Ayoun.com
Ayune is a magazine. Dear Pakistan, the prosperous and bright face of the country, the richest among [email protected]
04/07/2026
مجرمانہ غفلت کو مذہبی اصطلاحات کی آڑ میں کس خوبصورتی سے چھپایا جاتا ہے۔ ڈرائیور کی بدتر ذہنی حالت کی وجہ سے 45 مسافر قتل ہوگئے اور خبر لگ گئی، "بس کو حادثہ 45 لوگ شہید" ۔ کتنی خوشی کی بات ہے، مسافر شہید ہوگئے۔ کون شہید ہونے کیلئے بس میں بیٹھا تھا؟ وہ کسی میدان جنگ میں نہیں گئے تھے۔ گھر جانا چاہتے تھے۔ ڈرائیور ڈیزل سمگل کر رہا تھا، جس پر ایف سی والوں نے گاڑی کو چیک پوسٹ پر روکا۔ بس پہلے ہی اسے سے دو گھنٹے لیٹ نکلی تھی۔ بس میں سوار پشاور کی سواریوں نے اتر کر ایف سی والوں کو کہا، کہ ہم پہلے سے دو گھنٹے لیٹ ہیں، آپ کو اضافی ڈیزل سے مسئلہ ہے، تو ضبط کردو ، لیکن ہمیں جانے دو۔ جس پر 6 جیری کین ڈیزل ایف سی والوں نے گاڑی سے اتارا، تو اگے جاکر ڈرائیور اور ان سواریوں میں جھگڑا ہوگیا، جنہوں نے ایف سی والوں سے بات کی تھی۔ ڈرائیور ان سواریوں کو راستے میں اتار کر چھوڑنا چاہتا تھا، باقی سواریوں کی مداخلت پر ڈرائیور چل تو پڑا، لیکن کچھ دیر بعد پھر پشاور کی سواریوں کو اتارنے کی ضد کرنے لگا۔ پشاور کی سواریوں نے دھمکی دی کہ تم ہمیں یہاں اتار تو لوگے لیکن ہم تمہیں پشاور میں دیکھ لیں گے۔
ڈرائیور نے اسی بدتر ذہنی حالت میں گاڑی روانہ کرتے ہوئے سواریوں کو دھمکی دی کہ تم پشاور زندہ پہنچ سکو گے تب میرے ساتھ حساب کروگے۔ اسی تو تو میں میں، کے دوران تھوڑی دیر بعد یہ حادثہ ہوگیا۔ مبارک ہو، 45 مسافر شہید ہوگئے۔
جب تک ہم اپنے جرائم اور مجرمانہ غفلتوں کی زمہ داری نہیں لیں گے اور اپنے اعمال کیلئے جوابدہ نہیں سمجھیں گے، اسی طرح پاکستانی "شہید" ہوتے رہیں گے۔ #شازار جیلانی
Funny Baby 😂🍼😍
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Islam Abad
Islamabad
2400