Aghosh Complex

Aghosh Complex

Share

The official page of Aghosh Complex www.Aghosh.net

Photos from Aghosh Complex's post 21/05/2025

چیف ایگزیکٹو سیف گروپ جناب جہانگیر سیف اللّٰہ خان کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا خصوصی دورہ

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل جناب خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ سیف گروپ کے چیف ایگزیکٹو جہانگیر سیف اللّٰہ خان نے آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے معزز مہمان کا پُرتپاک استقبال کیا اور آغوش کے نظام تعلیم و تربیت، ایکٹیویٹی ہال، لائبریری اور مدر ایریا کا تفصیلی وزٹ کروایا۔

جہانگیر سیف اللّٰہ خان نے آغوش کے ماحول، طلباء کی کردار سازی اور سہولیات کو نہایت متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا: آغوش صرف ایک ادارہ نہیں، یہ ایک نظریہ ہے جو یتیم بچوں کو محبت، وقار اور باعزت مستقبل فراہم کر رہا ہے۔ ایسے ادارے ہمارے معاشرے کے لیے روشنی کی کرن ہیں اور ان کی سرپرستی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے آغوش کے مثالی انتظامات پر ڈائریکٹر کرنل (ر) مبشر اقبال اور تمام ٹیم کو مبارکباد دی۔

Want your university to be the top-listed University in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Lahore
54760