Source Net International

Source Net International

Share

REGENCY Cuisine is a well reputed catering , food production and event management company since 1995. Mission
To provide excellent hospitality services.

10/12/2022
22/04/2022

یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بروز حشر میں آپ کے سامنے یہ شکایت پیش کروں گا۔۔۔

مسلمانوں کو آج بہت تکلیف ہے کہ پوری دنیا میں اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے ہمیں دھشت گرد کہا جا رہا ہے جبکہ ہم دھشت گرد نہیں ہیں۔۔ لیکن ہمارے افعال بین المسالک معاملات میں بالکل ایسے ہی ہیں کہ ہمیں دھشت گرد کہا جائے۔۔ مسلکی تعصب انسان کو انسانیت کے درجے سے اتنا نیچے گرا دیتا ہے کہ جانور بھی اگر شعور رکھتے اور اس تنزلی کا احساس کر پاتے تو اپنے جانور ہونے پر اور انسان نہ ہونے پر شکرِ خدا ادا کرتے۔۔۔
انسانوں کے درمیان نفرتوں کی آگ لگانے کے ہزارہا ثبوت موجود ہیں لیکن تکرار کرنے کے باوجود متعصبین کے رویوں میں کوئی فرق نہیں آتا بلکہ وہ مزید ضد و ہٹ دھرمی پر اتر آتے ہیں۔۔لیکن کسی نئے تعصب پر مبنی واقعے پر ہمارا خاموش رہنا ممکن نہیں کیونکہ زندہ ضمیر کی علامت یہ ہے کہ وہ ملامت ضرور کرتا یے ملامت نہ ہو تو یہ اس بات کی محکم دلیل ہے کہ آپ کا جسم زندہ یے لیکن ضمیر مر کر سڑ چکا ہے اور آپ اس سڑے ہوئے بدبودار مردہ ضمیر کا وجود اٹھائے اٹھائے گھوم رہے ہیں۔۔
آج سے کچھ دن پہلے کراچی کے علاقے الفلاح (شاہ فیصل کالونی) سے ایک 14 سالہ بچی دعا زھرا اپنے گھر کے گیٹ سے غائب ہوگئی۔۔ ہر دردِ دل رکھنے والا انسان خاص طور پر صاحبانِ اولاد خصوصاً بچیوں کے والدین اندر سے سسک رہے ہیں کسی بُری خبر کے نشر ہونے سے خوفزدہ ہیں لیکن کچھ مردہ ضمیر افراد اپنی فطرت سے مجبور ہوکر اپنے ڈی کمپوسڈ ضمیر کی سڑاند اگلتے پھر رہے ہیں لیکن یہ سب نارمل ہے کیونکہ ہم زومبیز کے درمیان رہنے کے عادی ہوچکے ہیں۔۔ جس بات کا ذکر کرنا یے وہ ایک لیول اوپر کی تعصبی ترقی یافتہ بات ہے۔۔
آج ایک پروگرام میں دعا کے والدین کو بلایا گیا ہے جہاں انہوں نے تفصیل سے اس واقعے کو بیان کیا اور دوران گفتگو یہ انکشاف کہ جب محلے کی مسجد کی انتظامیہ سے کہا گیا کہ بچی کی گمشدگی کا اعلان کر دیں تو انہوں نے کہا کہ ہم اس نام کا اعلان نہیں کر سکتے۔۔۔ بچی کا نام دعا زھرا رضوی یے یہ بیانیہ ان والدین کا ہے جو اپنی بچی کے غم میں ہر لمحہ ہر لحظہ قتل ہو رہے ہیں۔۔
اب میں رک جاؤں کہ جناب کیا شیعہ سنی کا معاملہ چھیڑ رہے ہیں۔۔ کیوں نہ چھیڑیں زہرا سلام اللہ علیہا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی تھیں ان کا نام مسجد سے نہیں لیا جاسکتا نہیں جناب بات یہ نہیں ہے اصل میں نام شیعہ ہے اور شیعہ نام کا اعلان مسجد سے ممکن نہیں کیونکہ وہ مسلمان نہیں کافر ہیں مرتد ہیں؟ انہیں جینے کا حق نہیں ان کے بچے بچے نہیں؟ ایک بلی کے بچے جتنی ان کی اوقات نہیں جس بلی کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا نماز میں تنگ کرے تو مارو نہیں روئی کا گولہ۔بنا کر دے دو کھیلتی رہے گی تمہیں تنگ کرنے سے باز رہے گی۔۔

میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں بروز حشر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے شکایت کروں گا کہ مسجد اللہ کا گھر تھا آپ رحمتہ للعالمین ہیں ایک معصوم بچی کی۔گمشدگی کا اعلان اس لئے نہیں کیا گیا کہ اس کا نام شیعی تھا۔۔۔ اب آپ فیصلہ فرمائیں۔۔۔
لعنۃ اللہ علیٰ قوم الظالمین

Photos from Source Net International's post 28/04/2015

Regency Cuisine
Wedding-Setup-decoration

Want your business to be the top-listed Event Planning Service in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Property#66Street#8 Defence Chowk Walton Road Lahore
Lahore
5400

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00