APTA Takhat-e-Nusrati
APTA
💐 الحمدللہ اس سال بھی بہترین چھٹیوں کا کام اپنے سکول کے بچوں کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔💐
یہ چھٹیوں کا کام میں باقی اساتذہ کے ساتھ بھی شئیر کر رہا ہوں ۔ اگر آپ لوگ یہ کام اپنے سکول کے بچوں کیلئے پرنٹ کروانا چاہتے ہے تو نیچے لنک سے PDF میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں ۔
Class 5th👇
https://drive.google.com/file/d/1oz51NSczEJOgw_UsS6Rc8akheSX0or5q/view?usp=drivesdk
Class Prep 👇
https://drive.google.com/file/d/1oVw2UYt6aj4xBVnSe08_azdeyeEUdTUV/view?usp=drivesdk
Other Classes 👇
https://drive.google.com/drive/folders/1dPM-T06EytmoPjNbuptLkb1s0qed-9-F
*Date of Birth For Admission 2023 According To BISE KOHAT 9th Enrollment*
&
*Important Points For Admitting a Student in School*
داخلہ مہم کے دوران مندرجہ ذیل ترتیب سے تاریخ پیدائش کا اندراج کریں یا اگر اول ادنیٰ کے علاوہ طالب علم آپکے سکول میں داخلہ لینا چاہتا ہے تو اسکے سرٹیفکیٹ میں نیچے دیے گئے تاریخ کے مطابق عمر دیکھیں اگر اس تاریخ سے بہت زیادہ کم ہے تو اسکو مشورہ دیں کہ آپ اس سکول واپس جائے اور سرٹیفکیٹ میں عمر صحیح لکھ دیں -
Nursery
03-01-2020
Grade KG (اول ادنی)
01-03-2019 or below
Grade 1
01-03-2018 or below
Grade 2
01-03-2017 or below
Grade 3
01-03-2016 or below
Grade 4
01-03-2015 or below
Grade 5
01-03-2014 or below
Grade 6
01-03-2013 or below
Grade 7
01-03-2012 or below
Grade 8
01-03-2011 or below
Grade 9
01-03-2010
داخلہ دیتے وقت ان چیزوں کا خیال رکھیں
1) بچے کے والدین سے فارم ب یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کا پوچھے اگر بنا ہے تو اس میں درج شدہ عمر مندرجہ بالا تاریخوں کے ساتھ چیک کریں کہ عمر میں کمی تو نہیں ہے- اگر عمر بہت زیادہ کم ہے تو والدین کو کہے کہ فارم ب میں ابھی سے تبدیلی کریں تاکہ کلاس نہم میں داخلہ کے وقت آپکے بچے کو مشکلات نہ ہو-
2) والدین کو تمام مشکلات کے بارے میں آگاہ کریں جس کا بعد میں واسطہ پڑ سکتا ہے -
3) اگر فارم ب نہیں بنا تو پھر بچے کو دیکھیں کہ وہ صحیح طرح سے بات کرسکتا ہے - مطلب اسکی ذہنیت کے مطابق داخلہ دیں - اگر وہ 5 سال کا ہے اور صحیح طرح سے بات نہیں کر سکتا تو والدین کو مشورہ دیں کہ ابھی اسکو نرسری میں ہی بٹھائے -
4) اگر بچہ داخل ہونے کے قابل ہے اور اسکا فارم ب نہیں بنا تو اس دوران ایک بہت ضروری بات کا خیال رکھیں کہ والدین سے پوچھے کہ اس بچے سے عمر میں بڑے اور چھوٹے بہن بھائی کا نام اور عمر بتائیں - اگر بچے سے زیادہ عمر والا بھائی بہن ہو تو کم از کم 9 یا 10 مہینے یا 1 سال کا فرق رکھا کریں اسی طرح داخل ہونے والے بچے سے کم عمر والے بھائی بہن میں بھی 9 یا 10 مہینے یا 1 سال کا فرق رکھیں -
