Positive Pakistan.com

Positive Pakistan.com

Share

NEWS AND MEDIA

01/10/2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں14دن کی توسیع کی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے14اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

- Advertisement -
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، ایف بی آر کے مطابق ٹیکس بار نے بھی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ تاجروں کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابی سے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست وزیر خزانہ کو بھجوائی تھی جس کے مطابق آخری تاریخ میں15دن کی توسیع کرنے کا کہا گیا تھا۔

03/01/2024

رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان کے صوبے پنجاب میں نابینا پن کی روک تھام کے لیے پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، سفارتکار اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستان میں رابطہ کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے کہا کہ ’یہ منصوبہ رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے اسلام میں بیان کردہ انسانی ذمہ داریوں کی تشریح کی عکاسی کرتا ہے اور ملک میں سب سے زیادہ ضرورت مندوں کی خدمت کرے گا‘۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں خصوصی طبی عملے کی نگرانی میں نظر کے چشمے لگانے کے ساتھ موتیا کو نکالنے کی دو ہزار سرجری کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا’ یہ پروگرام رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے پاکستان میں نافذ کیے جانے والے متعدد منصوبوں کا حصہ ہے

25/09/2023

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، ’انڈیا کی جی 20 کامیابیوں پر ٹھنڈا پانی پڑ گیا ہے‘


جی 20 اجلاس کی میزبانی کو انڈیا اپنی خارجہ پالیسی کی بڑی فتح قرار دے رہا ہے، لیکن کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے الزام نے صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ منگل کو اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں انڈیا کی جیو پولیٹیکل کامیابیوں کا ذکر کریں گے۔ لیکن حالات اچانک بالکل بدل گئے ہیں اور انڈیا کو سفارتی بحران کا سامنا ہے۔
پیر کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا کہ جون میں وینکوور کے نواحی علاقے میں ایک سکھ کینیڈین شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے۔

انڈیا نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ اس کے بعد دونوں نے سفارت کاروں کو بے دخل کیا، انڈیا نے کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا سروس معطل کر دی، اور اوٹاوا نے کہا کہ وہ حفاظتی خدشات پر قونصل خانے کے عملے کو کم کر سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اپنی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔
ولسن سینٹر کے ساؤتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے کہا کہ ’یہ نئی دہلی کو زمین پر واپس لے آئے گا۔ اس کو ایسے بحران کا سامنا ہے جس پر اسے تیزی سے لیکن احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘
جی 20 سربراہی اجلاس کے آخری دن جسٹن ٹروڈو نے نریندر مودی کے ساتھ مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی، لیکن پردے کے پیچھے تناؤ زیادہ تھا۔
کینیڈا میں واپس آ کر ٹروڈو نے کہا کہ انہوں نے جی 20 سربراہی اجلاس میں مودی کے ساتھ الزامات کو اٹھایا تھا۔
نئی دہلی میں قائم کونسل فار سٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس ریسرچ کے بانی ہیپیمون جیکب نے کہا کہ ’ان الزامات نے انڈیا کی جی 20 کامیابیوں پر ٹھنڈا پانی پھینک دیا ہے۔‘
انڈین حکام کے لیے ممکنہ طور پر پریشان کن سوال یہ ہے کہ کیا حالیہ بین الاقوامی ناکامی مغرب کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو خطرے میں ڈال دے گی؟
ابتدائی خاموش ردعمل کے بعد وائٹ ہاؤس نے اپنے خدشات کو مزید تیز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے کہا کہ ’اس طرح کے اقدامات کے لیے آپ کو کوئی خاص رعایت نہیں ملتی، چاہے ملک کوئی بھی ہو۔‘

جمعہ کے روز وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ کو ان الزامات پر گہری تشویش ہے اور ’یہ ضروری ہوگا کہ انڈیا تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ مل کر کام کرے۔‘
جمعہ کو کینیڈا میں امریکی سفیر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ ’فائیو آئیز‘ اتحاد کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات نے انڈیا کو اس قتل سے جوڑنے میں مدد کی۔
جسٹن ٹروڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے، لیکن کینیڈا کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا ہے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کرنی ہے۔
کوگل مین نے کہا کہ نئی دہلی کے لیے اقوام متحدہ کا اجلاس ایک ممکنہ موقع پیش کر سکتا ہے۔ انڈین اور کینیڈین سفارت کار واشنگٹن کی ممکنہ مدد سے درجہ حرارت کو کم کرنے کی کوشش کرنے کے لیے ملاقات کر سکتے ہیں۔ کینیڈا کے وفد کے سربراہ رابرٹ راے، انڈیا کے بعد ریمارکس دیں گے۔
نقصان کو کم کرنے کے لیے جے شنکر دوسرے اہم شراکت داروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ کے وزراء کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
کوگل مین نے کہا کہ ’ہم غیر ملکی رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جے شنکر سے گریز کرتے یا الگ تھلگ نہیں دیکھیں گے۔‘
لیکن اگر یہ معاملہ اقوام متحدہ کے پوڈیم سے عالمی برادری تک آ گیا تو مزید آتش بازی کا باعث بن سکتا ہے۔

06/08/2023

حکومت آزاد کشمیر نے پلاسثک بیگ پرمکمل پابندی لگا دی ۔فروخت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ استعمال کرنے والوں پربھی جرمانہ ہوگا۔

12/04/2023

مظفرآباد:
تنویر الیاس کی پٹیشن نامکمل ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔
دوبارہ مکمل کر کے پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تنویر الیاس وزیر اعظم نہیں رہے۔
پٹیشن میں تنویر الیاس کو وزیر اعظم لکھا گیا تھا ۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نے مختصر حکم جاری کر دیا۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


MR 9 B17 Islamabad
Islamabad