Digi Star Solutions

Digi Star Solutions

Share

Helping small businesses grow through social media | DM for Free Audit
https://wa.me/923280110287

07/06/2026

ہاں تو بھئ جاب لینے والا بننا ہے یا جاب دینے والا 🤓😎

05/06/2026

اگر میرے پاس کوئی ویزا کنسلٹنٹ کا کلائنٹ آتا ہے تو میں عام طور پر اس سے یہ کویسچن لازمی کرتی ہوں 👇🏼

آپ کس قسم کے ویزا کی سروسز دیتے ہیں؟

آپ کتنے عرصے سے یہ کام کر رہے ہیں؟

آپ کس شہر/ علاقے کو ٹارگٹ
کرنا چاہتے ہیں؟

آپ کن ممالک کے لیے کام کرتے ہیں؟

آپ کا آئیڈیل کسٹمر کون ہے؟

آپ کے پاس موجودہ وقت میں لیڈ کہاں سے آرہی ہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟

آپ کا منتھلی مارکیٹنگ بجٹ کیا ہے؟

آپ کے کمپیٹیٹرز کون ہیں؟

آپ کا USP کیا ہے؟

آپ کے پاس ویب سائٹ ہے؟

سوشل میڈیا پر آنے کا یا ایڈ رنز کروانے کا آپ کا مقصد کیا ہے؟
آپ کا گول کیا ہے؟

کیا آپ کے پاس آپ کی کمپنی/آفس کا لوگو، برانڈ کا نام آفس کی تصاویر یا کلائنٹ ٹیسٹیمونیلز وغیرہ موجود ہیں؟

آپ کیمرہ شائے تو نہیں ہیں؟

کیا آپ ویڈیو میں آسکتے ہیں؟

پہلے تین مہینے میں آپ کیا
چاہتے ہیں؟

(اس کے علاوہ بھی اور سوالات
ہوسکتے ہیں موجودہ بزنس کی صورتحال کے مطابق)

اب اگر یہ مان لیا جائے کہ، کوئی ایسا کلائنٹ آتا ہے جو سوشل میڈیا پر موجود ہی نہیں ہے اور وہ ابھی اپنا اسٹارٹ لے رہا ہے یعنی وہ زیرو سے شروع کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے روڈ میپ کیا ہوگا؟

سب سے پہلے تو فیس بک اور انسٹاگرام پیج بنائیں۔

پروفیشنل لوگو، کور فوٹو ہو
اور بیسک برانڈنگ کریں۔

واٹس ایپ بزنس کو اچھی طرح سیٹ کریں۔

گوگل بزنس پروفائل بنائیں۔

15 سے30 ابتدائی پوسٹ اور ویڈیوز آپ کے پاس موجود ہوں۔

کلائنٹ ٹیسٹیمونیلز آپ کے پاس موجود ہوں۔

پھر اس کے بعد اب ایڈز اور ساتھ میں کنٹینٹ مارکیٹنگ شروع کریں کیونکہ زیرو سوشل پریزنس والے کاروبار کی سب سے بڑی مشکل ٹریفک لانا نہیں ہوتی بلکہ ان کی سب سے بڑی مشکل ٹرسٹ ہوتا ہے لوگ ویزا سروس میں خاص طور پر پہلے یہ دیکھتے ہیں

کہ یہ آفس اصلی ہے؟ قابل اعتماد ہے یا نہیں؟

تو یہاں پہ ٹرسٹ فیکٹر بہت امپورٹنٹ ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی اپنے بزنس کے لیے مارکیٹنگ یا برانڈنگ سروسزز لینا چاہتے ہیں تو دیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

https://wa.me/923280110287

30/05/2026

The more you teach,the less you have to sell.

27/05/2026

عید الاضحی مبارک

اس پر مسرت موقع پر آپ سب
کو عید الاضحی کی بہت بہت مبارکباد!

ہم دعا گو ہیں کہ، یہ مبارک دن
آپ کی زندگی میں خوشیاں، سکون اور کامیابی لائے۔

اللہ تعالی آپ کی قربانیاں اور عبادات
کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے
(آمین )

اس بابرکت موقع پر ہم اپنے تمام کلائنٹس اور صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہم پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ہم آپ کی بہترین خدمت کے لیے ہمیشہ پرعزم ہیں۔

23/05/2026

Exploring Claude’s Artifacts feature
A new way to create smarter and faster workflows


.

