Modson School System- A Project of RMC

Modson School System-                         A Project of RMC

Share

Modson School System provides all students access to world-class educational opportunities.

24/12/2025

A Tribute to the Father of the Nation: Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
On this auspicious day,
we at Research and Management Concepts (RMC)
and Modson School System join the nation in honoring the man whose iron will, unparalleled integrity, and visionary leadership changed the map of the world.
Professor Azmat Ullah Bhutta, Chairman of RMC, shares this message of reflection and renewal:

"The Quaid was not just a politician; he was a master strategist and an exemplar of principled leadership. At RMC, we draw inspiration from his motto: Unity, Faith, and Discipline. To truly honor his legacy, we must commit ourselves to the pursuit of excellence through education, research, and professional integrity. Our mission to empower the youth of Pakistan is a direct tribute to the Quaid’s dream of a progressive and enlightened nation."
Qaidi Azam Zindabad
Pakistan Paindabad 🇵🇰

09/11/2025

سبَق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح

Photos from Modson School System-                         A Project of RMC's post 08/11/2025

موڈسن اسکول سسٹم
ایونٹ رپورٹ –
یوم اقبال 9 نومبر

موڈسن اسکول سسٹم میں یوم اقبال کا پروگرام بڑے جوش و جذبے اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی معروف شاعر و محقق اقبال قمر تھے جبکہ نظامت کے فرائض مس ثناء نے بخوبی سرانجام دیے۔

مہمان خصوصی کا پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا۔ طلباء نے تالیوں کی گونج میں کھڑے ہو کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پروگرام کا آغاز جماعت پنجم کے طالب علم شایان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد کلاس ہفتم کے احمد نے ایک خوبصورت نعت پیش کی۔ نرسری کے معصوم طلباء نے ایک پرکشش ٹیبلو پیش کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا۔

اس کے بعد مختلف کلاسز کے طلباء نے ایک ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ ہانیہ نے علامہ اقبال کے بارے میں پرجوش تقریر کی، جس کے بعد شایان نے علامہ اقبال کی شاعری سنائی۔ مس طیبہ نے نوجوان نسل کے لیے اقبال کے پیغام اور ویژن پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک شاندار تقریر کی۔

پروگرام کے دوران شایان، عبداللہ ارشد اور زین العابدین نے موڈسن اسکول کا ترانہ پیش کرکے محفل میں چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر مباحثے کے مقابلے میں کامیاب طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور انہیں اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی اقبال قمر نے اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کی زندگی اور شاعری پر روشنی ڈالی اور ان کے قیمتی افکار و نظریات سے سب کو روشناس کرایا۔

مس سندس نے مہمانوں، منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد تمام مہمانوں کے لیے لنچ کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام انچارج مس سندس کی نگرانی میں یہ تقریب بہت کامیابی اور خوش اسلوبی سے منعقد ہوئی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Jhelum?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Muhammadi Chock B M Shah Road
Jhelum