Kohat Today
kohat today is a news page. we share true stories and news of kohat region.. All about Kohat Region & KPK News
کوہاٹ:
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ انڈس ہائے وے پر بڑی کاروائی۔۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کامران خان
کوہاٹ ۔ ناکہ بندی کے دوران مختلف خوراک لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
۔کوہاٹ۔ پنجاب سے پشاور جانے والی ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں باسی اور غیر معیاری فروزن چکن برآمد ہوا۔
۔۔ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی مذکورہ چکن کو ڈمپنگ ایریا میں تلف کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ
۔۔ گاڑی کے مالکان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
۔۔۔عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ کامران خان
04/06/2026
کوہاٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکوہاٹ، شہباز الٰہی نے طور چھپر کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار اور پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈی پی او شہباز الٰہی نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔
انہوں نے زخمی اہلکاروں کو یقین دلایا کہ کوہاٹ پولیس ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی پی او شہباز الٰہی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور زخمی اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں نہاتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب گیا۔ریسکیو 1122
کوہاٹ ۔۔ ریسکیو کے غوطہ خوروں اور میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لڑکے کو پانی سے نکال لیا اور فوری طور پر سی پی آر (CPR) فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
تاہم تمام تر طبی کوششوں کے باوجود لڑکا جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے اس کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت رضوان عمر (16 سال) ولد/ساکن امبار بانڈہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کوہاٹ
۔ کرک میں عید الاضحی کے دوران پولیس کی جانب سے عوام دوست اقدامات ۔۔
جہاں پولیس نے عوام کو عید الاضحی 2026 کے دوران سیکورٹی فراہم کی وہاں شدید گرمی میں لوگوں کی ٹھنڈے مشروبات سے ان کی خدمت اور تواضع کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ گرگری افضل خان بھی عوام کو خود ٹھنڈے مشروبات پیش کر رہے ہیں۔ ۔
ایسے اقدامات سے عوام اور پولیس میں فاصلے کم ہوں گے اور محبتیں بڑھیں گی ۔۔۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Kohat
26000