Health Line Figure
A social activist and public health advocate dedicated to driving positive change in global health, irrespective of age, race, or location. 🌎
10/05/2026
ایک خوبصورت تحریر ضرور پڑھیں
عینک صاف کرتے ہوئے فضل صاحب نے مسکراتے ہوئے اپنی بیوی سے کہا:
"ہمارے زمانے میں موبائل نہیں ہوتے تھے…"
بیوی ہلکے سے مسکرائی اور بولی:
"لیکن ٹھیک 5 بج کر 55 منٹ پر میں پانی کا گلاس لے کر دروازے پر آجاتی… اور آپ بھی اسی وقت آ پہنچتے تھے۔"
شوہر نے ہنستے ہوئے کہا:
"ہاں… میں نے 30 سال نوکری کی، مگر آج تک یہ نہیں سمجھ سکا کہ میں اس لیے وقت پر آتا تھا کہ تم پانی لے کر کھڑی ہوتی تھی… یا تم اس لیے آتی تھی کہ میں آنے والا ہوتا تھا!"
بیوی نے یادوں میں کھو کر کہا:
"اور یاد ہے… ریٹائرمنٹ سے پہلے، جب آپ کو شوگر بھی نہیں تھی، میں آپ کی پسندیدہ کھیر بناتی… اور آپ کہتے کہ آج دوپہر میں ہی دل کیا تھا کہ کاش کھیر مل جائے…"
شوہر نے سر ہلاتے ہوئے کہا:
"بالکل… دفتر سے نکلتے وقت جو سوچتا تھا، گھر آ کر دیکھتا وہی بنا ہوتا…"
بیوی نے شرماتے ہوئے کہا:
"اور جب آپ میری آنکھوں میں دیکھ کر غزل کے دو شعر پڑھتے…"
شوہر مسکرایا:
"اور تم پلکیں جھکا لیتی… میں سمجھ جاتا کہ میری غزل کو داد مل گئی…"
بیوی نے ایک اور یاد تازہ کی:
"ایک بار چائے بناتے ہوئے میرا ہاتھ جل گیا تھا… اور اسی شام آپ برنول لے آئے تھے…"
شوہر نے نرمی سے کہا:
"ہاں… ایک دن پہلے ہی دیکھا تھا کہ ختم ہو گئی ہے… سوچا، نہ جانے کب ضرورت پڑ جائے…"
بیوی نے ہنستے ہوئے کہا:
"اور آپ کہتے کہ آج آفس کے بعد وہیں آ جانا… فلم دیکھیں گے اور باہر کھانا کھائیں گے…"
شوہر بولا:
"اور تم ہمیشہ وہی رنگ پہن کر آتی تھی… جو میں نے سوچا ہوتا تھا…"
یہ کہتے ہوئے شوہر نے قریب آ کر بیوی کا ہاتھ تھام لیا اور دھیرے سے کہا:
"ہاں… ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے… لیکن ہم دونوں تھے…"
بیوی نے گہری سانس لی اور کہا:
"آج بیٹا اور بہو ساتھ ہوتے ہیں… مگر باتیں نہیں، صرف واٹس ایپ ہوتا ہے…
لگاؤ نہیں، صرف ٹیگ ہوتا ہے…
کیمسٹری نہیں، صرف کمنٹ ہوتا ہے…
پیار نہیں، صرف لائک ہوتا ہے…
میٹھی نوک جھونک نہیں، بس اَن فرینڈ ہوتا ہے…
نہ وہ احساس، نہ وہ اپنائیت…"
"انہیں بچے نہیں چاہیے… انہیں پب جی، کینڈی کرش ساگا، ٹیمپل رن اور سب وے سرفرز چاہیے…"
شوہر نے ہلکے سے مسکرا کر کہا:
"چھوڑو ان باتوں کو… اب تو ہم وائبریٹ موڈ پر ہیں… اور ہماری بیٹری کی بھی ایک ہی ڈنڈی باقی ہے…"
پھر اچانک چونک کر بولا:
"ارے… کہاں چلی گئیں؟"
بیوی کی آواز آئی:
"چائے بنانے…"
شوہر مسکرایا:
"میں کہنے ہی والا تھا کہ چائے بنا لو…"
بیوی نے ہنستے ہوئے جواب دیا:
"مجھے پتا ہے… میں آج بھی کوریج میں ہوں… اور آپ کے میسجز اب بھی آ جاتے ہیں…"
دونوں ہنس دیے…
شوہر نے آہستہ سے پھر کہا:
"ہاں… ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے…"
09/05/2026
پاکستان کی بقا میں اداروں، افواج اور گمنام ہیروز کا کردار ایک امید کی کہانی ہے جو ہمیں یقین دلاتی ہے کہ ہم ایک مضبوط اور متحد قوم ہیں۔ یہ ان تمام افراد کی قربانیوں کی کہانی ہے جو ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی بقا کی کہانی ہمیں یہ یقین دلاتی ہے کہ ہم کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Address
Islamabad