Daily Hisab

Daily Hisab

Share

Your go to digital news source
Delivering real time updates
Follow for trustworthy journalism & entertainment

07/07/2026

حساب کی آج کی پوسٹ میں 80 ہیڈلائنز ہیں*

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 07 جولائی 2026 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 15 خوارج ہلاک، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہیـد

🚨 (2) شہداء میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان شامل، گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، ایس پی زیارت

🚨 (3) پیٹرول پیچھے سے ہی مہنگا آ رہا، عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوگی تو فائدہ عوام کو منتقل کریں گے: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی انوکھی منطق

🚨 (4) وفاقی وزیر کا پیٹرول پر 80، ڈیزل پر 70 روپے لیوی وصول کرنے کا اعتراف

🚨 (5) حکومت کا گیس ٹیرف میں کمی کے باوجود گیس کی قیمتوں میں کمی نا کرنے کا فیصلہ

🚨 (6) جماعت اسلامی کا مہنگے پیٹرول کیخلاف 10 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

🚨 (7) وفاقی کابینہ کی 4 سالہ حج پالیسی کی منظوری، نظام مکمل ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

🚨 (8) حج کا تمام تر نظام ڈیجیٹل، خواہشمند 2030ء تک کی حج رجسٹریشن کرواسکیں گے، کابینہ اجلاس

🚨 (9) خیبرپختونخوا اسمبلی کے استحقاق اور مراعات کا نیا قانون منظور، خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں مقرر

🚨 (10) بے شک برا لگے لیکن مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، سعد رفیق

🚨 (11) اے این پی مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

🚨 (12) شهیـد علی خامنہ ای کی آخری رسومات قم میں جاری، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے سے کشیدگی

🚨 (13) سـپریم لـیڈر خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، لاکھوں افراد نے نماز جنازہ ادا کی

🚨 (14) دھمکیاں جاری رہیں تو امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، عباس عراقچی کا دوٹوک اعلان

🚨 (15) آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، ایر_ان اور امریکا کے متضاد دعوؤں نے نئی کشیدگی پیدا کر دی

🚨 (16) ٹرمپ دھمکیاں بند کریں ورنہ جواب ’دوسری زبان‘ میں ملے گا، ایر_ان کا سخت جواب

🚨 (17) بڑی خوشخبری؛ سعودیہ نے ایشیا کیلئے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی

🚨 (18) اگر ایر_ان نے معاہدہ کرلیا تو ٹھیک ورنہ اس کا کام تمام کردیں گے؛ ٹرمپ کی دھمکی

🚨 (19) ترک کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم

🚨 (20) ترک سرمایہ کاروں کو توانائی، نجکاری، ٹرانسمیشن لائنز، مائنز اینڈ منرلز اور دیگر اہم شعبوں میں مواقع پر بریفنگ دی گئی

🚨 (21) تیل کے نرخ کم کرنے، قیمتیں طے کرنے کے طریقہ کار کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

🚨 (22) راولپنڈی: عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، اڈیالہ روڈ دھرنے میں پی ٹی آئی کارکنوں کا تصادم، نہتے کارکن پر بدترین تشدد

🚨 (23) 190ملین پاؤنڈکیس: عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر ملزمان کے وکلاکو دلائل کی حتمی مہلت دیدی

🚨 (24) خاتون کو بچانے کی کوشش میں شہیـد گروپ کیپٹن عاصم مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

🚨 (25) نیٹو سے مایوس ہوں، ایر_ان پر ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں تھی، ترکیہ دوست ہے؛ ٹرمپ

🚨 (26) ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کو سابقہ اہلیہ پر تشدد کرنے کے کیس میں عارضی ریلیف مل گیا

🚨 (27) خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

🚨 (28) کوئی جرگہ یا روایت قانون اور شریعت سے بالاتر نہیں، سپریم کورٹ نے وارثتی ملکیت کیس کا فیصلہ سنادیا

🚨 (29) این ڈی ایم اے کا بارشوں، زمینی کٹاؤ کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

🚨 (30) رجسٹرار کو درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر واپس کرنے کا اختیار نہیں، وفاقی آئینی عدالت

🚨 (31) اس را_ئیل غ_ز_ہ میں اپنے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کیلیے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے؛ ترکیہ

🚨 (32) آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے باوجود امیدواروں کو آزاد نشانات آلاٹ

🚨 (33) پاکستان ریلوے کی آمدنی 95 ارب سے بڑھ کر 115 ارب تک پہنچ گئی

🚨 (34) راولپنڈی: ڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

🚨 (35) ایم اے پاس افراد بطور خاکروب بھرتی، وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت سے ریکارڈ مانگ لیا

🚨 (36) بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت

🚨 (37) حکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے متحرک ہے، وزیر خزانہ

🚨 (38) آزاد کشمیر کے معاملے پر ریاست مخالف بیانیے کو نہیں عوامی مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

