AssetMax Property Solutions.

AssetMax Property Solutions.

Share

Welcome to "AssetMAX" for True Property/Asset Deals. We provide a trusted platform.

01/10/2025

آپ ہر ماہ چار پانچ ہزار بچا لیتے ہیں مگر سمجھ نہیں آتا کہ اسے کہاں انویسٹ کریں اسی کشمکش میں آپکی چھوٹی چھوٹی بچتیں خرچ ہوتی رہتی ہیں کیوں نا اپنی بچت کو ایسی جگہ انویسٹ کریں جہاں ہمارا سرمایہ محفوظ ہو۔؟

اپکو پتہ ہے حکومت پاکستان تین سالہ مدت کے گرین سکوک جاری کر کے تیس ارب روپے جمع کرے گی جو کہ ماحولیاتی منصوبوں پر لگائے جائیں گے۔

دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک کی لسٹ میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔
پاکستان کو ان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے 2030 تک تقریباً ساڑھے تین سو بلین ڈالرز کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے ماحولیاتی بجٹ سے پورے نہیں ہو پائیں گے۔

حکومت پاکستان نے اس بجٹ کو پورا کرنے کے لئیے اجارہ سکوک اسکیم متعارف کروائی ہے۔

اجارہ سکوک میں انویسٹمنٹ کے لئیے آپ کو اپنی مرضی کے بینک یا
BNB Enable
اسٹاک بروکر کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنا پڑے گا۔
ان بروکرز کی لسٹ آپکو پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی ویب سائٹ پر مل جائے گی۔

پہلے کمنٹ میں
Eligible brokers
کی لسٹ دے دونگا خواھش مند اپنی مرضی کے بروکر کے ساتھ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔

بینک اکاؤنٹ اور بروکریج اکاؤنٹ کھلوانے کے بعد آپ اپنے منتخب کردہ بینک یا بروکر کے ساتھ گرین سکوک میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے درخواست دیجیۓ۔


ایپلیکیشن دینے کے بعد اپکو پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے آکشن سسٹم میں رجسٹرڈ کر دیا جائے گا۔
آکشن والے دن آپ اپنے بینک یا بروکر کے زریعے یا آپ بذات خود بھی آکشن میں حصہ لے سکتے ہیں آکشن کی کامیاب تقسیم پر آپکو آگاہ کر دیا جائے گا۔

آکشن میں کامیابی کی صورت میں گرین سکوک اگلے کاروباری دن آپکے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دئیے جائیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی ویب سائٹ پر باقاعدہ طور پر آکشن کی تاریخ اناوس کی جاتی ہے۔

اجارہ سکوک میں آپ کم سے کم پانچ ہزار روپے سے انویسٹمنٹ شروع کر سکتے ہیں
اس اسکیم کی مدت کم سے کم تین مہینے اور زیادہ سے زیادہ دس سال تک ہے تین ماہ بعد آپ جب چاھیں اپنے پیسے نکلوا سکتے ہیں ایک پروسیس کے زریعے چار پانچ دن بعد آپ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں ۔

منافع ہر تین ماہ بعد بھی ملتا ہے یا میچیورٹی پہ ںھی ملتا ہے اس میں رسک بہت کم ہوتا ہے کیونکہ اسکی بیک پر حکومت پاکستان ہے
اجارہ سکوک کے ریٹرن فکس بھی ہوتے ہیں اور
variable
بھی ہوتے ہیں ۔

پہلے کمنٹ میں اسٹاک ایکسچنج کا اجارہ سکوک پورٹل کا لنک دے دونگا خواھش مند جا کر قوائد ضوابط پڑھ کر اپلائی کر سکتے ہیں۔

اجارہ سکوک حلال انویسٹمنٹ ہے اس اسکیم میں آپکے پیسے حکومت پاکستان کے
Real assets and projects
میں لگائے جاتے ہیں جیسے
Infrastructure and development work
حکومت ان اثاثوں کو لیز پر دیتی ہے اور انکی رینٹل انکم انویسٹرز کو منافع کے طور پہ ملتی ہے۔

اجارہ سکوک اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی مشترکہ کوشش ہے جسکی بنا پر ہر چھوٹا بڑا انویسٹر اس میں انویسٹمنٹ کر سکتا ہے۔

اجارہ سکوک کا ایک سالا پلان کنوینشنل بینک کے ٹی بلز کی طرز پر ہے۔

اور تین ٫ پانچ اور دس سالہ پلان میں انویسٹرز اور کلائنٹس کو تین کیٹیگریز میں انویسٹمنٹ کے مواقع دئیے گئیے ہیں۔

تین پانچ اور دس سالہ ٹینیور میں
Variable product
شامل ہیں اور فکس ریٹرن پروڈکٹ بھی موجود ہیں۔

اجارہ سکوک کے ریٹرن شریعہ کمپلائنٹ بینکوں کے ریٹرن سے بہت اچھا ہے۔

اسکا تین سالہ پلان کا اینوئل ریٹرن گیارا پرسنٹ ہے اور پانچ سالہ پلان کا اینول ریٹرن بارا پرسنٹ ہے جبکہ شریعہ کمپلائنٹ اسلامک بینکوں کا سالانہ ریٹرن کٹوتیوں کے بعد سات سے آٹھ فیصد ہے۔

اجارہ اسکوک رباہ فری ہوتے ہیں بلکل اسلامک طرز کے عین مطابق بغیر سود کے سرمایہ کاری ہے۔

