HOP Homoeopathic Hospital

HOP Homoeopathic Hospital

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HOP Homoeopathic Hospital, Hospital, Faisal bank Street, near shahdara police station, Lahore.

07/12/2023

بستر پر پیشاب کرنا
(Enuresis )Bed wetting
بائیو کیمک علاج
(1)فیرم فاس
پٹھوں کی کمزوری سے پیشاب کا رک رک کر آنا ،بچوں کا بستر میں پیشاب نکل جانا ۔(ایسی خواتین میں کارآمد ہے جن کا کھانسی کے پیشاب نکل جاتا ہو )مثانے میں خارش اور عضو تناسل کے سرے پر خارش کی وجہ سے پیشاب نکل جاتا ہو ۔
(2)کیلکیریا فاس۔
بستر میں پیشاب نکل جانے کی بہت بہترین دوا ہے ۔
(3)کالی فاس
اعصابی کمزوری کی وجہ سے پیشاب نکلنا(یا جزوی فالج کے اثر کی وجہ سے یہ کیفیت رونما ہو سکتی ہے ۔
(4)نیٹرم فاس
میں نے اپنی پریکٹس میں اس کو بہت زبردست پایا ہے بچوں کے بستر پیشاب میں بہت بہترین ہے
نوٹ ۔
ان تمام ادویات کو اکٹھا کر کے بھی استعمال کروایا جا سکت ہے
بہترین رزلٹ دیں گی ۔
ہومیو پیتھک ڈاکٹر اعجاز احمد محمدی سیفی
ہوپ ہومیوپیتھک ہسپتال شاہدرہ لاہور

24/07/2023

CERVICAL SPINE
گردن کے مہرے
آج کل گردن کے مہروں میں گیپ کا ہونا یا گردن کے مہروں میں سختی ایک عام مرض کی حثیت اختیار کرتا جا رہا ہے عموماً یہ مرض 40سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ہوتا ہے اور عورتوں کی نسبت زیادہ تر مرد حضرات اس سے متاثر ہوتے ہیں ۔اس لیئے عام طور پر نچلے چار مہرے متاثر ہوتے ہیں
علامات ۔۔۔۔Symptoms
گردن کے مہروں میں جب سختی ،سوزش ,،یا ڈسک کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو عموماً مندرجہ ذیل علامات سامنے آتی ہیں
(1)گردن میں درد اور سختی کا ہونا
(2)گردن سے درد اوپر جانب جاتا ہے اور کبھی کبھی یہ پیشانی تک جا پہنچتا ہے
(3)گردن کے مہروں سے درد دونوں کاندھوں میں بھی ہوتا ہے
(4)کبھی دونوں بازوؤں میں در کے ساتھ ہاتھوں کی انگلیاں سن ہونا شروع ہو جاتی ہیں
(5)گردن کے گھمانے سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے مریض پیچھے کی جانب بہت مشکل سے دیکھ پاتا ہے ۔گردن کو جھکا کر کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔
(6) گردن کے مہروں میں سوزش یا ورم ہونے سے اعصاب زیادہ متاثر ہوتے ہیں جسکی وجہ سے دونوں بازوؤں اور کاندھوں میں درد ہوتا ہے
(7)سر درد ایسے مریضوں میں عموماً مستقل مرض کی شکل اختیار کر جاتا ہے
(8)چکر آتے رہتے ہیں۔
وجوہات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔CAUSES
(1)کافی عرصے تک سر جھکا کر کام کرنا
(2)سوتے وقت اونچا تکیہ رکھنا
(3) ہاتھوں کے سہارے لیٹ جانا
یا دیوار کے ساتھ سر ٹکا کر عموماً لیٹے رہنا
(4)گردن کو کسی ایک جانب مستقل رکھ کر کوئی کام کرنا
جس کی وجہ سے مہروں میں سختی آنا شروع ہو جاتی ہے
(5)سر پر یا گردن بھاری وزن اٹھانا
(6)کسی ایکسیڈنٹ گردن پر ضرب لگنا
احتیاطیں ۔۔۔۔۔۔PRECAUTION
(1)مریض کو تاکید کر دینی چاہیے کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کرے جس میں گردن کسی ایک جگہ پر مرتکز رہے
(2)اونچے تکیہ کا استعمال ترک کر دے
(3) زیادہ وزن نہ اٹھائے۔
(4)سلائی ،کڑھائی ،لکھائی وغیرہ ایسا کوئی کام جس میں سر مستقل جھکا رہے وہ نہ کرے
(5) اکثر و بیشتر کالر کا استعمال فائدہ رہتا ہے

