GHSS Lodhran
education excellent result
۔۔۔۔۔ہمارا استاد ۔۔۔
گر مچھر ہی اس سے مروانا ہے
تو پھر استاد نے کیا پڑھانا ہے
جو پڑھاتا تھا کبھی اسکولوں میں
کام اس کا اب فائلیں بنانا ہے
عمر بھر جس سے بنتا نہیں اپنا گھر
اس کو گھر گھر دما دم پھرانا ہے
پہلے دینے ہیں بچوں کے ہاتھوں میں پھول
پھر ادب سے سر کو جھکانا ہے
پہلے سر پہ بٹھانا ہے طلبا کو
ٹیب پہ پھر انہیں چڑھانا ہے
بچے آگے اور استاد پیچھے پیچھے
آ گیا یار کیسا زمانہ ہے
چھٹی ہونے پہ ممکن نہیں جائے گھر
کیونکہ دفتر کا چکر لگانا ہے
ہیں بڑھانے مراسم کلرکوں سے بھی
سی او۔ ڈی او سے خود کو بچانا ہے
ہو خوشی کہ نہیں کل کوئی بھی کام
کال آ جاتی ہے ٹریننگ پہ آنا ہے
اس کے ہاتھوں میں ہے لکیرِ سفر
سڑکوں پہ ہی شہادت کو پانا ہے
وقت دینا نہیں اپنی اولاد کو
چمٹا بیوی سے بھی گرم کھانا ہے
سوچتا ہے کہ پنشن ملی نہ اگر
تو بیٹی کو کیسے بیاہنا ہے
حق ملنا نہیں اس بے چارے کو
دھرنوں سے ہی دل بہلانا ہے
باز آ جا تو باقر سچائی سے
ورنہ suspend تو نے ہو جانا ہے
السلام علیکم ٹیچرز!
ایک دو دن سے ایک نوٹیفیکیشن گروپس میں گردش کر رہا ہے جس کے مطابق کئی دوستوں نے یہ خیال کر لیا ہے کہ پے اینڈ سروس پروٹیکشن دینے سے سیکرٹری تعلیم پنجاب صاحب نے ریجیکٹ کر دیا وغیرہ وغیرہ۔۔۔
اس بابت پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر *چودھری محمد صفدر صاحب* کیا کہتے ہیں ، اس آڈیو میسج میں سنیں۔
طالب دعا:
*پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن گجرات*
معزز اساتذہ کرام توجہ فرمائیں 31 اکتوبر سے پہلے آپکو مکمل کرنے کا کہا جائے گا
کے بارے? میں تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے یہ پوسٹ پوری پڑھیں اور ابھی سے اس کو مکمل کرنا شروع کر دیں تاکہ آخر میں خوار نا ہونا پڑھے شکریہ
⭐1️⃣ سب سے پہلے سکول ٹیب میں SIS App کو اپڈیٹ کرلیں۔
Version 5.1.9
اب سکول کے یوزر نیم اور پاسورڈ سے لاگ ان کریں۔
⭐2️⃣ لاگ ان ہونے کے بعد آپکے سامنے درمیان میں Census 2020
کا آپشن ہوگا اس پر کلک کریں.
