Al Faiz Store
ایسا کپڑا جو آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا کرے
26/08/2024
- Premium quality *SELF* swiss lawn jacquard fabric digital printed shirt
- Premium quality *SELf* Swiss lawn *JACQUARD* fabric digital printed trouser
- chifoon digital printed dupatta
3pc unstitched suit 👗
Neckline not include
Price 2850
With delivery
20/04/2024
Al Faiz Cotton Vest
ہماری نورانی برانڈڈ بنیان کا چہار سو دھوم مچی ہوئی ہے الحمد للہ..
جس نے ایک مرتبہ منگوائیں اس نے بار بار اور پھر اپنے متعلقہ احباب کے لیے بھی منگوائیں الحمد للہ
اب تک وقتاً فوقتاً ریٹ بڑھتے رہے جو کہ معمولی فرق آرہا تھا لیکن ہم اسے چلاتے رہے
اب اگلے ماہ سے ایک بڑا جمپ لگنے والا ہے
چونکہ گرمیوں کی آمد آمد ہے
ہر گھر اور ہر شخص کی ضرورت بھی ہے
جب ڈیمانڈ ہوگی اس حساب سے قیمتیں بھی بڑھیں گی
مہنگائی کی صورت حال بھی آپ کے سامنے ہے
تین اور چھ پیس کے سیٹ میں دستیاب ہیں
بازو اینڈ ہالف بازو
سائز 32 سے 46
فی الحال عید کی وجہ سے جیب کی بھی اجازت ہوگی
تو فوراً آرڈر کیجیے
واٹس ایپ رابطہ لنک پوسٹ پر موجود ہے
کلک کیجیے اور واٹس ایپ اپنا آرڈر کنفرم کیجیے..
آرڈر کے لیے بازو یا بنا بازو اور سائز بتانا مت بھولیے..
03/01/2024
گزشتہ دنوں چائے کے متعلق ایک پوسٹ پر احباب سے رائے پوچھی گئی
جس پر احباب نے مختلف رائے دی، اسی پوسٹ پر احباب ایک دوسرے سے پوچھتے پائے گئے کہ آپ کہاں سے کتنے کی خرید رہے ہیں؟
بعض احباب تو بس جہاں سے جیسے کی بنیاد پر ملے لے کر استعمال کررہے ہیں
اور پھر مختلف احباب کی طرف سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کے پاس چائے موجود ہے تو پیش کیجیے
میرا ارادہ تھا بھی ساتھ کوئی کھانے پینے کی پروڈکٹ بھی لازمی شامل کرلینی چاہیے
اور پھر اسی پر سوچ بچار کے بعد ہم آپ کے لیے لائے ہیں چائے کی پتی..
ویسے تو چائے کا تعارف تو کراچی میں اصل تو کوئٹہ وال ہوٹل والوں نے دیا ہے
ایک دم گرم اور کڑک چائے
کے پیتے ہی دماغ فریش ہو جائے
لیکن اب آپ کو ہم گھر کی دہلیز پر حقیقی کڑک چائے کی پتی پہنچائیں گے ان شاءاللہ
تقریباً بارہ سال سے زائد ہمارے گھر اور گاؤں میں استعمال کے لیے ہم لے رہے ہیں
اس دوران کبھی کبھار ہی ہمیں شک ہوا ہو کہ پتی میں فرق ہے..
اگر آپ چائے کے دیوانے ہیں تو حقیقی چائے کا خواب پورا ہو رہا ہے..
کہ نئے سال میں نئی پروڈکٹ کا تحفہ
کینیا سے درآمد ذائقے دار چائے
بہترین کوالٹی اور پیور اوریجنل کلر
باریک ،درمیانی اور موٹی اقسام کے ساتھ
ایک کلو، ادھا کلو ، اور پاؤ کی پیکنگ میں دستیاب ہے..
