Islamic Knowledge

Islamic Knowledge

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Knowledge, Public Figure, PESHAWAR hayatabad, Lahore.

12/04/2023

انسان کا اصل نقصان اس وقت نہیں ہوتا جب کوئی
دوسرا اسے دکھ، تکلیف یا بے عزتی پہنچاتا ہے، یا کوئی مالی نقصان پہنچاتا ہے، بلکہ اصل نقصان اس وقت شروع ہوتا ہے جب وہ اس نقصان پہنچانے والے کو معاف نہیں کرتا، اسے بھولتا نہیں ہے،، اسے،یاد رکھتا ہے اس سے بھی بڑا نقصان اس وقت شروع ہوتا ہے، جب وہ اس سے بدلا لینے کی سوچتا ہے، یا دوسروں کے ساتھ وہی رویہ رکھنے کا
فیصلہ کر لیتا ہے جو اس کو نقصان پہنچانے والے نے اس کے ساتھ رکھا تھا۔ بس یہ انسان اپنی دنیا اور آخرت کے نقصان کا تہیہ کر بیٹھتا ہے۔ اپنا ذہنی سکون برباد کر لیتا ہے۔ اپنی خوشیاں قربان کر دیتا ہے۔ اپنے تعلقات خراب کر لیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق منقطع کر لیتا ہے۔ حدیث مبارکہ ہے
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نے ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ مسکرا رہے ہیں. تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کون سی چیز مسکراہٹ کا سبب ہوئی؟ فرمایا:" میرے دو امتی اللہ تعالی کے سامنےگھٹنے ٹیک کر کھڑے ہو گئے ہیں .ایک کہتا ہے کہ یا اللہ اس نے مجھ پر ظلم کیا ہے میں بدلہ چاہتا ہوں. اللہ پاک اس ظالم سے فرماتا ہے کہ اپنے ظلم کا بدلہ ادا کرو. ظالم جواب دیتا ہے یا رب! اب میری کوئی نیکی باقی نہیں رہی کہ ظلم کے بدلے میں اسے دے دوں. تو وہ مظلوم کہتا ہے کہ اے اللہ! میرے گناہوں کا بوجھ اس پر لاد دے."یہ کہتے
ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آبدیدہ ہوگئے اور فرمانے لگے :"وہ بڑا ہی سخت دن ہوگا. لوگ اس بات کے حاجت مند ہونگے کہ اپنے گناہوں کا بوجھ کسی اور کے سر دھر دیں.اب اللہ پاک طالب انتقام(مظلوم) سے فرمائے گا:نظراٹھا کر جنت کی طرف دیکھ. وہ سر اٹھائے گا جنت کی طرف دیکھے گا اور عرض کرے گا: یا رب ! اس میں تو چاندی اور سونے کے محل ہیں اور موتیوں کے بنے ہوئے ہیں. یا رب! کیا یہ کسی نبی کسی صدیق اور شہید کے ہیں؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا :جو اس کی قیمت ادا کرتا ہے اس کو دے
دئیے جاتے ہیں. وہ کہے گا: یا رب! بھلا اسکی قیمت کون ادا کر سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو اس کی قیمت ادا کرسکتا ہے. اب وہ عرض کریگا :یا رب کس طرح؟ اللہ جل شانہ ارشاد فرمائے گا: اس طرح کہ تو اپنے بھائی کو معاف کر دے. وہ کہے گا :یا رب میں نے معاف کیا. اللہ پاک فرمائے گا: اب تم دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے جنت میں داخل ہو جاؤ.

10/04/2023

حضرت یوسف اعلیہ السلام کی کہانی، حضرت یوسف علیہ السلام اور حضرت ذولخا علیہ السلام کا واقعہ، اور حضرت یوسف علیہ السلام کی شادی؟

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


PESHAWAR Hayatabad
Lahore