڑیوں کا قافلہ، مہنگے برانڈز کے جوتوں، کپڑوں ،گھڑیوں اور گاڑیوں کا شوق رکھنے والا یہ شخص کوئی بگڑا رئیس زادہ نہیں بلکہ باقاعدہ ایک پیر ہیں جو ایک سلسلے سے جڑے ہوئے ہیں جس کے اپنے سگے اچھے خاصے مرید اور مریدنیاں ہیں-

ان کے ہاتھ چومے جاتے ہیں،ان کے سامنے جھکا جاتا ہے،یہ بھی نوجوان نامحرم لڑکیوں کے سروں،گالوں،سینوں اور پتہ نہیں کن کن جگہوں پر مرشدانہ ہاتھ پھیر لیتا ہے -

موصوف کا ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے،لاکھوں ان کے فالورز ہیں،اچھی اچھی لوکیشنز پر یہ ویڈیوز شوٹ کرواتا ہے،انہیں ماڈلنگ کا بھی خاصا شوق ہے -

دل پر ہاتھ رکھ لیجئے ان موصوف کی نسبت بھی مشہور صوفی بزرگ سلطان باہو کے دربار سے ہے،یہ بھی خود کو ان کی آل و اولاد اور سیدوں میں سے بتاتا ہے،جھنگ میں موجود سلطان باہو کا مزار ان کا بھی آستانہ ہے -

یہ موصوف صاحبزادہ پیر وقار سلطان باہو ہے -

مجھے یقین ہے کہ انہیں دین سے متعلق واجبی سا علم بھی نہیں ہوگا لیکن ہزاروں جاہل مرید انکی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہجوم میں دھکے کھاتے ہیں،گرتے ہیں -

یاد رکھیں جب پیر اور مرید کے لائف اسٹائیل میں فرق آجائے تو سمجھیں پیر چونا لگا رہا ہے اور مرید جہالت میں مارا جا رہا ہے،کائنات کے سب سے بڑے پیر حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم تھے،صحابہ بھوک مٹانے اور ہمت جتانے کیلئے پیٹ پر ایک پتھر باندھتے تھے محمد عربی کی پیٹ پر دو پتھر بندھے ہوتے تھے،آپ کے پہلو میں چٹائی کے نشان دیکھ کر مرید و مراد مصطفی عمر فاروق پھوٹ پھوٹ کر رو دیے،کہا اے میرے حبیب قیصر و کسری کے بادشاہ پھولوں اور نہروں میں ہیں اور آپ کے گھر مفلسی ہے،غربت ہے،فرمایا اے ابن خطاب تو اس بات پر راضی نہیں کہ ان کیلئے یہ سب کچھ دنیا میں ملے اور ہمارے لئے آخرت میں ،مرید بولے کیوں نہیں میرے حبیب -

آج کے یہ ڈسکو اور ٹک ٹاکر پیر جاہل مریدوں کو بابوں،درباروں اور مزاروں کا محتاج کرکے خود ان کے چندوں سے جیون انجوائے کر رہے ہیں -

مریدوں کے چندوں سے انہوں نے اربوں کی جائیدادیں بنائی لیکن ان کی کسی کرامت سے آج تک کوئی مرید پانچ مرلہ زمین نہیں خرید سکا -

اب لوگ پوچھیں گے کہ آپ ان پیروں کے خلاف کیوں لکھتے ہیں ،بھئی ہمارا سادہ سا مدعا ہے کہ خدا اور اس کے بندوں کے درمیان آئے ان کمیشن خور ایجنٹوں سے لوگوں کی جان چھڑائی جائے -

Want your business to be the top-listed Media Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Islamabad