رب نے چاہا تو اس چائے کی پتی کے بعد آپ
کسی اور پتی کی طرف مائل نہیں ہوں گے ان شاءاللہ
چائے بنانے کا صحیح طریقہ جو والد صاحب نے ہمیں بتایا کہ دودھ میں چینی یا شکر ڈال کر اچھے سے ابالا جائے اس کے بعد پتی ڈالی جائے تو پھر چائے کڑک اور ذائقے دار بنتی ہے
اچھی پئیں اور اچھا جئیں
مزید تفصیل کے لیے 03170973576 رابطہ فرمائیں
Order Now 03170973576
31/12/2023
سنا ہے سال بدلے گا..
بس ہندسوں کا فرق ہوگا
زندگی ویسے ہی رواں دواں ہوگی
وہی غمی خوشی بیماری و صحت ساتھ ہوں گی
سن 2023 میں کچھ خاص نہیں ہوا
روٹین کے مطابق زندگی رواں دواں رہی الحمد للہ
البتہ کچھ پریشانیاں لاحق ہوئیں
کچھ معاملات پیچیدہ ہوئے
کچھ خوشی کے لمحات بھی میسر آئے الحمد للہ
باقی زندگی ہے، معاملات چلتے رہتے ہیں
جب زندگی میں یہ سب کچھ ہے تو پھر رکنا نہیں چاہیے
بلکہ چلتے رہیں، دوڑتے رہیں،
بس کسی لمحے رک کر تھوڑی دیر سوچ لینا کہ
جس سمت جا رہے ہیں وہ ٹھیک ہے بھی کہ نہیں؟
اگر پرفیکٹ ہے تو چلتے رہیں منزل مل ہی جائے گی ان شاءاللہ
اور اگر لگے کہ کہیں کچھ اونچ نیچ ہے تو بھی مشاورت سے آگے پیچھے کرلیں
ضروری تو نہیں جس سمت جا رہے ہیں وہی ٹھیک ہو
بعض اوقات ٹھیک کام بھی غلط ہو جاتے ہیں
اس لیے کسی کی انگلی پکڑ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا
دیر سے سہی مگر منزل تک تو پہنچ ہی جائیں گے ان شاءاللہ..
کسی بھی معاملے کو سیرس نہیں لیتے کہ بیماری ہے تو بیماری ہی رہے گی بلکہ ایک دن صحت یاب ہو ہی جائیں گے.
خوشی ہے تو وہ بھی عارضی ہی ہے اس گھمنڈ میں مت رہیں کی ساری زندگی اسی طرح رہے گی
پیسے آج ہیں تو کل نہیں بھی ہو سکتے
سب کچھ پیسہ بھی نہیں ہے..
اپنے معاملات کو درست رکھیں، ہر چیز میانہ روی کے ساتھ اختیار کریں، کسی بھی چیز اور کسی بھی معاملے میں ایک حد تک رکھیں، حد سے بڑھ جائیں گے تو وہ درد سر کا باعث ہوگا..
جاتے جاتے سال کے آخری ایام میں کچھ پریشانیوں میں گھرا ہوا ہوں، کچھ معاملات ہیں،
اپنی خصوصی دعاؤں میں سب کو یاد رکھیے
اور دعائیں کیجیے رب العالمین سب کے لیے خیر و عافیت فرمائے ،آسانی فرمائے ،تمام پریشانیوں کو ختم فرمائے، صحت و ایمان والی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
الوداع سال 2023
خوش آمدید 2024
2024 میں بہت سارے نیک مقاصد ہیں رب العالمین خیر و عافیت سے مکمّل فرمائے
رب العالمین سبھی مسلمانوں کے لیے باعث خوشی باعث فخر کا سبب بنائے ،
جو رشتوں کی تلاش میں ہیں ان کو نیک صالح رشتہ عطاء فرمائے، بےاولادوں کو نیک فرمانبردار اولاد عطاء فرمائے، قرض داروں کو قرض سے نجات عطاء فرمائے، بیماروں کو شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
معاویہ بن قاسم کراچی
31/ 12 / 2023
Evening 2:20 Pm
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Karachi