Altaf Fatima

Altaf Fatima

Share

Altaf Fatima is one of the most eminent Urdu Novelist and Short Stories writer of our times. Altaf Fatima herself does not use this page.

Photos from Altaf Fatima's post 01/07/2026

گواہی آخر شب کے آٹھ برس بعد۔۔۔ ایک نئی کتاب۔۔۔۔

یہ خبر ہم سب کے لیے خاص خوشی کا باعث ہے کہ ممتاز افسانہ نگار اور ناول نگار الطاف فاطمہ کی ایک اور کتاب شائع گئی ہے۔ پرائی آگ۔۔۔ یہ مجموعہ ہے لاطینی امریکی خواتین کے افسانوں کے تراجم کا۔
کسی بڑے ادیب کی تحریریں، اس کے لفظ اور اس کا اسلوب اس کے دنیا سے جانے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں اور ہر نئی اشاعت اس کی موجودگی کا ایک نیا احساس دلاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئی نسل کے قارئین کو بھی ایسے لازوال ادب سے دوبارہ متعارف ہونے کا موقع ملتا ہے۔
اس کتاب کو بک کارنر نے بہت خوب صورتی، نفاست اور اہتمام سے شائع کیا ہے۔ کتاب کی طباعت، سرورق اور مجموعی پیشکش سب الطاف فاطمہ آپا کے ادبی مقام اور وقار کے شایان شان ہے۔ اس عمدہ اشاعت پر ناشر مبارک باد کا مستحق ہے۔
امید ہے کہ یہ کتاب الطاف فاطمہ کے قارئین کی ذاتی لائبریری میں ایک خوب صورت اضافہ بنے گی۔
کتاب اب قارئین کے لیے دستیاب ہے۔

13/06/2026

“کون جانے یہ سب کچھ میں نے رات کی تنہائیوں میں دبے قدموں نیند میں در آنے والے کسی خواب میں دیکھا ہو۔ خواب جو ہمارے شعور اور لاشعور کی پگڈنڈیاں پر انجانے مسافروں کی طرح سفر کرتے ہیں۔ جن کی سُرعت اور توانائی، لمحات اور وقت کی گرفت سے آزاد ہوتی ہے اور پھر کبھی کبھار کوئی بھُولا بھٹکا لمحہ کوئی بِسرائی ہوئی آن اس طرح پکڑ میں آجاتی ہے۔ جیسے یہ لمحہ اور آن اس وقت میری گرفت میں ہے۔ جب ہی تو بعض اوقات انسان بعض لوگوں کو دیکھ کر محسوس کرتا ہے کہ لے ! یہ تو وہی جانی پہچانی شکل ہے، جس کی تلاش مجھے ہمیشہ سے تھی۔”
دستک نہ دو
الطاف فاطمہ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Lahore
54000