Khan Muhammad Halepoto
journalist, social media activist, nationalist
30/04/2026
سندھ کے اسکولز میں مذہبی رواداری اور نظام تعلیم میں انکلوسو اقدامات میں اہم پیش رفت
اسکولوں میں زیر تعلیم ہندو برادی کے طلباء کو ان کے اپنے مذہب کی تعلیم دینے کے لیے درسی کتب شائع کی جائیں گی۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی کتب شائع کرنے کے اقدامات کا آغاز
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جماعت 3 تا 5 جماعت کے ہندو طلبہ کے لیے مذہبی کتب کی اشاعت اور تقسیم کی جائیں گی۔
تعلیمی سال 27-2026 کے لیے ہندو سنتھا سے تعلق رکھنے والے اراکین سے مشاورت کے تحت مذہبی کتب شائع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
سندھ کریکولم کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی تعلیم کی فراہمی سے متعلق فیصلے کیے گئے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو آئندہ تعلیمی سال کے لیے مذہبی کتب کی اشاعت کرے گی۔
صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہندو طلبہ کو مذہبی کتب فراہم کی جائیں گی۔
اس وقت صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں 3 تا 5 جماعت تک 129119 ہندو برادری کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔
3 تا 5 جماعت تک سب سے زیادہ 26642 طلباء ضلع تھرپارکر جبکہ عمرکوٹ میں 21584 شاگرد سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Karachi