Information Technology Experts

Information Technology Experts

Share

انفارمیشن ٹکنالوجی ، موبائل فونز ، کمپیوٹر کے بارے میں جاننے کے لیے ایس پیج کو لائیک کریں۔

24/08/2024

۔LDI کمپنیوں کے لائسنسوں کی عدم تجدید سے ٹیلی کام بلیک آؤٹ کا خدشہ
آج کا اخباراہم خبریں24 اگست ، 2024

۔LDI کمپنیوں کے لائسنسوں کی عدم تجدید سے ٹیلی کام بلیک آؤٹ کا خدشہ
اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) کے لائسنسوں کی ممکنہ تجدید نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ٹیلی کام بلیک آؤٹ کا خدشہ ظاہر کردیاہے ،ٹیلی کام سیکٹر میں بڑھتے ہوئے بحران سےپارلیمنٹ کو بھی خبر دار کر دیا .

دستاویز کے مطابق قائمہ کمیٹی آئی ٹی کے حالیہ اجلاس میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی آئی لائسنسوں کی عدم تجدید سے 50 فیصد موبائل ٹریفک متاثر ہوگی، کئی موبائل ٹاورز آؤٹ آف سروس ہوجائیں گے، پی ٹی اے دستاویز کے مطابق دس فیصد انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوگی.

ملک میں 40 فیصد اے ٹی ایم کام کرنا چھوڑ دیں گے، لائسنسوں کی تجدید نہ ہونے سے پاکستان کی طرف آنیوالی عالمی ٹریفک متاثر ہوگی ، سروس دیگر آپریٹرز پر شفٹ کرنے سے عالمی کمیونیکیشن متاثر ہوسکتی ہے،ٹیلی کام کمپنیوں اور وزارت آئی ٹی کے درمیان بقایا جات کے معاملے پر تنازعہ ہے،وزارت آئی ٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی بقایا جات کی وصولی کا فارمولا طے نہیں کرسکی

پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید کیلئے بقایا جات کی ادائیگی کی شرط رکھی ہے، تین سے چار ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی میعادد ختم ہوچکی ہے ، کچھ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی میعاد آنیوالے مہینوں میں ختم ہوگی ۔

Photos from Information Technology Experts's post 05/08/2024

اپنے بجلی کے میٹر سے اپنے یونٹ خود چیک کریں اور ذائد بل سے بچیں۔
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ۔
آجکل تقریباً ہر بندہ بجلی کے بل کے حوالے سے پریشان ہے۔ اگر یونٹ 200 سے اوپر ہو جائیں تو بل دو سے تین گنا بڑھ جاتا ہے اور پھر اگلے چھ ماہ کے لیے یونٹ کا ریٹ ذیادہ چارج ہوتا ہے۔ ایک عام بندے کو بجلی کے میٹر سے اندازہ نہیں ہوتا کہ کتنے یونٹ چل چکے ہیں اور کتنے باقی ہیں۔
آج کی پوسٹ میں میں بہت ہی آسان طریقے سے یہ سمجھاؤں گا کہ آپ خود سے کیسے اپنے بجلی کے میٹر سے اپنے یونٹ چیک کر سکتے اور کیسے یہ حساب کر سکتے ہیں کہ اس ماہ آپ کے ٹوٹل یونٹ کہیں 200 سے اوپر تو نہیں جائیں گے۔
بجلی کے یونٹ چیک کرنے کے لیے آپ اپنے بجلی کے میٹر کو دیکھیں گے تو سکرین پر کچھ نمبر بار بار بدل رہے ہوتے ہیں۔یہ نمبر 1 سے 5 تک ہوتے ہیں جو باری باری تبدیل ہو رہے ہوتے ہیں۔ ان نمبر میں صرف آپ کو ایک نمبر ہی نوٹ کرنا ہے جو کہ Energy kWh ہے جو سکرین پر عموماً 2 نمبر پر آتا ہے۔ آپ تصویر 1 میں ایک میٹر کی تصویر دیکھ سکتے ہیں جس میں 13265 لکھا ہے۔ آپ نے ایشاریہ . سے پہلے پہلے کا نمبر ہی نوٹ کرنا ہے۔ یہ 13265 آج تک کے ٹوٹل یونٹ ہیں یعنی جب سے یہ میٹر لگا ہے اب تک 13265 یونٹ چلے ہیں لیکن ہمیں تو صرف اسی ماہ کے یونٹ درکار ہیں تو اس کے لیے ہم یہ دیکھیں گے کہ جب آخری بار میٹر ریڈر نے ریڈنگ لی تھی وہ کیا تھی۔ یہ ریڈنگ آپ کو اپنے بل پر ملے گی۔ تصویر 2 میں آپ اس میٹر کا بل دیکھ سکتے ہیں اس بل میں موجودہ ریڈنگ(Present Reading)کو دیکھیں جو کہ 13183 ہے۔ تو ہم آج کی ریڈنگ سے یہ بل والی موجودہ ریڈنگ کو منفی کریں گے۔
13265 - 13183 = 82
تو یہ 82 کا مطلب یہ ہے کہ اب تک آپ کے نئے بل کے 82 یونٹ چل چکے ہیں۔
اب آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ آپ کے میٹر کی ریڈنگ کس تاریخ کو ہونی ہے جیسا کہ آپ تصویر 2 میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس بل کی ریڈنگ 19 تاریخ کو ہوتی ہے۔ آج کے دن 4 تاریخ ہے تو مطلب آدھا ماہ گزر چکا ہے اور 82 یونٹ ہیں تو اگر آپ نے جیسے گزشتہ 15 دن بجلی کا استعمال کیا ہے اگلے 15 دن بھی ایسا استعمال کیا تو آپ کے اس ماہ کے یونٹ 164 تک ہو سکتے ہیں جو کہ 200 سے کم ہیں۔ لیکن اگر آپ کے 15 دن کے یونٹ 100 یا 110 تک ہوتے تو پھر اگلے 15 دن بہت احتیاط کی ضرورت تھی تاکہ آپ کے یونٹ 200 سے اوپر نہ جائیں۔