5) والدین کو بتائے اگر داخل ہونے والے بچے سے کم عمر والا بھائی بہن کسی دوسرے سکول میں اگر داخل کرواتے ہیں تو اس کی عمر یا تاریخ پیدائش کیا ہونی چاہیے ایک کاغذ پر لکھ کر دیں تاکہ وہ اسے اپنے ساتھ سنبھال لیں -
6) داخل ہونے والے بچے کو ان ضروری باتوں کے بعد مندرجہ بالا عمر کے مطابق داخل کروائیں - اگر فارم ب یا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہیں بنا تو نام تاریخ پیدائش اور سکول کا نام ایک کاغذ پر لکھ دیں مہر لگائیں اور والدین سے کہیں کہ اپنے بچے کی پیدائشی سرٹیفکیٹ متعلقہ یونین کونسل میں بنوائے -
7) نئے داخل ہونے والے طلباء کی تفصیل اپنے ساتھ پنسل سے لکھا کریں کیونکہ مانیٹرنگ والے اس تفصیل کو نوٹ کرتے ہیں -
طلباء کی تعداد الگ
طالبات کی الگ
ٹوٹل الگ
فریش الگ
دوسرے سکول سے آنے والو کی الگ
05/10/2023
04/10/2023
اساتذہ کرام کو برائے نام سلام نہیں بلکہ
اساتذہ کو کیبنٹ سے منظور شدہ آپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن 5 اکتوبر کے دن جاری ھونا چاہیئے
اساتذہ اپنے جائز اور قانونی حق کے کیے سڑکوں پر ہیں
اور دنیا کو دکھانے کے لیے برائے سلام ٹیچر ڈے منا رھے ہیں کہ ہم اساتذہ کو تکریم دے رھے ہیں
عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں اساتذہ کو ان کا آئینی اور قانونی حق دیا جائے
5 اکتوبر پورے خیبر پختونخوا میں BLACK DAY کے نام سے منائیں شکریہ
عزیزاللہ خان صوبائی صدر (اپٹا )
صوبائی صدر گورنمنٹ ٹیچرز آلائنس خیبر پختونخوا
*گورنمنٹ ملازمین کے لیے آن لائن موبائل فون پر Gmail اکاؤنٹ پر سیلری سلپ ہر ماہ حاصل کرنے کا طریقہ*
"کوئی بھی ملازمین جو سرکاری پرمننٹ ہوں اپنی ماہانہ پے سلپ گھر بیٹھے حاصل کریں بغیر کسی ماہانہ یا سالانہ کٹوتی کے"
طریقہ کار:-
درج بالا لنک پر کلک کرکے ویب سائٹ پیج پر جائیں
http://m.pifra.gov.pk/salaryslip_emp #
1. اپنے گورنمنٹ کوڈ کو سیٹ کریں
فیڈرل ملازمین کے لیے *F*
2. کے پی کے کیلئے *N*
3. سندھ کے لیے *S*
4. بلوچستان کے لیے *B*
5. پنجاب کے لیے *P*
(الغرض ہر صوبے کا ویب سائٹ پر لکھا ہے)
اُس کے بعد پرسنل نمبر لکھیں (یہ آپ کو اکاؤنٹ برانچ سے ملے گا / مینول پے سلپ پر بھی لکھا ہوتا ہے.
پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈالیں بغیر - کے
پھر تاریخ پیدائش لکھیں بغیر - کے
اُس کے بعد اپنا موبائل نمبر لکھیں
❞ نیچے تصدیق کے بٹن پر کلک کریں ❝
ای میل کا اندراج کریں جس پر آپ نے سلپ ماہانہ حاصل کرنا ہو۔ بعد ازاں رجسٹرڈ کردیں۔ میسج موصول ہوگا ویب پیچ پر "آپکا اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہوچکا ہے آپ کو ہر ماہ پے سلپ بھیج دی جائے گی"
نوٹ:
جس ماہ رجسٹرڈ ہونگے اُس ماہ کی سلپ موصول نہیں ہوگی اور 15 تاریخ سے پہلے اندراج کریں گے تو اگلے ماہ موصول ہوگی۔
یہ آپ گورنمنٹ ملازمین کو آگاہ کریں تاکہ باآسانی وہ ماہانہ سلپ حاصل کرسکیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karak