GPS Asilo Banda
education
اطلاع برائے والدین گورنمنٹ پرائمری سکول اصیلوبانڈہ
محترم والدین!۔
السلام علیکم
کل سے2-3-2026 کو گورنمنٹ پرائمری سکول اصیلوبانڈہ میں تعلیمی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر شروع ہو رہی ہیں۔ تمام والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں۔ براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ بچے صاف ستھری اور مکمل یونیفارم میں آئیں، کاپیاں اور ضروری اسٹیشنری بیگ میں موجود ہو۔
والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی روزانہ وقت پر حاضری کو یقینی بنائیں، کیونکہ غیر حاضری سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے بچہ اسکول نہیں آ سکتا تو اسکول کو بروقت اطلاع دینا ضروری ہے۔
والدین سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اسکول کا ساتھ دیں، گھر پر ان کی پڑھائی پر نظر رکھیں اور ان کے اخلاق و رویے کو بہتر بنانے میں تعاون فرمائیں۔
توجہ فرمائیں… تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان شاء اللہ کل سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے لہٰذا تمام طلبہ وقت مقررہ پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔شکریہ
30/09/2025
School opening and closing time from 1st October 2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mayar