🚨 (39) سندھ کابینہ کا اجلاس: گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے

🚨 (40) امریکا کی ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اس را_ئیل کو سخت تشویش

🚨 (41) صرف 5 ہزار روپے سے سرمایہ کاری ممکن، حکومت نے ’انویسٹ پاک پورٹل‘ لانچ کر دیا

🚨 (42) صدر ٹرمپ نے میلونی کو ’اچھی شخصیت‘ قرار دے دیا، اختلافات کی وجہ بھی بتا دی

🚨 (43) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے تباہی، دریا اور برساتی نالے بپھر گئے

🚨 (44) سابق افـغـاـ ن فاسٹ بولر شاپور زدران کا بھارت میں انتقال ہوگیا

🚨 (45) اسپین سے شکست کے بعد پرتگال فٹبال ورلڈ کپ سے باہر، رونالڈو آنسو نہ روک سکے

🚨 (46) اگر دنیا میں کسی نے فلس_طینیوں کے درد کو محسوس نہیں کیا تو وہ انسان نہیں ہے، مصری فٹبال کوچ

🚨 (47) مرکزی مسلم لیگ نے چلاس کلاؤڈ برسٹ متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن مکمل کرلیا

🚨 (48) کوئٹہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک شدید زخمی

🚨 (49) ترکیے ایر_ان کو بہت اچھی طرح جانتا ہے، ترکیے نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کیا: ٹرمپ

🚨 (50) 2500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کا ہوگیا

🚨 (51) چین میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک، 270 سے زائد لاپتہ

🚨 (52) واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے ملک بدری کی مہم تیز کردی، 5 روز میں 10 ہزار افراد گرفتار

🚨 (53) بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے: صدر زرداری

🚨 (54) بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے جو کر سکتے تھے کیا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

🚨 (55) وزیراعلیٰ سندھ کا آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم

🚨 (56) پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا، ایک سال میں 5 ہزار 904 ارب کا اضافہ

🚨 (57) فرانسیسی صدر کے دورے کے دوران شامی دارالحکومت دمشق میں دھماکے، 18 افراد زخمی

🚨 (58) کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم رہیگا، سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

🚨 (59) کراچی میں 3 کمسن بہنوں سے مبینہ زیـاـ دتی کا واقعہ، والد گرفتار

🚨 (60) بھارت انڈونیشیا کو براہموس اور ایسٹرا میزائل فراہم کرے گا، معاہدے طے پاگیا

🚨 (61) لوگ میسج کرکے پوچھ رہے ہیں آپ زندہ ہیں؟ وسیم اکرم کا اپنی موت کی خبروں پر دلچسپ ردعمل

🚨 (62) میاں محمود الرشید نے 9 مئی مقدمے میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

🚨 (63) حوالدار لالک جان شہیـد نشان حیدر کا 27 واں یوم شہادت، پاک فوج کا خراجِ عقیدت

🚨 (64) ایر_ان امریکا جنگ کے دوران تیل کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف

🚨 (65) پاکستان کے معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی انتقال کرگئے

🚨 (66) برطانیہ میں تیسری ہیٹ ویو، درجہ حرارت مسلسل 10 دن 30 سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان

🚨 (67) نیب کا کرپشن کیسز بند ہونے سے بچانے کیلئے قانون کی نئی تشریح پر غور

🚨 (68) شہباز شریف اور فیلڈ مارشل اسی طرح کام کرتے رہے تو انہیں نوبیل انعام مل سکتا ہے: وکٹر گاؤ

🚨 (69) فیفا ورلڈکپ: بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے بدترین شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

🚨 (70) نیٹو سمٹ سے ایک دن قبل روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک

🚨 (71) مصری خاتون نے 83 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے نوجوانوں کیلئے نئی مثال قائم کردی

🚨 (72) بہاولپور کے نجی ہوٹل میں اونچی آواز میں باتیں کرنے سے منع کرنے پر جھگڑا، گھونسوں اور کرسیوں کا استعمال

🚨 (73) رحیم یارخان میں نوبیاہتا دلہن دلہے کے گھر سے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئی

🚨 (74) سی ٹی ڈی اہلکارکو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ درج

🚨 (75) گوگل کا اینڈرائیڈ بیک اب کو بھی مفت اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ بنانےکا فیصلہ

🚨 (76) برطانوی شہزادہ ہیری ایسوسی ایٹیڈ نیوز پیپرز لیمیٹڈ کے خلاف پرائیویسی مقدمہ ہار گئے

🚨 (77) امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان

🚨 (78) چین میں رشوت لینے کے جرم میں سرکاری افسر کو سزائے موت سنادی گئی

🚨 (79) رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی کا 170 واں نمبر

🚨 (80) دنیا سورج کے بغیر بھی برقرار رہ پائے گی؛ سائنس دانوں کے نئے نظریے نے ہلچل مچا دی _

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Lahore
54000