Weekly Crime Scene

Weekly Crime Scene

Share

weekly Crime Scene Newspaper
Chief Editor Aftab Tanoli
Editor Waseem Akram Meo
Every Monday Publish

08/07/2025

*دیکھتا جا شرماتا جا سندھ سرکار کا کرپشن اور اسمگلنگ کی دنیا میں ایک اور کارنامہ پیور بلاک کی آڑ میں چھالیہ کی اسمگلنگ*

06/07/2025
05/07/2025

چالان جمع نہ کروانے والوں کی شامت
سندھ پولیس کا بڑا اقدام — ڈرائیونگ لائسنس منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے۔
ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز، شہری فوری طور پر چالان جمع کروائیں ورنہ قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

05/07/2025

کراچی ایسٹ تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی بروقت کارروائی ڈاکو گرفتار اسلحہ برآمد

رپورٹ ملک عبدالغفار اعوان
کرائم سین نیوز کراچی

کراچی ایسٹ میں تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

واقعہ ڈیفنس ویو فیز 2 گندے نالے کے قریب پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکو ایک شہری سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے مدعی نے فوری طور پر گشت پر موجود پولیس موبائل کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا

پولیس کے مطابق ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت وارث علی ولد امیر علی کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ 2 راؤنڈ برآمد کر لیے گئے ہیں

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بلوچ کالونی میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 397/34 اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(1)A کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Karachi