Naveed Rafique Official

Naveed Rafique Official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naveed Rafique Official, Allergist, Islamabad.

03/04/2019
17/08/2018

ذیابطیس کی پیچیدگیاں

ذیابطیس کی پیچیدگیاں اعضائے رئیسہ اور مختلف جسمانی نظام کو متاثر کرسکتی ہیں۔ مثلاً اگر یہ مرض آنکھوں کو متاثر کرے، تو پیچیدگیاں، بینائی میں کم زوری، دھندلاہٹ، اندھےپن اور آنکھ کے اندرونی پردے کے عوارض کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں۔دِل اور شریانوں پر ذیابطیس کے اثرات دِل کے دورے، انجائنا، بُلند فشارِخون اور فالج کی صورت ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ مرض گُردوں کے افعال میں بھی خرابی کا سبب بن جاتا ہے۔انتہائی حالات میں بعض مریضوں کے گُردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور تاحیات ڈائی لیسسز یا پھر گُردوں کی پیوند کاری کی جاتی ہے۔ ذیابطیس کے مریضوں میں پاؤں کے امراض اور ان کی پیچیدگیوں کے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں کہ اعصابی نظام میں خلل کے باعث پاؤں سُن ہو جاتے ہیں اور گرم، سرد اورچوٹ لگنے کا احساس نہیں ہوتا۔ اس حالت میں کسی قسم کی بھی چوٹ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ، کیوں کہ سب سے پہلے انفیکشن پاؤں اور پھر پوری ٹانگ تک پھیل جاتا ہے اوراگر بروقت علاج نہ کروایا جائے، تو پیر یاٹانگ کاٹنے تک کی نوبت آسکتی ہے۔
اس پیچیدگی سے محفوظ رہنے کے لیےپیروں کا خصوصی خیال رکھیں،مناسب جوتا پہنیں،ننگے پیر چلنے سے گریز کریں، پیر سادے پانی سے دھوئیں اور سردیوں میں نیم گرم پانی کا استعمال کریں،پاؤں دھونے یا نہانے کے بعد خشک کرلیں۔ جب کہ ہاتھوں اور پیروں کے ناخن احتیاط سے تراشے جائیں۔اگر پیروں میں کوئی مسئلہ ہو،تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریںکہ بروقت تشخیص و علاج سے پیر بچائےجاسکتے ہیں۔ اسی طرح اگرجسم کا کوئی حصّہ سُن ہوجائے، پیشاب یا پاخانہ خطا ہونے لگے یا کنٹرول نہ رہے، تو فوری طور پر ماہر معالج سے رابطہ کریں۔یاد رکھیے،اگر مرض پر قابو نہ ہو،کولیسٹرول بڑھا ہو اور بُلند فشارِ خون کی بھی شکایت ہو، تو ذیا بطیس کے مریضوں میں فالج کا خطرہ دیگر افراد کی نسبت کہیں بڑھ جاتا ہے

17/08/2018

ذیابطیس کی عمومی علامات

یہ قسم کسی بھی فرد کوعُمر کے درمیانی حصّے کے بعد متاثر کرتی ہے۔ ذیابطیس کی عمومی علامات میں بار بار پیاس لگنا، پیشاب کی زیادتی، کم زوری، سُستی، کام میں دِل نہ لگنا، مختلف اعضاء میں درد، ہاتھوں پیروں میں جلن کا احساس، نظر کا دھندلانا، وزن کم ہونا (گرچہ خوراک زیادہ ہو)، ہاتھوں پیروں کا سُن ہونا یا ان میں احساس کم ہونا اور زخموں کا تاخیر سے مندمل ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ ذیا بطیس کا ٹیسٹ بہت آسان ہی نہیں، سستا بھی ہے،جو خون کےنمونےسے کیا جاتا ہے۔ یہ مرض صرف لبلبے ہی کو متاثر نہیں کرتا، بلکہ جسم کے دیگر اعضاء بھی اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں، کیوں کہ خون میں موجود گلوکوز(شکر) جسمانی اعضاء اور خلیات تک پہنچ نہیں پاتا اور درست طور پر تحلیل نہ ہونے کی صورت میں توانائی بھی پیدا نہیں کرتا
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 26فی صد افراد ذیابطیس کا شکار اور19 فی صد اپنے مرض سے لاعلم ہیں،جب کہ ایک بہت بڑی تعداد علاج معالجے کے معاملے میں لاپروائی برتتی ہے۔ نیز، تقریباً 35سے 40ملین بچّے بھی(20سال سے کم عُمر)اس مُوذی مرض میں مبتلا ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میںذیابطیس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سےپاکستان ساتواں بڑا مُلک ہے اور اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے، حفاظتی اور احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں، تو خطرہ ہے کہ2030 ءتک یہ چوتھا بڑامُلک بن جائے گا

Want your practice to be the top-listed Clinic in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Islamabad