BeDaag Digital

BeDaag Digital

Share

Digital Media Channel

14/05/2026

وزارت ریلوے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے 25-2024 میں 2 ارب 41 کروڑ روپے منافع کمایا۔

قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے نے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار مسلسل دوسرے سال منافع حاصل کیا، ریلوے کی آمدن 93 ارب 60کروڑ روپے جبکہ اخراجات 91 ارب 18 کروڑ روپے رہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 23-20222 میں 8 ارب 46 کروڑ روپے خسارے کے بعد ریلوے میں مسلسل دوسرے سال منافع آیا، 2 برس میں خسارہ ختم ہونے کے بعد پاکستان ریلوے اب منافع بخش ادارہ بن چکا ہے۔

14/05/2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنتا جارہا ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل اکنامک سینٹر کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا روابط اور انفرا اسٹرکچر سمیت کئی شعبوں میں پاکستان اور چین نے مشترکہ اقدامات کیے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاک چین قیادت مل کر ترقی کی منزلیں طے کررہی ہے، چین اب حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل راہداری قائم کررہا ہے، پاک چین ڈیجیٹل راہداری سے تعاون اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

14/05/2026

حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے بہادر شہری لیاقت علی شہید کو ستارہ شجاعت سے نواز ا۔

قوم کےبہادر سپوت لیاقت علی شہیدکا ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا، لیاقت علی کے اہلخانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ایوان صدر لایا گیا۔

ستارہ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے۔

اپنی جان قربان کرکے خودکش بمبار کو روکنے والے شہری کو ستارہ شجاعت دینے کی منظوری

لیاقت علی شہید نے خوشحال گڑھ کے مقام پر خودکش حملہ آور کو روک کر مذموم عزائم ناکام بنائے، لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، انکی جرأت، فرض شناسی اور قربانی پوری قوم کے لیے روشن مثال ہے۔

اس سے قبل حکومت پاکستان نےکوہاٹ میں خودکش بمبار کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت کو ستارہ شجاعت کی دینے کی منظوری دی تھی۔

14/05/2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان ہندوتوا کی پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی اور کابل میں کوئی فرق نہیں ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے دہشت گردی کا سدباب ہو ، لیکن اگر افغانستان تیار نہیں تو جو بھارت کے ساتھ ہوا وہی کابل کے ساتھ ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر ایک ہی دشمن ہے، کابل پاکستان کو دہشت گردی روکنےکی یقین دہانی نہیں کرا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ملکوں کے ساتھ مل کر ان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔ قطر، سعودی عرب اور ترکیے نے بھی مذاکرات میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Lahore