Star Store Amazon

Star Store Amazon

Share

"Welcome to VerSatile Trading"
At Star Store Amazon,we bring the universe of Amazon products to u Why choose Star Store Amazon?

24/07/2024

گلف ممالک کا ویزہ لیتے ہوئے ان باتوں کا خیال کریں۔

جب کسی ایجنسی کا ایڈ دیکھیں تو سب سے پہلے
1: ایجنسی کا لائسنس نمبر امیگریشن کی ویب سائٹ سے کنفرم کریں۔۔۔ آیا ایکسپائر تو نہیں۔
2: امیگریشن کی ویب پر اس ایجنسی کے پاس آپ کا متعلقہ ویزہ کی اجازت موجود ہے یا نہیں۔
3: ایجنسی والے سے ویزہ کا مکمل پراسیس پوچھیں اگر وہ آپ سے اسٹام پیپر لے گا یا ویڈیو بنائے گا تو اس صورت میں آپ بھی حق رکھتے ہیں کہ اسے کہیں کہ ہمیں بھی چند چیزوں کا اسٹام لکھ کر دے۔
الف: گلف کنٹری پہنچ کر جب تک کمپنی کام نہیں لگاتی تب تک خرچہ کمپنی کے ذمہ ہے۔۔۔ اگر کمپنی نہ دے تو وہ خرچہ دینا آپ کا فرض ہوگا۔
ب: اگر اقامہ نہیں بناتی تو اقامہ بنا کر دینا یا کمپنی تبدیل کرنا آپ کے ذمہ ہوگا۔
ج: اگر کمپنی 3 ماہ تک تنخواہ نہیں دیتی تو تنخواہ کی جواب داری ایجنسی کی ہوگی۔
د: اگر کمپنی بغیر کسی وجہ کے 3 ماہ کا اقامہ ایکسپائر ہونے پر آپ کا خروج لگا کر آپ کو پاکستان بھیج دیتی ہے تو ویزہ کے سارے پیسے ایجنسی آپ کو واپس کرنے کی پابند ہو۔
ر: کمپنی کام پر نہیں لگاتی اور بیٹھا کر رکھتی ہے ایسی صورت میں کام پر لگوانا یا کمپنی تبدیل کرنا ایجنسی کی ذمہ داری ہوگی۔
س: اپنی ایجنسی سے پوچھیں کہ ایجنسی آپ کو کھانا پینا، رہائش، میڈیکل اور واپسی کا ٹکٹ دے گی۔۔۔ اگر دے گی لیکن کمپنی یہاں پہ آپ کو کوئی چیز نہیں دیتی تو ایسی صورت میں یہ چیزیں میسر کرنا یا ان کا خرچہ بذمہ ایجنسی ہوگا۔
ص: اگر کمپنی ریڈ ہے اور کام پر نہیں بھیجتی اور بیٹھا کر رکھے تو ایسی صورت میں تنخواہ ایجنسی کے ذمہ ہوگی۔
ع: ایجنسی کے پاس جس ویزہ کے لیے آپ گئے ہیں اور یہاں آکر اس ویزہ کے الٹ کوئی کام آپ کو دیا جائے اور آپ کو وہ کام نہ آتا ہو اور اس وجہ سے کمپنی خروج لگا کر واپس بھیجے تو ایسی صورت میں بھی ویزہ کے پیسے واپس کرنا ایجنسی کی ذمہ داری ہوگی۔

نوٹ: اسٹام پر یہ بھی لکھوائیں کہ اگر ایجنسی کسی پوائنٹ کو پورا نہیں کرتی تو ہم ایجنسی پہ قانونی کاروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

یہ چند پوائنٹس کا ان سے اسٹام لکھوایں کیونکہ جب ایجنسی اپنی سیفٹی کے لیے اسٹام لکھوا سکتی تو ہمیں بھی اس چیز کا حق ہے کہ ہم اپنا دفاع کریں۔۔ کیونکہ پاکستان میں سب ایجنسی کہتیں کچھ ہوا تو ہم جواب دار ہیں لیکن بعد میں یہ لوگ کال بھی نہیں اٹھاتے۔۔۔ اس لیے اسٹام کی بات پیسہ دینے سے پہلے طے کریں۔۔۔ اور پہلے اسٹام لکھوایں پھر پیسہ دے کر کاروائی آگے بڑھائیں۔

19/06/2024

Next cola بلکل بکواس ہے پاکستان کے نام پر چونا لگا رہے ہیں سب کو۔گھٹیا ترین ٹیسٹ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Karachi
75300