UrduNet Updates
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from UrduNet Updates, Digital creator, Dera ghazi khan, Punjab, Jampur.
18/10/2025
برطانیہ کی لگژری بیڈنگ کولیکشن پیزونا لیننز (Pizuna Linens)کی طرف سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں خواتین سے سوال پوچھا گیا کہ جنسی تعلق کے اعتبار سے انہیں اپنے پارٹنر کی سب سے بری بات کیا لگتی ہے؟ خواتین کی اکثریت نے اس سوال کا ایسا جواب دیا کہ کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہو گا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق حیران کن طور پر 81فیصد خواتین نے کہا کہ وہ ایسے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا قطعاً پسند نہیں کرتیں، جن کے بستر کی چادر میلی کچیلی ہو۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ بستر کی گندی چادر دیکھ کر ان کا موڈ یکسر بدل جاتا ہے اور وہ اس چیز کو قطعاً نظرانداز نہیں کر سکتیں۔
دوسرے نمبر پر 77فیصد خواتین نے گندے بیڈروم اور تیسرے نمبر پر 58فیصد نے بیڈ روم میں اشیاءادھر ادھر بکھری پڑی ہونے کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق 91فیصد خواتین نے کہا کہ جن مردوں کے بیڈروم کی چادریں صاف ستھری ہوں، بیڈروم میں دھول مٹی نہ ہو اور اچھی طرح صفائی کی گئی ہو اور ہر چیز سلیقے سے پڑی ہو، ایسے مردوں کے ساتھ وہ طویل مدتی تعلق کو ترجیح دیتی ہیں۔
17/10/2025
پاکستان نے برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین کے پاکستان مردوں کے حوالے سے گمراہ کن بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے خطرناک رجحاجات کو فرو غ ملے گا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سویلا بریورمین کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے دانستہ طور پر پاکستانی نژاد مردوں کو نشانہ بنانے اور ان کے متعلق انتہائی غلط اور گمراہ کن تصویر پیش کرنے کی کوشش کی۔
ممتاز بلوچ نے کہا کہ برطانوی وزیرداخلہ نے چند جرائم پیشہ افراد کے روئیے کو ایک پوری کمیونٹی کا رویہ ثابت کرنے کی نسل پرستانہ کوشش کی۔ ایسا بیان دیتے ہوئے سویلا بریورمین کی طرف سے پاکستانی نژاد مردوں کی طرف سے برطانوی معاشرے میں دی گئی ثقافتی، معاشی اور سیاسی خدمات کو بھی یکسر فراموش کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ سویلا بریورمین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستانی نژاد برطانوی مرد ’پاکستانی ثقافتی اقدار‘ کوبرطانوی اقدار سے متصادم رکھتے ہیں۔
وہ سکائی نیوز سے بچوں کے ساتھ جنسی استحصال سے نمٹنے کے منصوبوں بارے بات کر رہی تھیں جب انہوں نے یہ بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی مرد خواتین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ہمارے رویوں کے حوالے سے ایک فرسودہ اور واضح طور پر گھناؤنا انداز اپناتے ہیں۔
سویلا بریور مین نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب انہیں بتایا گیا کہ سال 2020ء کی محکمہ داخلہ کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے زیادہ تر گینگ 30سال سے کم عمر سفید فام مردوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔
سویلا بریور مین نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے کی بجائے رودرہیم میں پکڑے گئے اس گینگ پر بات شروع کر دی جس میں 5پاکستانی نژاد برطانوی مرد بھی شامل تھے اور یہ لوگ نوجوان لڑکیوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر ان کا جنسی استحصال کرتے اور جسم فروشی کا دھندہ کراتے تھے۔
16/10/2025
برطانوی اخبار 'گارڈین ، نے شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے کے موقع پر تبصرہ کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے۔ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وہاں میزبان ٹرمپ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے اور تل ابیب سے روانگی سے قبل انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ اُن کے دولت مند مہمان جا چکے ہوں گے اور شاید صرف دو غریب ملک رہ جائیں گے۔شرم الشیخ میں سب سے پہلے اسٹیج پر آنے والے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان تھے۔ مسکراتے ہوئے ٹرمپ نے اُن کے ’’خوبصورت جوتوں‘‘ کی تعریف کی اور انگلی سے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’بہت سارا کیش، نقدی کے انبار۔پھر برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی باری آئی۔ ٹرمپ نے پوچھا: ’’برطانیہ کا نمائندہ کہاں ہے؟‘‘اسٹارمر نے ہاتھ اٹھایا: ’’ہمیشہ کی طرح آپ کے پیچھے۔‘‘ٹرمپ نے اُنہیں بلایا، مگر بولنے کا موقع دینے کے بجائے صرف شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’اب آپ اپنے قدرتی مقام پر واپس جائیں — عظیم انسان کے پیچھے سائے میں۔‘‘ایک اور یورپی رہنما جنہیں دھچکا لگا، وہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون تھے۔ٹرمپ حیران ہوئے کہ میکرون اسٹیج پر اُن کے پیچھے کھڑے ہونے کے بجائے ناظرین میں اُن کے سامنے بیٹھے ہیں۔ٹرمپ نے کہا: ’’یقین نہیں آتا، آج آپ نے لو-کی اپروچ اختیار کی ہے۔ میں نے سوچاتھا آپ ہمیشہ کی طرح میرے پیچھے کھڑے ہوں گے۔ ے
گارڈین کے مطابق وہ واحد شخص جو میزبان کو سنبھالنا جانتا دکھائی دے رہا تھا، وہ پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف تھے۔شہباز شریف نے ٹرمپ کی اتنی زیادہ تعریف کی کہ ٹرمپ خود آگے بڑھے تاکہ ان کی تقریر کا متن دیکھ سکیں، مگر شریف نے انہیں نرمی مگر مضبوطی سے پیچھے ہٹا دیا اور اپنی تعریفوں کا سلسلہ جاری رکھا۔شہباز شریف نے کہابھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور اگر اُن اور اُن کی شاندار ٹیم کی مداخلت ان نازک چار دنوں میں نہ ہوتی، تو ایک تباہ کن جنگ چھڑ سکتی تھی۔کون زندہ بچتا کہ کہانی سناتا؟تاریخ نے اُن کے نام کو سنہری حروف میں امر کر دیا ہے۔خدا آپ کو برکت دے اور لمبی عمر عطا کرے تاکہ آپ اسی جذبے سے اپنی قوم اور ملک کی خدمت جاری رکھ سکیں۔”
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Dera Ghazi Khan, Punjab
Jampur
92