⬅️ اب آپکے سامنے جو سکرین شو ہوگی وہاں اوپر دائیں طرف لکھا ہوگا Prepare اس پر کلک کریں۔
⭐3️⃣ اب آپکے سامنے ان چیزوں کی لسٹ ظاہر ہو جائے گی جن کو ٹھیک کیے بغیر آپکا Census سبمٹ نہیں ہوسکتا۔ مثلاً
•Teachers Data Not Verified
•Schools Facilities Not Updated etc
⬅️ نوٹ: جو بھی یہاں پر نظر آرہا ہوگا اسکو سکول ٹیب میں اس کے متعلقہ سیکشن میں جا کر ٹھیک کیا جا سکے گا
⬅️ جب یہاں پر کوئی اشو نہیں شو ہوگا پھر نیچے Submit کا آپشن آجائے گا۔
⭐4️⃣ اب آتے ہیں ان آپشز کی طرف جو سکول ٹیب میں نیو آئے ہیں۔
ایس آئی ایس ایپ کو اوپن کر کے سٹاف پر کلک کر کے کسی ٹیچر کا ڈیٹا اوپن کریں گے تو سروس پر کلک کرنے سے آپکو تین آپشن نظر آئیں گے۔
➡️ 1•Initial Designation
اس میں آپ نے اپنا شروع والا عہدہ لکھنا ہے مثلاً جب آپ بھرتی ہوئے تھے تو آپ ESE اور اب ریگولر ہو کر PST بن گئے ہیں۔
لیکن وہاں آپ نے ESE ہی لکھنا ہے۔
➡️ 2•Initial Subject
بھرتی کے وقت آپکا جو سبجیکٹ تھا وہ یہاں لکھنا ہے
➡️ 3•Initial Grade
جب آپ بھرتی ہوئے تھے تو آپکا گریڈ کیا تھا
اگر آپ سکیل 9 میں بھرتی ہوئے تھے اور اب آپکا سکیل 14 ہو چکا ہے تو پھر آپ 14 ہی لکھیں گے کیوں کہ ESE/PST کا بنیادی سکیل اب 14 ہی ہے
➡️ 4•
District Of Initial Appointment.
اس کے ساتھ ہی آپ وہاں ایجوکیشن کے آپشن پر کلک کریں گے تو نیچے ٹریننگ کا آپشن ہوگا اس کو بھی Yes/No کر دیں۔
⭐5️⃣ ایس آئی ایس ایپ کو اوپن کریں گے تو وہاں School کے آپشن پر کلک کرنا ہے پھر وہاں Basics پر کلک کریں گے تو نیچے سکول کونسل کے بارے میں انفارمیشن مانگی گئی ہے اس کو مکمل کریں اس میں یہ چیزیں Required ہیں👇🏻
•No Of Members
• School Council Notification Date
•No Of Meeting In Year 2019-20
•Key Decisions In Meetings
⭐6️⃣ ایس آئی ایس ایپ کو اوپن کرکے School پر کلک کریں پھر دوسرے نمبر پر Facilities پر کلک کریں وہاں فرنیچر کے بارے میں جو انفارمیشن مانگی گئی ہے وہ لکھیں۔ 👇🏻
• ٹیچرز کے لیے کتنی کرسیاں اور ٹیبل ہیں
• بچوں کے لیے تین سیٹوں والے بینچ اور کرسیاں کتنی ہیں
اس کو مکمل کریں۔
⭐7️⃣ ایس آئی ایس ایپ کو اوپن کرکے School پر کلک کریں پھر دوسرے نمبر پر Facilities پر کلک کریں آپ کو کچھ سوالات نظر آ رہے ہیں ان کے جواب Yes/No میں دیں۔
• Drinking Water And Water Quality?
• Electricity?
• Toilets?
• Boundary wall?
• Main Gate?
• Sewerage?
• First Kit Aid?
• Emergency Exit?
• Fire Extinguisher?
• Does School Has Tuckshop/Canteen?
⭐8️⃣ سکول پر کلک کر کے Facilities پر کلک کریں گے تو سب سے آخر پر کچھ نیو آپشن ایڈ کیے گئے ہیں ان کے جواب دیں
• No Of Trees?
• No Of Trees Planted In Census year 2019-20
• Tree plantation Register Maintenance?
Etc.
⭐9️⃣ سال 21-2020 کا NSB کا ڈیٹا ایس آئی ایس ایپ پر درج کرنے کا آپشن دے دیا گیا ہے یہ کام بھی ابھی سے شروع کر دیں ۔
🔊 نوٹ: ہو سکتا ہے اوپر بتائے گئے کاموں میں سے کوئی کام کیے بغیر بھی آپکا Census سبمٹ ہو جائے لیکن اگر آپ اوپر بتائے گئے سارے کام مکمل کر لیں گے تو آپ سال بھر کے لیے اس ٹینشن سے آزاد ہو جائیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lodhran