Haripur Update
News & Media Website
29/08/2025
پہائی مین روڈ پر مزار کی بے حرمتی، عوام میں تشویش کی لہر
پہائی کے قبرستان میں شہید بابا کے مزار کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے قبر کھود ڈالی اور اندر سے پراسرار سامان غائب کردیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق غازی میں بت فروش گروہ سرگرم ہے جس پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے انہی عناصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے
مزار کی بے حرمتی کے واقعے نے عوام میں شدید غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
10/08/2025
تھانہ ٹی آئی پی کی حدود گاؤں ڈوئیاں خشکی میں روزنامہ شمال کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد وحید پر رپورٹنگ کے دوران بااثر افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر زبردستی ملکیتی تعمیرات کو ایکسکیویٹر مشین کے ذریعے مسمار کرکے زمین پر قبضہ جمانے کی کوشش کی، اسی دوران موقع پر موجود صحافی محمد وحید کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع پر تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے صدر شاہد اختر نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے
جنرل سیکرٹری عصمت شاہ مشوانی نے کہا کہ متعلقہ حکام فوری ایکشن لیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے اقدامات کی جرات نہ ہو۔
journalist
19/07/2025
✊ نعرہ برائے اتحاد صحافت ✊
"صحافیوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے ہم نہیں مانتے!
یہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے!
نہ کوئی دھمکی کا ثبوت، نہ کوئی گواہ،
نہ سی سی ٹی وی فوٹیج، نہ برآمدگی—پھر بھی جھوٹی ایف آئی آر؟
تمام صحافیوں کو ایک چھتری تلے لانے کی مہم کا آغاز!
بند کرو بند کرو یہ غنڈہ گردی بند کرو!"
اس طرح سے ہزاروں صارفین کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے لیکن وہ سامنے آنے سے ڈرتے ہے بہادر خاتون ہے انشاء اللہ ضرور انصاف ملیں گا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Islamabad