22/05/2026

یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ میٹا ایڈز صرف بڑے بزنسز کے لیے ہوتے ہیں

حقیقت یہ ہے کہ آپ چھوٹے بجٹ سے بھی شروعات کر سکتے ہیں، پہلے ٹیسٹنگز کریں، پھر جب اچھے رزلٹس آئیں تو آہستہ آہستہ بجٹ بڑھائیں۔

ہر بڑا بزنس ایک چھوٹی شروعات سے ہی آگے بڑھتا ہے۔

اب سوال یہ ہےکہ،

کیا آپ اپنے بزنس کو گرو کرنے
کے لیے تیار ہیں؟

20/05/2026

میں اپنے ان کلائنٹس کو جو کوئی پروڈکٹ/سروس سیل کر رہے ہوتے ہیں ان کو میں لازمی طور پر یہ کہتی ہوں کہ,
جب آپ اپنی پروڈکٹ کو ڈیلیور
کر دیتے ہیں یا آپ نے کسی کو
کوئی سروس دی تو آپ اپنے ان کسٹمرز سے ریویو لازمی لیا کریں۔

دو سے تین دن بعد ان کو فالو اپ میسج کریں اور ان سے کہیے کہ،

اگر آپ کو ہماری پروڈکٹ/سروس اچھی لگی ہو تو آپ ہمارے پیج پر جا کے ہمیں ریویو دیجیے اور ساتھ میں پیج کا لنک بھی سینڈ کر دیں۔

اب یہ ریویو رٹن فوم میں بھی
ہو سکتا ہے یا اگر کوئی پروڈکٹ
ہے تو اسکرین شاٹ لے کر بھی ریویو لگا سکتے ہیں لیکن سب سے پاور فل ریویو ویڈیو فوم میں ہوتا ہے تو آپ اپنے کسٹمرز سے ریکویسٹ کر سکتے ہیں کہ اگر آپ اپنی روٹین میں ںسے کچھ سیکنڈ نکال کر ہمیں ویڈیو ریویو دینگے ہماری پروڈکٹ یا سروس کے بارے میں
تو ہم آپ کو نیکسٹ آرڈر یا نیکسٹ سروس لینے پر
٪10 ڈسکاؤنٹ آفر کرینگے۔

تو یہ چیز آپ کے بزنس کے لیے بہت ہیلپ فل ثابت ہوتی ہے کیونکہ جو نئے لوگ آپ کے بیچ وزٹ کرتے ہیں وہ آپ کے ریویو دیکھ کر ہی آپ سے آپکی پروڈکٹ/سروس
بائے کرتے ہیں اور پاکستان میں خاص طور پر آن لائن سروس یا پروڈکٹ لیتے وقت لوگ بہت زیادہ سوچتے ہیں تو اگر وہ اچھے ریویوز دیکھتے ہیں تو ایک کریڈیبلٹی بڑھتی ہے اور لوگوں کے لیے خریدنا آسان ہو جاتا ہے۔

19/05/2026

مجھ سے ایک ڈرمیٹو لوجسٹ(Dermatologist)جن کا اپنا ایستھیٹک کلینک بھی تھا.

سروسز بہت شاندار تھی, پرائس باقیوں کے مقابلے میں بہت افورڈیبل تھی۔

لیکن مسئلہ وہی تھا کہ ان کے ایڈز تو چل رہے تھے مگر ان کو اچھا رسپانس وہاں سے نہیں مل رہا تھا.

