Swat Human Rights Protection Society
SHRPS
10/04/2026
26/03/2026
ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے نتیجے میں عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کے اثرات ترقی پذیر ممالک خصوصاً پاکستان میں مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی لاگت کی صورت میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ اس تشویشناک صورتحال کے برعکس، بعض مقامی دکانداروں کی جانب سے خودساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری نے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جو نہ صرف اخلاقی اصولوں بلکہ قانونی ضوابط کی بھی خلاف ورزی ہے۔
تاہم، تحصیل کبل میں اسسٹنٹ کمشنر محترمہ عائشہ ناصر کی جانب سے مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر ناجائز منافع خوروں کے خلاف جرمانے عائد کرنا ایک بروقت، مؤثر اور نہایت قابلِ تحسین اقدام ہے، تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر عائشہ ناصر نے جہاں بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں، وہاں اصولوں اور قانون کی پابندی کے ساتھ ساتھ عوام کی مخلصانہ خدمت کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح بنایا ہے، اور اپنی دیانتداری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوام دوست رویے سے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ ان کی جانب سے مسلسل نگرانی، فوری اور مؤثر کارروائیاں نہ صرف ناجائز منافع خوری کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال کر رہی ہیں، جو کہ ایک ذمہ دار اور فعال انتظامیہ کی واضح عکاسی ہے۔
""""محمد رحیم، چیئرمین سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی، نے ایرانی قونصل خانے کے ثقافتی شعبے میں خامنہ ای کے تعزیتی پروگرام میں شرکت کی اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔". "Mohammad Rahim, Chairman of the Swat Human Rights Protection Society, attended the condolence ceremony for Khamenei at the Cultural Section of the Iranian Consulate and recorded his impressions in the condolence book
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Website
Address
Mingora