Anjuman Talaba e Islam IIUI

Anjuman Talaba e Islam IIUI

Share

ANJUMAN TALABA -E- ISLAM is a world wide student organization. It started with the view of awakening the spirit of Islam in the hearts of students.

Photos from Anjuman Talaba e Islam IIUI's post 20/05/2026

انجمن طلبہ اسلام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کی قائم مقام ناظم جامعہ برادر محمد علی بلالوی کی قیادت میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی پیر محمد حسان حسیب الرحمن سے تفصیلی ملاقات۔

دونوں شخصیات نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں انجمن طلبہ اسلام کے فروغِ عشقِ مصطفی ﷺ، دینی شعور کی بیداری اور طلبہ میں اسلامی اقدار کے احیاء کے لیے ادا کیے گئے متحرک، تاریخی اور ناقابلِ فراموش کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔ ملاقات کے دوران طلبہ میں دینی حمیت، فکری پختگی اور سیرتِ نبوی ﷺ سے وابستگی کے فروغ کے لیے مختلف مؤثر تجاویز اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا

Photos from Anjuman Talaba e Islam IIUI's post 16/05/2026

انجمن طلبہ اسلام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے کارکنان نے قائمقام ناظم جامعہ محمد علی بلالوی کی قیادت میں ادارۃُ المصطفٰی انٹرنیشنل گوجرانوالہ کا تین روزہ علمی،فکری و تربیتی دورہ کیا ، جہاں علم، تربیت، نظم و ضبط اور دعوتی و تنظیمی اُمور کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
اس دورے نے کارکنان کے اندر دینی شعور، فکری پختگی اور اجتماعی کام کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔
پروگرام آرگنائزر : حافظ عبدالواحد۔
#تجدیدافکارسال

Photos from Anjuman Talaba e Islam IIUI's post 15/05/2026

انجمن طلبہ اسلام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نمائندہ وفد نے قائم مقام ناظم جامعہ برادر محمد علی بلالوی کی قیادت میں قومی رحمتہ اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چئیر مین اور معروف کالم نگار جناب خورشید احمد ندیم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چئیرمین قومی رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی نے اتھارٹی کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے تفصیلی طور پہ آگاہ کیا۔ مستقبل میں باہمی اشتراک سے پروگرامات کے حوالے سے تبادلہ خیال۔
اس موقع پر معروف ماہرِ تعلیم محمد رفیق طاہر صاحب اور معروف اینکر پرسن سبوخ سید صاحب بھی موجود تھے

#تجدیدافکارسال

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


INTERNATIONAL ISLAMIC UNIVERSITY ISLAMABAD
Islamabad
44000