Samar-Jamal

Samar-Jamal

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Samar-Jamal, Poet, Jhang.

26/01/2026

Gujranwala Arts Council Mushaira 2026 | Samar Jamal Poetry | Urdu Poetry | latest poetry

30/12/2025

مریم ۲
۔
یہ تیرے دستِ ہنر کا ہے معجزہ مریم
مجھ ایسی راکھ، بنا ڈالی کیمیا مریم

بقول میرے، محبت تھی من گھڑت قصہ
پھر ایک روز ہوا تجھ سے سامنا مریم

کوئی نہیں ہے مکیں میرے دل محلے میں
کوئی بھی شخص، مگر ہاں ترے سوا مریم

میں اپنی مرضی سے آکر تمہارا قیدی بنا
کہاں فرار کا ڈھونڈوں گا راستہ مریم

ہزار رنجشیں پیدا بھی ہوں ہمارے بیچ
مگر بحال کیے رکھنا رابطہ مریم

میں ہر کسی پہ مکمل کبھی نہیں کُھلتا
الگ ہے پر مرا تجھ سے معاملہ مریم

میں تجھ کو چھوڑ رہا ہوں، ترا خسارہ نہ ہو
ترا خسارہ ہو تو میرا فائدہ مریم؟
ثمرؔ جمال

28/12/2025

کہاں تو قریۂ ویراں میں جا بسی مریم
بہت ستانے لگی ہے تری کمی مریم

جتاؤں وہ، جو جتایا نہ تھا کبھی مریم
تو زندگی ہے مری، میری زندگی،، مریم!!

تو ساتھ ہے تو مرا روشنی ٹھکانہ ہے
ترے سوا ہے مقدر میں تیرگی مریم

وگرنہ ٹھان رکھا تھا کہ دل نہیں لانا
یہ معجزہ ہے محبت مجھے ہوئی مریم

کوئی بھی دوسرا منظر نہ سامنے آئے
ہماری آنکھ ہو اور تیری دلکشی مریم

تری توجہ کا دریا کہ جتنا مرضی بہا
مگر بجھا نہ سکا میری تشنگی مریم

کہاں پہ میں کہ ترے پاس آنا چاہتا تھا
کہاں پہ تو کہ بڑی دور جا چُکی مریم
ثمرؔ جمال

27/12/2025

Adab Qabila Wazirabad Mushaira | Samar Jamal Poetry | Urdu Poetry | Hindi Poetry |

27/12/2025

More Eminabad Mushaira 2025 | Samar Jamal Poetry | Urdu Poetry | Poetry Community | Urdu Adab | Rekhta | Urdu | Shayri | Hindi Poetry | Sad Poetry

22/11/2025

Jis Ajnabi sy nam ka bas rabta raha
Shab bhar usi ka zehn main naqsha khicha raha

Manzil sy pehly shouq e safar khatm hogya
Afsoos kaisy logon ka main qafla raha

Barsoon purani, kamry sy ik diary mili
Ta-dair teri yad sy phr samna raha

Wehshat bhary sakoot ko tasleem kr liye
Halan-ky pehly pehly tou main cheekhta raha

Sar-zad hua tha jurm e muhabat phr us ky bad
Ta-umr apny aap sy main bhagta raha

Jab bhe jamaliyaat py hoti thi guftgoo
Tera Samar Jamal tujhy dekhta raha
~Samar Jamal

Tera Samar Jamal tujhy dekhta raha | Samar Jamal Poetry | Vocalist: Uttam Gulab | Urdu Ghazal | Urdu Poetry | Rekhta | Urdu Adab

14/09/2025

بتا رہا ہوں تجھے صاف صاف، کر لوں گا
دل و دماغ کو تیرے خلاف کر لوں گا

نہیں تھا سہل محبت سے ہو کنارہ کشی
پھر ایک روز ہوا انکشاف، کر لوں گا

مقابلے میں وہ آیا تو پھر عقیدت میں
میں اپنی ہار کا خود اعتراف کر لوں گا

تمہارا جب بھی جُھکاؤ کسی کی سمت ہوا
میں خود کشی تو نہیں، انحراف کر لوں گا

اے سنگ دل! اگر اپنے تلک رسائی دے
میں پیار کا ترے دل میں شگاف کر لوں گا
ثمرؔ جمال || Samar-Jamal

09/09/2025

غزل
۔
مرے غموں کے کھیت کی، رُکی بقا کسی طرح
خوشی کا بیج بو دیا، بَرس گھٹا کسی طرح

وہ کم سِنی کا عشق تھا، جواں ہوا بچھڑ گیا
میں چیختا ہی رہ گیا، کہ لوٹ آ کسی طرح

معاشرے کی آنکھ سے، میں چُھپ رہا ہوں اِس لیے
کہ دُور مجھ سے ہو فَضا، گُھٹن زدہ کسی طرح

وہ آج میری قبر پر، سنور کے ملنے آیا ہے
خدا ذرا سی دیر کو مجھے اٹھا، کسی طرح

میں شہر چھوڑنے لگا، تو اُس کے نام خط لِکھا
جو دل کرے تو آخری، ہو رابطہ کسی طرح

جو ذہن پر سوار تھا، ارے کہاں وہ پیار تھا
فقط وہ اک خُمار تھا، اُتر گیا کسی طرح
ثمرؔ جمال || Samar-Jamal

05/09/2025

غزل ❤️
۔
جو کوئی وَقعتِ تجدید، سمجھتا ہی نہیں
میں اُسے قابلِ تقلید سمجھتا ہی نہیں

آج کے دور کا انسان بہت ضدی ہے
کُھل کے کرتے رہو تنقید، سمجھتا ہی نہیں

وہ ترے دل میں چھپی بات کہاں سمجھے گا
جو ترے لفظوں کی تعقید، سمجھتا ہی نہیں

کوئی بھی بات طوالت سے بُری لگتی ہے
میں کسی قسم کی تمہید، سمجھتا ہی نہیں

تیرے ہونے کا گماں، دل کو جواں رکھتا ہے
تو کہ اِس بات کو، بے دید! سمجھتا ہی نہیں

اُن کو تہوار مبارک، جنہیں سب حاصل ہے
یار تو یار سِوا عید، سمجھتا ہی نہیں

جو ترا حکم ملا، فوری اُسے پورا کیا
دل تری بات کی تردید، سمجھتا ہی نہیں
ثمرؔ جمال || Samar-Jamal

02/09/2025

غزل🌸
۔
جب سے وہ حسیں میرے برابر نہیں رہتا
دل اُس کے تعاقب میں رہے، گھر نہیں رہتا

جب وقت میسر تھا تو رہتا تھا تری سمت
اب تیری طرف دھیان بھی اکثر نہیں رہتا

کچھ پھول اُسے دے دوں، مگر مسئلہ یہ ہے
میں پیار جتاؤں تو مرا ڈر نہیں رہتا

رہنا ہے تو رہ، چھوڑنا چاہے تو ابھی چھوڑ
رکھ پاس انا، اِتنا تُو خود سر نہیں رہتا

تم جیسے ہوئے ہو مری رفتار میں حائل
ایسے تو کوئی راہ میں پتھر نہیں رہتا
ثمرؔ جمال || Samar-Jamal

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Jhang?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Jhang