Al.Aziz Computers Kasur
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al.Aziz Computers Kasur, Professional Service, NOOR MASJID Road SHAHBAZ KHAN, Kasur.
16/04/2025
"امریکہ دنیا کی معیشتوں کو قرضے دے کر کیسے کنٹرول کرتا ہے"
کارل مارکس نے "Fake Money Capital" میں لکھا:
ایک چھوٹے سے، غریب دیہی گاؤں میں ہر کوئی قرضوں میں ڈوب ہوا تھا اور ادھار مانگ کر زندگی گزار رہا تھا کہ اچانک ایک امیر سیاح شہر سے وہاں آگیا، ہوٹل میں داخل ہوتا ہے، فرنٹ ڈیسک پر سو ڈالر $100 رکھتا ہے اور اوپر کی منزل پر کمرے چیک کرنے کیلئے چلا جاتا ہے تاکہ مناسب کمرے کا اپنے لیے انتخاب انتخاب کر سکے۔
اسی دوران موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل مالک سو ڈالر لے کر قصائی کے پاس اپنا قرض ادا کرنے کے لئے دوڑ لگا دیتا ہے
قصائی ان ڈالرز کو دیکھ کو خوش ہوتا ہے اور اپنے ادھار خریدے مویشیوں کا قرض اتارنے کے لیے مویشیوں کے بیوپاری کے پاس پہنچ جاتا ہے-
مویشیوں کا بیوپاری اپنا قرض اتارنے کے لیے سو ڈالر لے کر چارے کے ڈیلر کے پاس چلا جاتا ہے،
چارے کا ڈیلر ٹرک ڈرائیور کے پاس جاتا ہے جو دور دراز علاقے سے جانوروں کے لئے چارہ لاتا ہے
ٹرک ڈرائیور اسی پہلے والے ہوٹل کی طرف تیزی سے دوڑتا ہے جہاں وہ سفر کی تھکان اتارنے، کھانا کھانے اور آرام کرنے جاتا تھا اور ہوٹل مالک کو سو ڈالر دے کر اپنا قرضہ اتار دیتا ہے!
ہوٹل کا مالک یہ 100 ڈالر واپس لاکر کاؤنٹر پر رکھ دیتا ہے اس سے پہلے کہ وہ امیر سیاح اوپر کمروں کا معائنہ کرنے سے فارغ ہو جائے۔
ادھر سیاح کو کمروں کا لیول پسند ہی نہیں آتا اور وہ سیڑھیوں سے نیچے اتر آتا ہے اور اپنے سو 100 ڈالر کاؤنٹر سے اٹھاتا ہے اور یہ پسماندہ گاؤں چھوڑ کر چلا جاتا ہے !
اس گاؤں کے کسی بھی شخص نے کچھ نہ کمایا. سب نے بس اپنا قرضہ اتارا…!!
تحریر: Musa Pasha
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
NOOR MASJID Road SHAHBAZ KHAN
Kasur
55050