امید ہے اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہر کوئی اس قابل ہو سکے گا کہ وہ خود اپنے بجلی کے یونٹ دیکھ سکے گا اور ذیادہ بل سے بچ سکے گا۔ بجلی کے یونٹ دیکھنے کے لیے آپ کو میٹر یا کسی تار کو ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہے آپ دور کھڑے ہو کر آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ میٹر یا کسی تار کو ہاتھ لگانا خطرناک ہو سکتا ہے اس لیے احتیاط کریں۔
میری اس سے اگلی پوسٹ اس بارے میں ہو گی کہ آپ کیسے چیک کر سکتے ہیں کہ کہیں آپ کے میٹر سے بجلی چوری تو نہیں ہو رہی۔ ایسی معلوماتی اور کارآمد پوسٹس کے لیے فالو کر سکتے ہیں اور کوئی سوال ہو تو کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔

تحریر: محمد رضوان کمبوہ

02/05/2024
05/04/2024

Hello

Photos from Information Technology Experts's post 30/03/2024

کسی بھی ہوٹل وغیرہ میں خفیہ کمیرہ کیسے ڈھونڈا جا سکتا ہے ؟

وعلیکم السلام ۔
اگر تو Night vision کیمرہ ہے تو وہ بہت آسانی سے مل جائے گا۔ اس کیمرہ سے روشنی خارج ہوتی ہے لیکن وہ ہم عام انکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔
کیمرے کی سب لائٹ بجھا دیں اور کمرے میں فل اندھیرا کر دیں اور پھر اپنے موبائل کا کیمرہ آن کر کہ موبائل کے کیمرہ کو پورے کمرے میں چاروں طرف گھمائیں اگر کسی طرف سے آپ کو موبائل کی سکرین پر روشنی آتی نظر آئے تو وہیں پر کیمرہ لگا ہے۔
خفیہ کیمرہ کسی نہ کسی چیز میں فٹ ہوتا ہے تو کمرے کی ہر چیز کو غور سے دیکھیں کسی چیز میں گول سوارخ نظر آئے تو اس سوراخ کے اندر دیکھیں کہ کوئی شیشے کا اگر لینز نظر آرہا ہے تو وہ کیمرہ ہو سکتا ہے۔
کچھ خفیہ کیمرے وائے فائے ہوتے ہیں۔ اگر کمرے میں آپکو کوئی ایسا وائے فائے کا نام شو ہو رہا ہے جس کو آپ جانتے نہیں ہیں اور سگنل بھی فل ہیں تو وہ کیمرہ ہو سکتا ہے۔
اگر گھر کا کوئی بندہ کمرے میں رکھی چیز کبھی رکھتا اور کبھی اٹھا کر لے جاتا ہے تو اس میں بھی کیمرہ ہو سکتا ہے کیوں کہ کچھ کیمرہ میں میمری کارڈ ڈلتا ہے جس میں ریکارڈنگ سیوو ہوتی ہے۔
آجکل کچھ ایل ای ڈی بلب میں بھی کیمرہ لگا ہوتا ہے اگر کمرے میں کوئی ایل ای ڈی بلب ہے جس کے درمیان میں سوراخ جیسا کچھ ہے تو وہ بھی کیمرہ ہو سکتا ہے۔
یہ کچھ خفیہ کیمرہ کی تصویریں ہیں۔

Want your business to be the top-listed Computer & Electronics Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Lahore