گردن کے مہرے اور ہومیوپیتھی
Cervical vertebrae and Homeopathy
گردن کے مہروں کی سوزش
ٹیلوریم ۔۔۔۔۔۔ Tellurium
گردن کے مہروں کے لئے بہترین دوا ہے ۔ریڑھ میں ذکی الحسی اور درد ،گردن کے مہروں میں درد جو چھونے اور دبانے سے بڑھے
ڈلکامارہ ۔۔Dulcamara
گردن کے مہروں کے لئے ایک لاثانی دوا ،گردن میں اکڑن جھک کر کام کرنے والوں میں درد اور اکڑن ،سختی ،ورم ،سب شکایات سردی لگنے سے اور بھیگنے سے زیادہ
برائی اونیا ۔۔Bryonia
گردن کے مہروں میں اکڑن ،سختی ذرا سا ہلانے سے بھی درد بڑھ جائے ۔دونوں کندھوں میں درد ایسا محسوس ہو جیسے پٹھے سخت ہو گئے ہوں اس کے ساتھ سینے میں سوئیاں چبھتی محسوس ہوں ۔
بیلاڈونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔Belladona
گردن میں سختی ،ورم اکڑن ،گردن کو ہلانے میں بہت تکلیف ہو
(5)کاسٹیکم
گردن میں سختی اور ورم ،درد دونوں کندھوں تک جائے کہ ساتھ تمام جوڑوں میں درد
(6)چیلیڈونیم
گردن کے مہروں میں درد اور سختی جس کہ ساتھ داہنے کندھے میں درد ہو اور داہنی کہنی تک جائے
(7)سائکیوٹا ویروسا
اگر گردن میں کسی قسم کی چوٹ لگی ہو جسکی وجہ سے گردن میں سختی اور درد ہو گردن گھمانے سے زیادہ شدت سے درد ،مہرے آپس میں رگڑ کھاتے ہوں
(8)سمی سی فیوگا
گردن میں درد ،سر میں درد ،دونوں کندھوں میں درد ،جس کے ساتھ گردن موڑنے سے تکلیف میں شدت ہو درد دونوں بازوؤں سے ہوتا ہوا انگلیوں تک آ جائے ،کمر میں درد
(9)کاربو اینی میلس
گردن کے مہروں میں خشکی ،تنزلی ،گردن سے درد داہنے بازو میں ،گرم پانی کے استعمال سے سکون محسوس (10)نیٹرم میور
(11)کالمیا
(12)آرنیکا
(13)کونیم
(14)پیرس کواڈریفولی
ان میں سے مریض کو علامات کے مطابق دوا استعمال کروائی جا سکتی ہے
ہومیو پیتھک ڈاکٹر اعجاز احمد محمدی سیفی
ہوپ ہومیو پیتھک ہسپتال اینڈ کینسر ریسرچ سینٹر شاہدرہ لاہور

22/07/2023

بوڑھے لوگوں کے دست و قبض جو ادل بدل کر آئیں
اینٹی مونیم کروڈم دوا ہوگی
ڈاکٹر ایم ایل ٹائلر

Want your practice to be the top-listed Clinic in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Faisal Bank Street, Near Shahdara Police Station
Lahore
54950

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Friday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 14:00
17:00 - 21:00
Sunday 10:00 - 14:00