Media Learning Academy

Media Learning Academy

Share

This is free online academy for media professionals and media student for developing their professio

27/04/2022

نیوز کاسٹر کی سلیکشن کے لیئے چند اصول۔

1- ہر ٹیلی ویژن نیوز چینل سارا سال نیوز کاسٹر اور ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتا ہے تاکہ کسی نیوز کاسٹر کے جانے سے خبروں کی نشریات متاثر نہ ہو۔ ہر روز ٹیلی ویژن کے پروڈیوسر نئے ٹیلنٹ کی تلاش جاری رکھتے ہیں جو ان کے فرائض میں بھی شامل ہوتا ہے۔ نیوز کاسٹر کی سلیکشن کے دوران سب سے پہلے اسے ٹیلی ویژن پر بلایا جاتا ہے۔ نیوز پروڈیوسر اور نیوز ایڈیٹر ان کا کیمرہ کے بغیر نیوز کا بلیٹن دے کر اسے پڑھنے کا کہتے ہیں۔ اس مرحلے میں ان کی اردو پڑھنے کا لہجہ اور تلفظ اور پڑھنے کے انداز سے پرکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جن کی اردو صاف، تلفظ کی ادائیگی بہتر اور پڑھنے کا لہجہ مناسب ہوتا ہے اسے اگلے مرحلے کی طرف لایا جاتا ہے
اس مرحلے میں نیوز کاسٹر کی شخصیت کو جانچا جاتا ہے جیسے ان کے دانت منہ سے باہر نہیں نکلنے چاہیے۔ وہ صحتمند ہو۔ اگر معذوری لاحق ہے تو وہ ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آنی چاہیے جیسے وہ صرف چلنے سے معذور ہے مگر وہ پر اثر شخصیت کے ساتھ بہتر تلفظ کے ساتھ اردو پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو ایسے افراد کو نیوز کاسٹر کے لیئے اہل سمجھا جاتا ہے۔
2- ان مراحل سے گذر جانے والا شخص نیوز آڈیشن کے لیئے چنا جاتا ہے۔ آڈیشن سے پہلے اسے چند روز خبریں پڑھنے کے ساتھ پڑھنے کے انداز کے بارے میں بنیادی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ وہ آڈیشن کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکے۔ اسے ایک ہفتہ پڑھنے کی مشق کے لیئے وقت دیا جاتا ہے
3- آڈیشن کے دوران اسکرین بیوٹی، خوداعتمادی، پڑھنے کا انداز اور اردو زبان کو جانچا جاتاہے۔ کچھ لوگ سامنے خوبصورت ہوتے ہیں مگر اسکرین پر ان کی شخصیت متاثر کن نظر نہیں آتی وہ اگلے مرحلے کے لیئے کوالیفائی نہیں کرتے۔ خبریں پڑھنے کے دوران جن کا لہجہ اور تلفظ اچھا ہوتا ہے اور اسکرین پر ان کی شخصیت پر اثر نظر آتی ہے وہ اگلے مرحلے کے لیئے کوالیفائی کرتے ہیں۔ خوبصورتی نیوز کاسٹر کے لیئے اہم شرط نہیں ہے۔

مزید اگلے بار پڑھیے۔
کوئی سوال ہو تو کمینٹ میں پوچھ سکتے۔ ہیں۔
علی اصغر ارباب
نیوز ایڈیٹر
پی ٹی وی نیوز کراچی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Karachi