میں نےجب ان کی کی پریویس مارکیٹنگ ہسٹری چیک کی تو
پتہ چلا کہ,

سمپل کرییٹو پر ایڈز رن ہوئے تھے جس میں کچھ آفرز وغیرہ ایڈ کر دی گئی تھی۔

میں نے ان کو مشورہ دیا کہ آپ
مجھے شارٹ ویڈیوز بنا کر دیں
اور ویڈیوز اچھی کوالٹی میں ہوں۔

اور ڈاکٹر خود بھی سامنے آئیں
جس پر ڈاکٹر تھوڑا سا ہیزیٹیٹ ہوئیں تو میں نے ان کو کنونس کیا کہ آپ بے شک ماسک پہن لیجیے مگر آپ خود سامنے آئیں۔

ہم نے ایجوکیشنل بیس ویڈیوز
بنائی جس میں ڈاکٹر ایک پیشنٹ
سے بات کر کے ان کی پرابلم کا
سلویوشن ان کو دے رہی ہوتی ہیں۔

ہم نے لوگوں کے پین پوائنٹس کو ویڈیوز میں ٹارگٹ کیا جیسے کہ،

ٹین ایج میں ایکنیو، پمپلز کے مسائل،
سمر میں آئلی اسکن والوں کو
اپنی کیا روٹین سیٹ کرنی چاہیے؟

ڈرائی اسکن والوں کے لیے کیا ٹپس ہیں؟

ہیئر فال کا ایشوز آج کل مردوں میں
بہت کامن ہے تو اس کے اوپر
بات کی گئی تو شارٹ ویڈیو میں
ہم نے بہت اچھے سے لوگوں کو ان کی چھوٹی چھوٹی پرابلمز کے سلویوشن دینا شروع کیا۔

ڈفرنٹ کیمپین سیٹ کی گئی
مختلف ایڈ سیٹ بائر پرسونا کے
حساب سے بنائے گئے۔

ان کے اپنے سٹی کو ٹارگٹ کیا گیا تاکہ فزیکل وزٹ کے لیے لوگ آسکیں

اس کے علاوہ آن لائن کنسلٹیشن
کو پروموٹ کرنے کے لیے باقی
شہروں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا تاکہ جو لوگ وزٹ نہ کر سکیں وہ آن لائن بکنگ کر لیں۔

تو ان کی کیمپین میں سے ایک کیمپین کے رزلٹ میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں👇🏻
Messaging Conversation:463

Cost Per Result: 16.19

Ad Spent: 7,496 pkr

آپ کو بتانے کا مقصد؟؟

یہ ہے کہ جب بزنس اونر خود سامنے آتا ہے، اپنی آڈینس کے مسائل پر بات کرتا ہے تو تب صرف،
ایک ایڈ نہیں چل رہا ہوتا بلکہ لوگوں کا آپ پر ٹرسٹ بن رہا ہوتا ہے۔

صرف آفرز اور ڈسکاؤنٹس دکھانے سے لوگ آپ سے کنیکٹ نہیں کرتے ہیں بلکہ،

لوگ آپ سے تب کنیکٹ کرتے ہیں جب انہیں لگتا ہے کہ یہ بندہ/ بندی میری ہی بات کر رہا ہے۔

یہاں پر میری ہی پرابلم ڈسکس
ہو رہی ہے.

تو اگر آپ بھی ہماری مارکیٹنگ سروسز لینا چاہتے ہیں اور اپنے بزنس کو گرو کرنا چاہتے ہیں
تو دیے گئے نمبر پر اپنے بزنس ڈیٹیلز کے ساتھ واٹس ایپ کیجئے۔
https://wa.me/923280110287

17/05/2026

السلام علیکم!

معزز بزنس اونرز

عید الاضحی کے موقع پر ہم لائے ہیں آپ کے لیے زبردست سوشل میڈیا مارکیٹنگ آفرز

اب اپنے بزنس کو آن لائن گرو
کریں کم قیمت میں.

سوشل میڈیا مینجمنٹ پر خصوصی ڈسکاؤنٹ

اکاؤنٹس کرییشن پر اسپیشل آفر

ایڈز سروسز پر لمیٹڈ ٹائم ڈسکاؤنٹ

مزید معلومات کے لیے اپنی بزنس ڈیٹیلز کے ساتھ واٹس ایپ میسج پر رابطہ کیجئے

https://wa.me/923280110287

16/05/2026

ہماری سوسائٹی میں ایک لڑکی تھی جو لیڈیز ٹیلرنگ کا کام بہت اچھا کرتی تھی فیشن ڈیزائنگ میں بھی بہت ماہر تھی۔

