Daily Awaz Times Distriect Kemari
Har Khabar pe Nazar rake
09/10/2025
کراچی بلدیہ ٹاؤن عمر فاروق قالونی سیکٹر A19 کچرا کھنڈی سے کھٹا ھوا ہاتھ برامد
30/06/2025
داعش سے منسلک ایک دہشت گرد گروہ، نے کوئٹہ سے ایک بچے کو اغوا کیا اور تین ارب روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ اس واقعے کے بعد کوئٹہ میں پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے ایک مربوط اور بھرپور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
گروہ میں شامل چھ ملزمان کی نشاندہی کی گئی، جن میں پانچ پاکستانی اور ایک افغان شہری شامل تھے۔ یہ گروہ ایرانی واٹس ایپ نمبرز استعمال کرتا رہا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل ٹھکانے بدلتا رہا۔ اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ٹریس کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔ گروہ کے تین علیحدہ ٹھکانوں کی نشاندہی ہوئی، جن پر چھاپے مارے گئے اور تفتیش کے لئے مزید مواد حاصل کیا ۔
تحقیقات کے دوران ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی ویڈیوز کا تجزیہ کیا گیا، جبکہ دو ہزار سے زائد گھروں اور چار سو کرائے کے مقامات کی تلاشی لی گئی۔ افغانستان اور ایران کی حکومتوں نے ملزمان سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں، جبکہ واٹس ایپ نے رابطوں کا ریکارڈ شیئر کیا۔
یہ کارروائی آخرکار دشت، مستونگ میں ایک اہم ریڈ پر منتج ہوئی۔ دورانِ کارروائی ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ دوسرا ہلاک ہوا۔ پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھماکے میں نقصان کا شکار ہوئی۔
بدقسمتی سے مغوی بچے کو شہید کر کے خفیہ طور پر دفن کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں بچے کی لاش برآمد کی گئی، ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کی گئی، اور مکمل احترام کے ساتھ ورثاء کے حوالے کی گئی۔
داعش سے منسلک عناصر کے خلاف ہدفی کارروائیاں جاری ہیں۔ انشاءاللہ تمام کو گرفتار کیا جائے گا ۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا ایکس پر بیان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Karachi