Loyal TV

Loyal TV

Share

Loyal TV is Pakistan’s first hybrid channel that intends to empower people with correct real-time

08/04/2026

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) سید اعزاز شاہ باچا نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مثبت اور مؤثر سفارتکاری نے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی ممکن ہوئی۔ ان کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں جگہ ملی اور بڑے عالمی اداروں نے اسے اہم خبر کے طور پر پیش کیا۔ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو نہایت مثبت انداز میں اجاگر کیا گیا، جو ملک کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Karachi