کچھ کورسز بھی کر رکھے تھے لیکن اس کے کام کے بارے میں سوسائٹی کے صرف کچھ ہی بلاکس کے لوگوں کو معلوم تھا ایک دن سوسائٹی کے پارک میں اس سے ملاقات ہو گئی کہنے لگی کہ آپ کی پروفائل فیس بک پر میں نے دیکھی ہے اس کی بات سن کر میں چونک پڑی،

( کیونکہ میں نے اپنے جان پہچان اور خاندان کے لوگوں کو تو بلاک کر رکھا ہے😁)

کہنے لگی کہ مجھے ایڈز کے بارے میں کچھ بتائیں میں نے فیس بک پر اپنا پیج تو بنا رکھا ہے اور کچھ پیڈ گروپس بھی جوائن کیے ہوئے ہیں جہاں پر میں شیئرنگ کرتی ہوں، لائکس اور کمنٹس تو آتے ہیں لیکن کوئی آرڈر کبھی نہیں ملا اور لوگ بھی دوسرے شہروں کے ہوتے ہیں زیادہ تر.

خیر پھر کہنے لگی کہ آپ میرے لیے کام کریں اور جتنا بھی بجٹ لگے گا اور جو بھی ٹیسٹنگ وغیرہ ہوگی وہ سب کرنے کے لیے میں تیار ہوں۔

اب بسم اللہ کی اور اس کے بزنس پر
کام شروع کیا۔

سب سے پہلے تو ہم نے لوکیشن اپنے شہر کی ہی رکھی اور جینڈر میں ہم نے آل جینڈر سلیکٹ کیا کیونکہ صرف فیمیلز کو ٹارگٹ کرنے پر بہت خراب آڈینس
آتی ہے.

مختلف بائر پرسونا کے حساب سے ہم نے الگ الگ ایڈ سیٹ بنا کر اس پر ٹیسٹنگ شروع کی۔

کروژل امیجز اور وڈیو کریٹیو استعمال
کئے۔

پہلے ہاف پہ ہم نے تھوڑا سا اویرنس پر کام کیا اور اویرنس کے ایڈ میں ہم نے کرییٹو بھی صرف اویرنس کے ہی یوز کیے اور اس میں بھی اس کو کئی آرڈرز مل گئے۔

اس کے بعد ہم نے اس کے لیے واٹس ایپ میسجزز کی کیمپین چلائی جس کے رزلٹ ہمیں کچھ یوں ملے۔

Messaging Conversations: Rs 376

Cost Per Messaging:
Rs 37.6

Total Ad Spend: Rs 14,139

Dozens of Real Customer Inquiries on WhatsApp

Multiple Inquiries Converted Into Permanent Clients

Orders Increased So Much She Hired a Helper & Rider

یہ میسجز صرف انکوائریز نہیں تھی بلکہ ان میں سے بہت سارے اس کے کسٹمر بن گئے.

اور کام اتنا کچھ بڑھ گیا کہ اسے ہیلپر کے طور پر ایک لڑکی کو رکھنا پڑا اور ساتھ ایک رائڈر کا بھی اس نے بندوبست کیا جو دور کے ایریاز میں جا کر ڈلیور
کر دیا کرتا.

ابھی پرسوں میں نے اس سے کہا میرے بھی کچھ گرمیوں کے کپڑے سی کر دے دو.
تو کہنے لگی آپ سے پہلے لوگوں کے کپڑے آئے ہوئے ہیں ابھی ان پر کام مکمل ہو جائے اس کے بعد آپ کے سی دونگی🫩

لو بھئی!
اب آنا بیٹا تم اپنے کسی کام کے لیے
میرے پاس😒

مورل آف دا اسٹوری:

اگر آپ اسمال بزنس اونرز ہیں اور واقعی آپ ہنر مند اور ٹیلنٹڈ ہیں یا آپ کی پروڈکٹ واقعی ایسی ہے جو دوسروں کے مسائل کو حل کر سکتی ہے تو مارکیٹنگ پر ایک بار بجٹ لگا کر دیکھئے،آپ فائدے میں ہی رہیں گے۔

اپنے بزنس کی مارکیٹنگ کے لیے دیے
ہوئے نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں
https://wa.me/923280110287

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Karachi