FELLOWSHIP OF JOURNALISTS

FELLOWSHIP OF JOURNALISTS

Share

فیلوشپ آف جرنلسٹس کامقصدصحافی برادری میں ہم آہنگی کوفروغ دینااورفلاحی وتخلیقی کام سے آگاہ کرناہے

31/05/2026

چچا بھتیجا صحافی (2)
لاہور کے بزرگ صحافی حاجی صالح محمد صدیق مرحوم آزادی سے قبل روزنامہ نوائے وقت کے نیوز ایڈیٹر رہے تھے ان کے بھتیجے عظیم قریشی بھی معروف صحافی رہے ہیں عظیم قریشی کے صاحبزادے حامد عظیم اور حاجی صالح محمد صدیق کے صاحبزادے ندیم صالح بھی غالبا"صحافی رہے ہیں بلکہ حاجی صالح محمد صدیق کی ایک صاحبزادی کے شوہر علامہ اصغر علی کوثر وڑائچ فلمی صحافی اور شاعر تھے جبکہ ان کی دوسری صاحبزادی کے داماد ایاز خان بھی معروف صحافی ہیں ۔
تحریر : میم سین بٹ
31 ۔ مئی 2026 ء

30/05/2026

بزرگ صحافی سرفراز سید
لاہور کے معروف بزرگ صحافی و شاعر سرفراز سید پریس کلب کے لائف ممبر اور حلقہ ارباب ذوق کے سینئر رکن ہیں ، 60 برس کی طویل عملی صحافت میں انہوں نے زیادہ عرصہ کورٹ رپورٹنگ کی اور اخبارات میں 13 ہزار سے زائد کالم (راوی نامہ) لکھے روزنامہ نوائے وقت ، روزنامہ خبریں اور روزنامہ اوصاف میں رپورٹنگ و ایڈیٹوریل کے شعبوں میں ایڈیٹر رہے ، ان کا شعری مجموعہ "حصار شہرِِجاں" بھی شائع ہو چکا ہے ۔
تحریر : میم سین بٹ
30 ۔ مئی 2026 ء

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


117-H DHA
Lahore