Kitab Pakistan

Kitab Pakistan

Share

At Kitab Pakistan we have made it our mission to offer you a huge selection of books at fantastic di

06/06/2025

New Arrival!!!
ناول " مسافر" ابن عربی کے مشہور تصور " نفی اور اثبات " کے گردگھومتا ہے ۔ یہ موضوع پاکستانی قارئین کے لیے اجنبی نہیں ۔ صوفی شعرا بیان کرتے آئے ہیں کہ جسم کی نفی سے روحانی اثبات کی راہیں کھلتی ہیں ۔
لیکن عظیم ترک ناول نگار صادق یلسیزو چنل اس ناول میں بتاتے ہیں کہ تصوف میں زندگی کی کسک بھی سما سکتی ہے۔ دل اور روح کی دھڑکنیں ہم آہنگ ہو سکتی ہیں ۔
"مسافر" راہ حق کے ایک متلاشی کا سفرزندگانی ہے ۔ اس راہ میں جسمانی سختیاں بھی ہیں اور جذباتی دبائو بھی ۔ مسافر ایک بے نام شخص ہے۔ اس سفر کے ہر مرحلے پر اس کا روحانی مرتبہ بلند ہوتا جاتا ہے ۔ اس کا زندگی کا فلسفہ یہ ہے کہ جب تک سوال نہ کیا جائے ، چپ رہیں۔ زبان بندی تصوف کی معراج تک لے جاتی ہے ۔ صاحبان ذوق افراد کےلیے ایک نایاب اور گراں قدر تحفہ ارزاں قیمت پر ۔
صفحات 192۔ قیمت صرف 1200 ر وپے ، ڈاک خرچ ہمارے ذمے
WhatsApp No. 03334463121

02/09/2024
30/08/2024

کتاب خبر
فیس بُک اور یوٹیوب لائیو، 2 ستمبر، 2024، بروز پیر، 7 بجے شام
جُمہوری پبلیکیشنز کے زیر اہتمام اس بار **"کتاب دوست محفل"** میں خصوصی گفتگو ہونے جا رہی ہے برصغیر کی مایہ ناز ادیبہ محترمہ الطاف فاطمہ صاحبہ کے شاہکار ناول ’’چلتا مسافر‘‘ پر۔
پاکستان کی ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار اور مترجم محترمہ الطاف فاطمہ کی لازوال تحریریں یقیناً اس قابل ہیں کہ اردوزبان و ادب انہیں فخر سے دنیا کے سامنے پیش کرسکے۔ وہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہیں۔ریڈیو کے لیے فیچرز بھی لکھتی رہیں۔’’نشانِ محفل‘‘ ان کا پہلا ناول ہے جو انہوں نے اپنے زمانۂ طالب علمی میں تحریر کیا تھا۔ انہوں نے عالمی ادب پاروں کے اردو تراجم بھی کیے۔ جُمہوری پبلیکیشنز اب تک ان کے ناول ’’چلتا مسافر‘‘ اور ’’خواب گر‘‘ اور افسانوی مجموعے ’’دید وادید‘‘ اور ’’گواہی آخر شب کی ‘‘ شائع کرچکا ہے۔ ’’چلتا مسافر‘‘ مشرقی پاکستان کے المیے اور بنگالی بہاری مسئلے کے پسِ منظر میں لکھا گیا ناقابل فراموش ناول ہے۔
اس خصوصی ’’کتاب دوست محفل‘‘ میں گفتگو فرمائیں گے محترم الطاف حسن قریشی صاحب جو صحافت کی دنیا کا ایک معتبر نام ہیں،آپ 1960 سے مسلسل شائع ہونے والے اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ ، الطاف فاطمہ کے پہلے افسانوی مجموعے وہ جسے چاہا گیا کے ناشر، اور خود متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ پاکستان کے قیام اور پھر سقوط ڈھاکہ کے عینی شاہد بھی ہیں۔ شریک گفتگو ہوں گی ڈاکٹر امرینہ بابر صاحبہ جو درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور محترمہ الطاف فاطمہ سے قریبی تعلق رکھتی ہیں۔ اس خصوصی کتاب دوست محفل کے میزبان ہوں گے ادیب و دانشور محترم جناب مظہر سلیم مجوکہ جو معروف ادبی جریدے ادبِ لطیف کے مدیر ہیں۔
Jumhoori Facebook:
https://www.facebook.com/JumhooriPublications
Jumhoori Youtube:
https://www.youtube.com/
چلتا مسافر | مصنفہ: الطاف فاطمہ | قیمت: 1380روپے
https://jumhooripublications.com/altaf-fatima
Whatsapp: 0333 4463121
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


2 Aiwan I Tijarat Road
Lahore
54000