Akhbar e Layyah

Akhbar e Layyah

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akhbar e Layyah, Media/News Company, B Block, Commercial Center , Housing Colony 2 Layyah, Leiah.

11/04/2026

سیف سٹی منصوبہ: کیمروں سے پہلے ہی سپورٹنگ پولز جواب دے گئے، شہریوں میں تشویش ، سیف سٹی منصوبے کے تحت نصب کیے جانے والے کیمروں کے لیے لگائے گئے سپورٹنگ کیبلز پولز ناقص معیار کے نکلے۔ ذرائع کے مطابق کیمروں کے باقاعدہ فعال ہونے سے قبل ہی یہ پولز تیز ہوا کے دباؤ اور تاروں کے کھنچاؤ کو برداشت نہ کر سکے جس کے باعث مختلف زاویوں میں جھک گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال نہ صرف منصوبے کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے بلکہ ممکنہ طور پر کرپشن یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، مکمل تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قومی وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے اور منصوبے کو مؤثر بنایا جا سکے۔

Safe City Project: Supporting Poles Fail Before Cameras Go Live, Raise Public Concern

The supporting cable poles installed for the Safe City cameras have reportedly turned out to be substandard. According to sources, even before the cameras became operational, the poles failed to withstand wind pressure and cable tension, causing them to bend at various angles.
Citizens have expressed serious concerns, stating that the situation raises questions about transparency and points toward possible corruption or the use of low-quality materials. Public circles have urged higher authorities to take immediate notice, conduct a thorough investigation, and hold those responsible accountable to prevent further loss of public funds and ensure the effectiveness of the project.
_-_-_--__--_-_-_-__--_-_-__-_--_-_-_-__-_-_-_-_-
News: Muhammad Kamran Thind
www.layyahmediahouse.com
_-_-_-_-_--_-_-_-_-_-__--_-_---_-_-_-_-_-_-_-_-_

06/04/2026

🎓 ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT) – دو سالہ پروگرام

✨ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی درست فیصلہ کریں!

📌 اہم خصوصیات:

✔️ دو سالہ جامع پروگرام، جدید آئی ٹی تقاضوں سے ہم آہنگ

✔️ نوجوانوں کو فری لانسنگ اور آن لائن بزنس کے لیے تیار کرتا ہے

✔️ موجودہ دور کی اہم آئی ٹی اسکلز سکھائی جاتی ہیں

📚 شامل مضامین:

آئی سی ٹی (ICT)

کمپیوٹر نیٹ ورکنگ

پروگرامنگ اسٹڈیز

آپریٹنگ سسٹمز

ڈیٹا بیس سسٹم

ویب ڈویلپمنٹ

ویڈیو ایڈیٹنگ

گرافک ڈیزائننگ

💡 کیوں منتخب کریں DIT؟

✔️ آئی سی ایس کے مقابلے میں زیادہ عملی اور اسکل بیسڈ پروگرام

✔️ سیمسٹر سسٹم – آسان اور منظم تعلیم

✔️ 50% معروضی امتحانات – کامیابی کے بہتر امکانات

🎓 تعلیمی حیثیت:

✔️ آئی بی سی سی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ / آئی سی ایس کے مساوی تسلیم شدہ

💼 مستقبل کے مواقع:

✔️ فری لانسنگ اور آن لائن کمائی کے مواقع

✔️ ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ میں کیریئر

✔️ کسی بھی یونیورسٹی میں BS پروگرامز میں داخلہ (اوپن میرٹ)

🏫 ادارہ:
پنجاب اسلامیہ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول، ایمپلائیز کالونی لیہ

📞 رابطہ نمبر:
0304-7255516
0309-7239980

🚀 اپنے بچوں کو ہنر مند بنائیں، خودمختار بنائیں!
📢 داخلے جاری ہیں – آج ہی رابطہ کریں!

02/04/2026

لیہ تھانہ فتح پور پولیس کی سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی ،قحبہ خانہ پر کامیاب ریڈ کرکے برائی میں ملوث ملزمان کوگرفتار کر لیا ،مقدمہ درج ،ایس ایچ او تھانہ فتح پور عابد علی کی زیر نگرانی اے ایس آئی ظفر محمد اظہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ برائی کے اڈے پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قحبہ خانہ سے تین مرد اور تین خواتین کو موقع سے گرفتار کر لیا ،ملزمان کو بند حوالات کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ایس ایچ او عابد علی کا کہنا ہے کہ معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Leiah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


B Block, Commercial Center , Housing Colony 2 Layyah
Leiah
31200