Ddpr Lodhran Ddpr
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ddpr Lodhran Ddpr, Government Organization, Near Children Park, Lodhran.
26/09/2022
باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈ آؤٹ: مورخہ 26ستمبر 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر لودھراں بابر رحمن وڑائچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے. وہ پی ایم ایس گروپ کے گریڈ 19 کے آفیسر ہیں.
22/07/2022
با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء
لودھراں ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 391 گراں فروشوں کو تقریباً 9 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 47 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار جبکہ 21 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ سمیت دیگر ضلعی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کو بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران تحصیل لودھراں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 178 گراں فروشوں کو 3 لاکھ 31 ہزار 500 روپے، تحصیل کہروڑپکا میں 91 گراں فروشوں کو 3 لاکھ 11 ہزار 500 جبکہ تحصیل دنیاپور میں 122 گراں فروشوں کو 2 لاکھ 26 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی کے تدارک کیلئے مختلف مارکٹیوں کے مجموعی طور پر 4 ہزار 640 بار معائنے کیئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا تحصیل لودھراں میں11، تحصیل کہروڑپکا میں 3جبکہ تحصیل دنیاپور میں 7 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہا کہ مصنوعی گرانی و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت ٹھوس کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Near Children Park
Lodhran
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |