Pro_GFX_By Haider

Pro_GFX_By Haider

Share

Hi, I am Professional Graphic designer with 4 year experience of industry.

20/12/2022

نظام تعلیم اس قدر بوجھل، کشش سے عاری اور بھاری بھر کم سلیبس پر مشتمل ہے کہ اس نے قوم کے بچوں کا بچپن ہی چھین لیا ہے۔ غیر ضروری سلیبس کا بچوں کی ذہنی صلاحیت سے کوئی میل جول نہیں، نمبروں اور گریڈز کے چکر میں اساتزہ اور والدین کا بے جاء دباو، سکول کے بعد اکیڈمیوں کے تھکا دینے والے اوقات کار، مادری یا قومی زبان کی بجائے انگریزی میڈیم کے جنون کے باعث ایک طرف بچے ڈپریشن اور مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں تو دوسری طرف ان سے کھیل کود اور تفریح چھین کر ان کی جسمانی اور دماغی صحت کا بیڑا غرق کیا جا رہا ہے۔ گریڈنگ کی دوڑ میں سرگرداں نظام تعلیم بچوں میں تجزیاتی، تنقیدی و تعمیری سوچ پیدا کرنے کے بجائے انہیں کلی طور پر رٹو طوطے بنا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں یونیورسٹیوں سے گریجوئیٹ ہونے والے نوجوانوں کی صلاحتیوں کا کسی طور بھی عالمی لیول پہ موازنہ نہیں۔ سائنس، ادب سمیت کسی بھی علمی میدان میں عالمی سطح پر ہماری کوئی اچیومنٹ نہیں۔ نتیجتا ہمارا نظام تعلیم فرسٹریشن کا شکار نوجوانوں کی ایسی کھیپ تیار کر رہا ہے جو زندگی کی رمک دھمک سے یکسر محروم اور مایوس ہیں۔

Want your business to be the top-listed Computer & Electronics Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Lahore