Humkalamdil

Humkalamdil

Share

I am a thinker, writer and poetess

21/05/2026

پانچ انسان
جس عورت کا لاہور میں کئی کنال کا بنگلہ تھا، فیکٹری تھی، گاڑیاں تھیں، نوکر چاکر تھے — اس کی قبر پر پانچ انسان تھے۔ اور ان پانچ میں سے بھی دو ہم میاں بیوی تھے جن کا اس سے خون کا کوئی رشتہ نہیں تھا۔

تیس سال پہلے یہ خاندان “امریکہ” کا خواب لے کر نکلا تھا۔
بہت پیسہ تھا ساتھ۔ پانچ بیڈروم کا گھر لیا۔ زندگی ٹھیک چل سکتی تھی۔

لیکن امریکہ ایک عجیب چیز کرتا ہے۔

یہ آپ کو بدل دیتا ہے — مگر سب کو ایک جیسا نہیں بدلتا۔
شوہر بدلا، بچے بدلے، مگر قدسیہ نہیں بدلی۔ وہ وہی رہی جو پاکستان سے آئی تھی۔ نماز، قرآن، اپنی تہذیب۔ اور یہی اس کا “جرم” بن گیا۔

گھر میں جھگڑے شروع ہوئے۔ شوہر ملحد ہوچکا تھا۔ اسے بیوی کا نماز پڑھنا گوارا نہ تھا۔ ایک بیٹے نے امریکن سے شادی کی، بیٹی نے افریقی سے، تیسرے نے عرب سے۔ بچے نکلے تو گھر بکا۔ گھر بکا تو آمدن گئی۔ آمدن گئی تو وہ عورت جس کے گھر میں نوکر تھے — لیبر جاب کرنے لگی۔
یہ امریکہ کا خواب تھا۔

جب مجھے اطلاع ملی تو معلوم ہوا کہ شوہر لاش جلانے کا سوچ رہا ہے۔
ہاں۔ کریمیشن۔
کہہ رہا تھا اسلامی تدفین مہنگی ہے، بتیس سو ڈالر میں کریا کرم ہوجائے گا۔ اور ایک آپشن یہ بھی تھا — گھر کے پچھواڑے میں دفن کردو، بالکل فری۔
میری بیوی نے ایک فون کال کی۔ ٹمسجد کی انتظامیہ کو بتایا۔ چند گھنٹوں میں مسلم کمیونٹی نے چندہ کیا، کفن دفن کا بندوبست ہوا، جمعہ کی نماز کے بعد تین سو لوگوں نے جنازہ پڑھا۔
تین سو لوگ۔
مگر قبرستان تک؟ صرف پانچ۔

اور وہ دو جوان بچے جو اسی شہر میں رہتے تھے؟
وہ جنازے کے بیچ سے اٹھ کر چلے گئے۔
انہیں اپنے بچوں کو اسکول سے پک کرنا تھا۔
ماں مٹی میں اتر رہی تھی اور اسگی اولاد اسکول کی ٹائمنگ دیکھ رہی تھی۔
قبر پر آنسو بہانے والی میری بیوی تھی — جو ڈیڑھ سال پہلے بازار میں اتفاقاً ملی تھی۔ واٹس ایپ چلانا سکھایا تھا، پاکستان کا ویزہ اپلائی کروایا تھا، بس یہی رشتہ تھا۔
مگر وہ رو رہی تھی۔ سگے بچے نہیں روئے۔ اب میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔
آپ میں سے جو امریکہ جانا چاہتے ہیں — کیا آپ نے سوچا ہے کہ آپ وہاں کیا لے جائیں گے اور کیا چھوڑ آئیں گے؟
اور جو وہاں پہنچ چکے ہیں — کیا آپ کے بچے آپ کی قبر پر آئیں گے؟
اور جو نہیں جاسکے — کیا اب بھی جانا چاہتے ہیں؟
کمنٹ میں بتائیں — امریکہ نے آپ کو کیا دیا اور کیا لیا؟

علی سلمان جعفری


#امریکہ #ہجرت #پاکستان #پردیس
#قبر #ماں #خاندان




یہ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Allama Iqbal Town Lahore
Lahore