IIUI Times
This page is not day to day gossips
16/03/2024
جامعہ میں افتار کا منظر ۔
IIUI Times
15/10/2023
اوپر والی تصویر میں اسرائیلیوں نے غزہ کے رہنے والوں کو اپنی ہی سر زمین فلسطین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ٹرنسٹائل گیٹس لگائے ہوئے ہیں ۔ اور نیچے والی تصویر میں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے فیسوں سے بنائے ہوئے ہاسٹلز میں یونیورسٹی کے ہی طلبہ کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے گیٹس لگائے ہوئے ہیں ۔
Pic Credit: Muhammad Ikramullah Malik
IIUI Times
استقبال رمضان ❤️
IIUI Times
20/02/2023
یہ اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی، کامسیٹس، کا انگریزی کا پرچہ ہےسوال پڑھیے :
”جولی اور مارک بہن بھائی ہیں، وہ کالج سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فرانس میں اکٹھے سفر کر رہے ہیں۔ایک رات وہ ساحل سمندر پر ایک کیبن میں اکٹھے گزارتے ہیں۔وہ یہ فیصلہ کرتے ہی کہ یہ رات اگر وہ پیار کرنے میں گزار دیں تو یہ بڑا پر لطف کام ہو سکتا ہے۔کم از کم یہ ان کے لیے ایک نیا تجر بہ تو ہو گا۔جولی پہلے ہی مانع حمل ادویات استعمال کرتی تھیں اور مارک کنڈوم اپنے ساتھ رکھتا تھا، تا کہ حفاظتی اقدامات برقرار رہیں۔دونوں نے بہت لطف اٹھایا اور بہت پیار کیا۔لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ یہ بات کسی اور کو نہیں بتانی اور ایسا پھر کبھی نہیں کرنا۔یہ رات ان کا خاص سیکرٹ تھا اور اس نے ان میں مزید قربت پیدا کر دی ۔ ’بتائیے کہ کیا دونوں نے جو کام کیا وہ درست تھا، اپنے جواب کے لیے مناسب دلائل بھی دیجیے اور اپنے مشاہدے کی حد تک کچھ مثالیں بھی دیجیے“۔
ممتحن کا ذوق اور اس کے خاندانی معاملات کیا ہیں اور ان سب کا باہمی مشاہدہ کیا ہے اور ان میں قربتوں کا عالم کیا ہے اور ان مقامی جنٹل مینوں کی باہمی قربتوں کے حفاظتی انتظامات کیا ہیں، اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، یہ ان کا ’ذاتی‘ معاملہ ہے۔ لیکن پاکستان کے تعلیمی ادارے میں ایسا سوال کیسے پوچھا جا سکتا ہے؟
مجھے یاد آرہا ہے کہ ایسا ہی ایک سوال علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پرچے میں بھی پوچھا گیا تھا کہ ’اپنی بہن کے فگر پر نوٹ لکھیں۔ متعلقہ شعبے کے سربراہ سے میں نے ٹاک شو میں سوال پوچھا تو وہ کہنے لگے اس میں کیا غلط تھا۔ میں چاہتے ہوئے بھی یہ نہ کہہ سکا کہ آپ اپنی بہن کے فگر پر آن لائن گفتگو یہیں فرما دیں تا کہ باقیوں کو معلوم ہو کہ ایسے سوال کا جواب کیسے لکھا جاتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ یہ محرم رشتوں کو جنسی آلودگی کا نشانہ بنایا جانا کس کی حکمت عملی ہے؟ اگر پرچوں میں یہ حالت ہے تو کلاس روم کا ماحول کیسا ہوتا ہو گا؟
حکومت پاکستان کہاں ہے اور کیا اسے یاد رہے آئین کا آرٹیکل 31 اس ضمن میں کیا رہنمائی فرماتا ہے؟
آصف محمود کی چشم کشا تحریر
IIUI Times
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
International Islamic University Islamabad
Islamabad