اس میں وہ انویسٹرز زیادہ دلچسپی لیتے ہیں جو کوئی بھی رسک نہیں لینا چاھتے کیونکہ اسکے ریٹرن کی گارینٹیڈ حکومت پاکستان ہے۔

حکومت پاکستان اسکے اوپر زیادہ انحصار اس لئیے کر رہی ہے کیونکہ لوگوں کی دلچسپی شریعہ کمپلائنٹ میوچل فنڈز اور پرائیویٹ اسلامک بینکوں میں بڑھ گئی ہے اسی لئیے حکومت چاھتی ہے کہ لوگ سرکاری اسکیموں میں پیسہ انویسٹ کریں۔

المیہ یہ ہے ہمارے ہاں حکومتی سطح پر عوام کے لئیے سود مند اسکیموں کی پروموشن نا ہونے کے برابر ہے جسکے نتیجے میں بینک اور پرائیویٹ سیکٹر ہاتھوں ہاتھوں ایسی اسکیمیں لے لیتے ہیں اور عوام کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی اور کچھ پاکستانی عوام بھی انتہا کی سست اور کاہل ہے جب تک آپ خود کوشش نہیں کریں گے تب تک کوئی راستہ سجھائی نہیں دے گا

جس طرح گھونسلے میں جوان ہونے والے طائر کو لگتا ہے کہ اڑان ایک بیماری ہے حالانکہ پہلی اڑان ہی اسکی نجات کا پروانہ ثابت ہوتی ہے اسکے کے بعد اعتماد بحال ہوتا ہے نئی منزلوں کا تعین کیا جاتا ہے پھر پروازیں شوقیا ہوتی ہیں۔

💙💜💚🩵❤️

26/02/2025

Leased Flat (Bank Loan applicable)
3 Bed Lounge, west Open Corner, lift, car parking, boundary wall project, construction 2024.

20/02/2025
30/01/2025

ریئل اسٹیٹ سے آمدن کیسے حاصل کی جائے؟

1. بنیادی فہم اور مہارت

ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری صرف امیر بننے کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک فن اور حکمتِ عملی کا کھیل ہے۔

مارکیٹ کی نبض پر گرفت، فیصلہ سازی کی صلاحیت، اور مستقبل کی پیش بینی ضروری ہے۔

تجربہ کار ماہرین سے سیکھنا اور دوسروں کی غلطیوں سے سبق لینا کامیابی کی کلید ہے۔

---

آمدن کے مختلف ذرائع

2. کرایہ داری (Rental Income)

پراپرٹی کرائے پر دینا ایک مستحکم آمدنی کا ذریعہ ہے۔

بہترین لوکیشن پر گھر تعمیر کر کے کرایہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

گھر کو رینٹ ریڈی بنانا ضروری ہے تاکہ کرایہ دار آرام دہ زندگی گزار سکیں۔

ویکنسی الاؤنس (خالی وقت) کو کم سے کم کرنے کے لیے کرایہ داروں کا فوری بندوبست کیا جائے۔

3. ہاؤس فلپنگ (House Flipping)

سستی یا خراب حالت میں موجود پراپرٹی خرید کر، اسے بہتر بنا کر، مہنگے داموں فروخت کرنا منافع بخش حکمت عملی ہے۔

جلد فروخت نہ ہونے کی صورت میں پراپرٹی کی ویلیو کم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

لوکیشن سب سے اہم عنصر ہے، غلط مقام پر سرمایہ کاری نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

4. کمرشل ریئل اسٹیٹ (Commercial Real Estate)

ریزیڈنشل پراپرٹی کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش ہوتا ہے۔

اس میں دفاتر، ریٹیل بلڈنگز، ویئر ہاؤس، اور انڈسٹریل عمارات شامل ہیں۔

حکومت کی طرف سے ٹیکس فوائد اور سیکیورٹی ایڈوانٹیج بھی حاصل ہوتا ہے۔

ڈویلپرز نہ صرف فلیپنگ کرتے ہیں بلکہ پراپرٹی ڈیولپ بھی کرتے ہیں۔

5. سیاحتی ویکیشن اسپاٹس

پاکستان میں سیاحت کا رجحان بڑھ رہا ہے، جو سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

سیاحتی مقامات پر گیسٹ ہاؤس یا چھوٹے ہوٹلز بنا کر کرائے پر دینا ایک منافع بخش بزنس ماڈل بن چکا ہے۔

ایئر بی این بی اور دیگر کرایہ داری پلیٹ فارمز کے ذریعے موسمی آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔

---

ماہرانہ نکات

✅ مارکیٹ ریسرچ: سرمایہ کاری سے پہلے مکمل تحقیق کریں، قیمتوں کا اتار چڑھاؤ سمجھیں۔
✅ قانونی پہلو: پراپرٹی کے قانونی معاملات (رجسٹریشن، ٹیکس، معاہدے) کو پہلے سے طے کر لیں۔
✅ فنانسنگ اور بجٹ: سرمایہ کاری کا بجٹ طے کریں، بینک لون یا دیگر مالی معاونت کے اختیارات دیکھیں۔
✅ پراپرٹی مینجمنٹ: کرایہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں اور پراپرٹی کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔
✅ ڈیجیٹل مارکیٹنگ: پراپرٹی کی تشہیر کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز (Zameen. ..com، Facebook، Instagram) کا استعمال کریں۔

یہ حکمتِ عملی ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں کامیاب سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

Want your business to be the top-listed Realtor/realty Service in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Malir
Karachi
75400