Muhammad Safwan

Muhammad Safwan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Safwan, Media/News Company, Kohat.

07/06/2024

Apply Here: https://forms.gle/aAJyBefVfBhrGe8C9

29/01/2023

For those who are interested in freelancing

How to Apply?
For Apply Download DigiSkills Application from Mobile Playstore.
یکم فروری سے ڈجی سکلز ٹریننگ پروگرام کے آن لائن کورسز میں مفت داخلے شروع ہو رہے ہیں۔ حکومت ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے پندرہ کورسز کروا رہی ہے۔

فری لانسنگ
اس کورس میں آپکو سکھایا جا ئے کا کہ آن لائن فری لانس پلیٹ فارمز پر کیسے کام کر سکتے ہیں، اکاونٹ بنانے کا طریقہ کار کیا ہوگا، کلائنٹ سے کس طرح ڈیل کرنا ہے، پیسے کیسے لینے ہیں وغیرہ۔

ڈجیٹل مارکیٹنگ
اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں کہ آن لائن پراڈکٹ اور سروسز کو کسطرح پروموٹ کیا جاتا ہے تو یہ کورس سیکھنا آپ کیلئے مفید ہے۔

گرافک ڈیزائن
اس کورس میں میں تصاویر کی ایڈیٹنگ، لوگو، پوسٹر اور اشتہار وغیرہ بنانا سکھایا جائیگا۔

کمیونیکیشن اینڈ سافٹ سکلز
یہ کورس انگریزی بول چال، کلائینٹ سے بات کرنے کے اصول و ضوابط، وقت کی پابندی اور پراجیکٹ مینجمنٹ وغیرہ سکھا ئیگا۔

ورڈ پریس
اس کورس میں ہم آپکو بغیر پروگرامنگ سیکھے ویب سائٹ بنانا سکھائیں گے۔

سرچ انجن آپٹیمائزیشن
اس میں اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن جیسے گوگل وغیرہ میں اوپر لانے کے طریقے بتائے جائیں گے۔

ای کامرس مینجمنٹ۔
اس کورس میں ہم آپ کو آن لائن سٹور بنانے، اور اسے مینج کرنے کے مختلف طریقے سکھائیں گے۔

کری ایٹو رائٹنگ
اس کورس میں انگریزی زبان میں بلاگ، کہانی، مضمون، اشتہار وغیرہ لکھنا سکھایا جائگا۔

ویڈیو ایڈیٹنگ اینڈ اینی میشن
اس کورس میں ویڈیوز بنانا، انہیں ایڈٹ کرنا اور بیسک اینی میشن سکھائی جائے گی۔

ڈیٹا اینالیٹکس اینڈ بزنس انٹیلیجنس
یہ کورس کامرس، سٹیٹسٹکس، بزنس اور ریاضی کے طالبعلموں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس میں ڈیٹا کو اینالائز کرنا، گراف بنانا مختلف سافٹ ویئرز جیسے ایکسل، گوگل شیٹس، پاور بی آئی، آر وغیرہ سکھاتے ہیں۔

ڈجیٹل لٹریسی
جن کو کمپیوٹر چلانا بالکل نہیں آتا وہ لوگ یہ کورس کر سکتے ہیں، اس میں ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ، انٹرنیٹ وغیرہ کی بنیادی معلومات موجود ہیں۔

ورچوئل اسسٹنٹ
اس میں ایمازون پر سٹور بنا کر بیرون ملک چیزیں بیچنا سکھایا جائیگا۔

افیلیئیٹ مارکیٹنگ
اس کورس میں ویب سائٹس جیسے کہ ایمازون پر دوسروں کی پراڈکٹس کی مشہوری کر کے پیسے کمانا سکھایا جائیگا۔

آٹو کیڈ
اس کورس میں آٹوکیڈ اور تھری ڈی ایس میکس میں ٹو ڈی اور تھری ڈی ہاؤس پلان بنانا سکھائے جائیں گے۔

کوئک بکس
اس کورس میں کسی بھی بزنس کے اکاونٹنگ کے ریکارڈ کو سافٹوئر کی مدد سے ریکارڈ کرنا سکھایا جائیگا۔

ان سب فیلڈز میں آن لائن کام کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی سٹوڈنٹ کورس کے ساتھ ساتھ پریکٹس کرتا جائے اور فری لانسنگ کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹ وقت پر بنا لے تو تین سے چھے ماہ میں کام ملنا شروع ہو جاتا ہے اور یہ بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ اپنی مرضی کی فیلڈ میں آگے کیسے بڑھنا ہے، سیکھنا کیسے ہیں اور کام کیسے ملے گا۔ توجہ سے کام کریں تو آپ فری لانسنگ کو ایک اچھا ذریعہ آمدن بنا سکتے ہے، اور اس کمائی میں نہ ڈگری کی شرط ہے نہ رٹے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اپنی مرضی اور شوق کے مطابق کورس سلیکٹ کریں اور
پیسے کمائیں۔
How to Apply?
For Apply Download DigiSkills Application from Mobile Playstore.

Want your business to be the top-listed Media Company in Kohat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Kohat